2025-12-13@03:32:12 GMT
تلاش کی گنتی: 71

«کان کنی ومعدنیات فورس»:

    مغربی افریقا کے ملک بنین میں ایک مبینہ فوجی بغاوت سامنے آئی ہے جہاں مسلح افواج کے ایک گروہ نے سرکاری ٹیلی وژن پر براہِ راست خطاب کرتے ہوئے حکومت تحلیل کرنے اور صدر پٹریس تالون کو برطرف کرنے کا اعلان کیا ہے۔ خود کو ‘ملٹری کمیٹی فار ریفاؤنڈیشن ‘کہنے والے فوجیوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ تالون اب ملک کے صدر نہیں رہے۔ یہ بھی پڑھیے: جنوبی کوریا میں مارشل لا لگانے والے صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک کامیاب فوجی کمیٹی نے اعلان کیا کہ ملک کی تمام سرحدیں بند کر دی گئی ہیں جبکہ تمام سیاسی جماعتوں کی سرگرمیاں بھی معطل کر دی گئی ہیں۔ فرانسیسی سفارتخانے نے سوشل میڈیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی فوج نے مشرقی بحرالکاہل میں ایک اور مبینہ منشیات سے لدی کشتی پر حملہ کرکے 4 افراد کو ہلاک کردیا۔ امریکی وزارت دفاع کے مطابق اس کارروائی کی ہدایت وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے دی تھی، جبکہ سدرن کمانڈ نے حملے کی وڈیو بھی جاری کی ہے۔ یو ایس سدرن کمانڈ نے بتایا کہ انٹیلی جنس رپورٹس میں اس بات کی تصدیق ہوئی تھی کہ کشتی میں غیر قانونی منشیات موجود ہیں۔ ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت یا قومیت کے بارے میں معلومات جاری نہیں کی گئیں۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: انسدادِ منشیات ٹاسک فورس اور منگھوپیر پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پنجاب سے کراچی لائی جانے والی منشیات کی بڑی کھیپ پکڑ کر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی،  کارروائی کے دوران 60 کلو سے زائد منشیات برآمد کی گئی جبکہ اسمگلنگ میں ملوث تین افراد کو گرفتار کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ زون و سربراہ انسداد منشیات ٹاسک فورس عرفان علی بلوچ کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں،  اسی سلسلے میں خفیہ اطلاع پر پولیس اور ٹاسک فورس نے پنجاب سے آنے والی ایک مسافر کوچ کو روک کر اس کے خفیہ خانوں کی تلاشی لی۔تلاشی کے دوران 60 کلو سے زائد اعلیٰ معیار...
    انسداد منشیات ٹاسک فورس اور منگھوپیر پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پنجاب سے کراچی لائی گئی منشیات کی بڑی کھیپ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسمگلر سمیت ڈرائیو اور کنڈیکٹر کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ویسٹ زون و سربراہ انسداد منشیات ٹاسک فورس عرفان علی بلوچ کی جانب سے منشیات اسمگلروں کے خلاف سخت ترین احکامات و ہدایات پر انسداد منشیات ٹاسک فورس اور منگھوپیر پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔ مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں پنجاب سے آنے والی مسافر کوچ  کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 60 کلو سے زائد منشیات برآمد کی جس کی مالیت 60 لاکھ روپے سے زائد بتائی جاتی ہے۔  پولیس نے منشیات کے اسمگلر کی اسمگلنگ میں ملوث غلام...
    امریکی فوج کے مشرقی بحرالکاہل میں ایک اور مبینہ منشیات سے لدی کشتی پر حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق کشتی پر حملے کا حکم وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے دیا تھا، یو ایس سدرن کمانڈ نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر اسکی ویڈیو بھی جاری کردی۔ امریکی فوج کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس حکام نے کشتی میں منشیات ہونے کی تصدیق کی تھی، یو ایس سدرن کمانڈ کے مطابق کشتی پر سوار 4 افراد مارے گئے۔ یو ایس سدرن کمانڈ کا کہنا ہے کہ منشیات سے لدی کشتی مشرقی بحرالکاہل میں منشیات کی اسمگلنگ کے معروف راستے سے گزر رہی تھی۔ واضح رہے کہ ستمبر کے اوائل سے امریکی فوج...
    اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے این ایف نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں 154.15 ملین امریکی ڈالر مالیت کی منشیات برآمد کر لی گئیں جبکہ اے این ایف پنجگور میں بین الاقوامی ڈرگ ٹریفکنگ تنظیم کی مسلسل نگرانی کر رہی تھی۔ اے این ایف ٹیموں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گیس کنٹینر کو ایم 8 گوادر سی پیک روڈ پر روک کر تلاشی لی۔ موقع پر تلاشی کے دوران 553.5 کلو گرام آئس اور 40 کلو گرام ہیروئن قبضے میں لے لی گئی۔ قبضے میں لی گئی منشیات کی قیمت انٹرنیشنل مارکیٹ میں 154.15 ملین امریکی ڈالر ہے جبکہ منظم اسمگلنگ نیٹ ورک کے 2 کارندے...
    اسلامی جہاد کے عسکری ونگ سرایا القدس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے غزہ کے ایک ایسے علاقے میں ایک اسرائیلی قیدی کی باقیات برآمد کی ہیں جو اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں ہے۔ سرایا القدس نے اپنے بیان میں کہا کہ ہم نے وسطی غزہ کے ان علاقوں میں کھدائی اور تلاش کے دوران دشمن کے ایک ہلاک شدہ قیدی کی لاش دریافت کی ہے جن پر اسرائیلی فوج قابض ہے۔
    میكسیكو کی صدر کلاڈیا شین بام  نے ملک میں امریکی فوجی مداخلت کا امکان مسترد کردیا ہے۔ میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام  نے پریس کانفرنس میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد فون رابطوں کے دوران میكسیكو میں فوج بھیجنے کی پیشکش کی تاکہ مجرمانہ گروہوں کے خلاف مدد کی جا سکے، اگرچہ وہ امریکا کے ساتھ معلومات کا تبادلہ اور تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں، تاہم وہ کسی غیر ملکی حکومت کی اپنے ملک میں مداخلت قبول نہیں کریں گی۔ یہ بھی پڑھیں: میکسیکو میں جنریشن زی کا بڑے پیمانے پر احتجاج، کرپشن کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کلاڈیا شین بام  نے کہا ہم کسی بھی غیر ملکی حکومت کی مداخلت نہیں چاہتے۔ انہوں نے یاد...
    امریکی فوج کے مشرقی بحرالکاہل میں منشیات کی ایک اور مبینہ کشتی پر حملے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کشتی میں منشیات اسگمل کی جارہی تھی جس کے باعث اسے نشانہ بنایا گیا۔ بیان کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ کرنے والی کشتی کو بین الاقوامی پانیوں میں نشانہ بنایا گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق منشیات بردار مبینہ کشتیوں پر امریکی فوج کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 83 ہوگئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث کشتیوں کو لڑاکا طیاروں، ڈرون اور گن شپ کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے، جس کا مقصد امریکا میں منشیات کی اسمگلنگ کو روکنا ہے۔...
    امریکا نے مشتبہ منشیات اسمگلنگ میں ملوث ایک کشتی پر مشرقی بحرالکاہل میں حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی سدرن کمانڈ کے مطابق خفیہ معلومات سے ثابت ہوا کہ مذکورہ کشتی منشیات کی اسمگلنگ میں استعمال ہو رہی تھی اور ایک معروف اسمگلنگ روٹ پر بین الاقوامی پانیوں میں سفر کر رہی تھی۔ بیان کے مطابق کشتی کو جوائنٹ ٹاسک فورس سدرن اسپیئر نے نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیے:لیبیا کے ساحل کے قریب 2 کشتیوں کے حادثے میں کم از کم 4 تارکین وطن ہلاک، درجنوں لاپتا یہ ستمبر کے اوائل سے اب تک منشیات بردار کشتیوں کے خلاف امریکی فوج کا 21واں حملہ ہے۔ پینٹاگون کے مطابق ان کارروائیوں میں اب تک 80...
    فلپائن میں تباہ کن سپر طوفان ’فنگ وونگ‘ (مقامی نام ’اُوان‘) کے خطرے کے پیش نظر حکومت نے مشرقی اور شمالی علاقوں سے ایک لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان آج شب مرکزی جزیرے لوزون کے صوبہ اورورا میں ٹکرانے کا امکان ہے۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کے مطابق ’فنگ وونگ‘ اتوار کو شدت اختیار کرتے ہوئے سپر طوفان میں تبدیل ہو گیا، جو اب 185 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں اور 230 کلومیٹر فی گھنٹہ تک کے جھکڑ پیدا کر رہا ہے۔ فلپائنی محکمہ موسمیات نے ملک کے کئی حصوں میں خطرے کے انتباہی سگنلز جاری کر دیے ہیں۔ جنوبی مشرقی لوزون کے علاقوں،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">27ویں آئینی ترمیم سے متعلق مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی کے حالیہ مذاکرات میں پیپلز پارٹی نے دو اہم مطالبات پیش کیے ہیں — صدرِ مملکت کے لیے تاعمر استثنیٰ اور قومی احتساب بیورو (نیب) کے خاتمے کا۔آئین کی شق 248 کے مطابق صدر کو اپنے عہدے کی مدت کے دوران کسی بھی فوجداری کارروائی سے استثنیٰ حاصل ہے۔ اس شق میں واضح طور پر درج ہے کہ ’’کسی بھی عدالت میں صدر یا گورنر کے خلاف ان کے عہدے کے دوران کسی قسم کی فوجداری کارروائی نہ تو شروع کی جا سکتی ہے اور نہ ہی جاری رکھی جا سکتی ہے۔‘‘ تاہم، پیپلز پارٹی نے اس استثنیٰ کو عہدے کی مدت سے آگے بڑھاتے ہوئے...
    کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس نےکراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کارروائیوں کےدوران 32لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات تحویل میں لے لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے،کراچی میں تین مختلف کارروائیاں کی گئیں جس میں کوریئر آفس میں لندن بجھوائے جانے والے پارسل سے بچوں کے 4 کمبلوں میں جذب 3.8کلوگرام آئس برآمد کرلی گئی۔ شاہراہ فیصل پر ایک اور کوریئر آفس میں جاپان جانیوالے پارسل سے چاولوں میں شامل 110گرام آئس برآمد کی گئی، جناح ٹرمینل ائیرپورٹ کے کارگو شیڈ میں نیوزی لینڈ روانہ ہونے والے پارسل میں موجود لیڈیز بیگ سے 3.6کلوگرام آئس برآمد کی گئی۔ دیگر کارروائیوں کے دوران کاک پل اسلام...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کے اہم نکات سامنے آئے ہیں جس کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم میں چیف آف ڈیفنس فورسز کا نیا عہدہ متعارف کرادیا گیا ہے اور آرمی چیف ہی چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے۔ فیلڈ مارشل، مارشل آف ائیر فورس  اور  ایڈمرل  آف فلیٹ کا رینک  حاصل کرنے  والا  تاحیات  یونیفارم  میں  رہےگا۔مجوزہ آئینی ترمیم کے مطابق آرمی چیف، نیول چیف اور  ائیر چیف کا  تقرر  صدر  وزیراعظم کی ایڈوائس پر کرےگا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم ہوجائےگا۔ کپتان بن کر پہلی ہی سریز جیتنے کے بعد شاہین آفریدی کا بیان  مجوزہ آئینی ترمیم کے مطابق  وزیراعظم چیف آف ڈیفنس فورسز کی تجویز...
    27 ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ نکات سامنے آگئے ہیں، جن کے مطابق آرمی چیف کو نیا عہدہ ’چیف آف ڈیفنس فورسز‘ تفویض کیا جائے گا جبکہ فیلڈ مارشل، مارشل آف ائیر فورس اور ایڈمرل آف فلیٹ کا رینک حاصل کرنے والا افسر تاحیات یونیفارم میں رہے گا۔ چیف آف ڈیفنس فورسز اور فوجی رینک مجوزہ ترمیم کے مطابق آرمی چیف ہی چیف آف ڈیفنس فورسز ہوں گے، اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ ختم کر دیا جائے گا۔ فیلڈ مارشل، مارشل آف ائیر فورس اور ایڈمرل آف فلیٹ کے عہدے اور مراعات بھی تاحیات برقرار رہیں گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ان افسران کو صدر کی طرح عدالتی استثنیٰ حاصل ہوگا اور کمانڈ مدت مکمل ہونے...
    پشاور (نیوز ڈیسک) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ضلع خیبر میں منشیات کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی بھاری کھیپ قبضے میں لے لی۔ کارروائی مصدقہ انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جس کے دوران فورس نے پتھریلے علاقے شاکس میں چھپائی گئی 144 کلوگرام چرس برآمد کر لی۔ ذرائع کے مطابق برآمد شدہ منشیات رات کی تاریکی میں ملک کے مختلف حصوں میں اسمگل کی جانی تھی۔ یہ منشیات باڑہ کے ایک بدنام زمانہ منشیات فروش گروہ کی ملکیت بتائی جا رہی ہے، جس کے روابط علاقے تیرہ تک پھیلے ہوئے ہیں۔ اے این ایف ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے چار پروپلین بیگز برآمد کیے، جن میں 120 پیکٹ چرس موجود...
    سندھ ہائی کورٹ نے ہیروئن بیچتے پکڑی جانے والی کمسن لڑکی کے والدین کی فوری گرفتاری کا حکم دیدیا۔پولیس نے 14 سالہ سعدیہ کو 500 گرام ہیروئن کے ساتھ پکڑا تھا، جسٹس عمر سیال نے لڑکی ضمانت منظور کی اور پولیس کو والدین کی گرفتاری کا حکم دیا۔عدالتی حکم میں کہا گیا کہ والدین کو گرفتار کریں، تفتیش کریں کہ وہ بیٹی سے منشیات کیوں فروخت کروا رہے تھے؟ کمسن لڑکی نے بیان دیا کہ فروخت کرنے کےلیے ہیروئن اسے اس کی والدہ نے دی تھی۔ جج نے ریمارکس دیے کہ والدین تو بچوں کی تربیت، نگرانی اور حفاظت کے ذمے دار ہوتے ہیں، اگر والدین منشیات فروشی میں ملوث پائے جائیں تو بچی چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی کے حوالے کی...
    سندھ ہائیکورٹ نے منشیات فروش 14 سالہ بچی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے بچی کے والدین کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ ہائی کورٹ میں منشیات فروش 14 سالہ بچی کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، والدین کی جانب سے کم عمر بچی سعدیہ سے منشیات فروخت کروانے پر عدالت نے اظہار برہمی کیا۔ عدالت نے بچی کے والدین کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ والدین کو گرفتار کرکے منشیات فروشی میں بچی کے استعمال سے متعلق تحقیقات کی جائے۔ عدالت نے بچی کی ضمانت منظور کرتے ہوئے 5 ہزار روپے کے مچلکے جمع کروانے پر بچی کو پھوپھی کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔ جسٹس عمر سیال نے...
    راولپنڈی: ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان  کے مطابق اے ایس ایف نے دبئی جانے والے ایک مسافر کے سامان سے 1.706 کلو گرام کرسٹل آئس ہیروئن اور 216 گرام نشہ آور گولیاں برآمد کر لی گئیں۔ اے ایس ایف کے مطابق ملزم نے منشیات آٹا گوندھنے والی مشین کے خفیہ خانوں میں چھپا رکھی تھی۔ تلاشی کے دوران جب سامان کی مشین کو کھولا گیا تو اندر سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد ہوئیں۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق کارروائی فورس کے اہلکاروں کی غیر معمولی تفتیشی صلاحیت، پیشہ ورانہ مہارت اور بروقت حکمتِ عملی کا منہ بولتا ثبوت...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت پنجاب نے معدنیات و کان کنی کےلئے نیا جامع قانونی نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔پنجاب مائنز اینڈ منرلز بل 2025 کل پنجاب اسمبلی میں منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔ بل کے تحت لائسنسنگ اتھارٹی ،کان کنی ومعدنیات فورس، پولیس اسٹیشن اورعدالتوں کی تشکیل دی جائے گی۔ بل متن کے مطابق اتھارٹی کے پاس نئے لائسنس کے اجرا اور معطل وختم کرنے کا اختیار ہوگا، بل کے تحت کان کنی ومعدنیات فورس تشکیل دی جائے گی۔ غیر قانونی کان کنی روکنا کان کنی ومعدنیات فورس کےذمےہوگا۔ بل کےتحت کان کنی ومعدنیات پولیس اسٹیشن تشکیل پائیں گے، بل کے تحت کان کنی و معدنیات کے معاملات لئے اسپیشل کورٹس تشکیل دئیے جائیں گے۔کان کنی ومعدنیات...
    امریکا نے کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو، ان کے اہلِ خانہ اور ایک اعلیٰ وزیر پر وسیع پیمانے کی پابندیاں عائد کر دی ہیں، الزام لگایا ہے کہ صدر پیٹرو نے اپنے ملک میں منشیات فروش گروہوں کو پروان چڑھنے دیا اور شمالی امریکا تک منشیات کی ترسیل کی اجازت دی۔ صدر پیٹرو نے ان الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی حکومت نے منشیات کے خلاف کارروائیوں میں تاریخی کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن میں ریکارڈ مقدار میں منشیات ضبط کی گئی ہیں اور کئی جرائم پیشہ نیٹ ورکس کو ختم کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: منشیات امریکا اسمگل کرنے والی آبدوز تباہ، ٹرمپ کا 25000 امریکیوں کو موت سے بچانے کا...
    کراچی (ویب ڈیسک )پاکستان نیوی نے بحیرہ عرب میں اربوں روپے مالیت کی منشیات پکڑ کر دنیا بھر میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا۔کمبائنڈ میری ٹائم فورس کے مطابق دو کشتیوں سے برآمد منشیات کی قیمت97 کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے زائد بتائی گئی ہے۔کمبائنڈ میری ٹائم فورس نے کہا کہ دونوں کشتیوں سے بڑی مقدار میں آئس اور کوکین برآمد ہوئی ہے، یہ دونوں کارروائیاں کامیاب ترین انسداد منشیات کارروائیوں میں سے ہیں۔امریکی سینٹرل کمانڈ نے کامیاب آپریشن پر پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایک بیان میں سینٹ کام نے کہا کہ کارروائی سعودی قیادت میں قائم مشترکہ ٹاسک فورس 150 سے منسلک پی این ایس یرموک نے کی۔سینٹ کام نے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2025ء) پنجاب کائونٹر نارکوٹکس فورس نے منشیات فروشوں کے خلاف اپنی موثر اور مربوط حکمتِ عملی کے تحت لاہور ڈویژن میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈرونز کے ذریعے منشیات سمگل کرنے والے منظم گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق کارروائی گزشتہ روز صبح 5بج کر 30منٹ پر خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کی گئی، جس میں پنجاب سی این ایف کی ٹیموں نے پیشہ ورانہ مہارت اور برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے منسلک سمگلنگ نیٹ ورک کو بے نقاب کیا۔ کارروائی کے دوران 1.32کلوگرام ہیروئن، 3عدد ڈرونز، 2عدد ایس ایم جیز بمعہ 60رائونڈز، 1عدد پسٹل اور 2عدد بغیر نمبر پلیٹ کے موٹر سائیکلیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: وزیر بلدیات و ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ سید ناصر حسین شاہ کی زیر صدارت محکمہ بلدیات کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کے مختلف بلدیاتی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں شہر اور صوبے بھر میں بنیادی ڈھانچے کی بحالی اور عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ناصر حسین شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ کی اولین ترجیح شہریوں کو فوری ریلیف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایات کے مطابق تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں بروقت پوری کریں تاکہ عوامی مسائل میں کمی لائی جا سکے۔انہوں نے افسران کو ہدایت دی کہ فوری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں تعلیمی نظام کے لیے ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں آکسفورڈ اے کیو اے نے 3 نئے لازمی نصاب متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام کے تحت اردو، اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کو بین الاقوامی معیار کے مطابق نصاب کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ماہرین تعلیم کے مطابق یہ قدم نہ صرف پاکستانی طلبہ کو عالمی سطح کے امتحانات کی تیاری میں مدد فراہم کرے گا بلکہ انہیں اپنے مقامی پس منظر سے بھی جڑے رہنے کا موقع دے گا۔نئے نصاب میں تنقیدی سوچ، تحقیق اور گروپ ورک پر خاص توجہ دی گئی ہے تاکہ طلبہ کو محض رٹہ سسٹم پر انحصار کرنے کے بجائے تجزیاتی اور...
    ترجمان اے ایس ایف کے مطابق پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ پر ائیر پورٹ سکیورٹی فورس کے ماہر اہلکاروں نے مسافر کی پروفائلنگ کے دوران اس کے پہنے ہوئے جوتوں کو مشکوک قرار دے کر فوری اسکریننگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پشاور ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران جوتوں کے تلووں میں چھپائی گئی 688 گرام منشیات برآمد کرلی۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق پشاور کے باچا خان ائیرپورٹ پر ائیر پورٹ سکیورٹی فورس کے ماہر اہلکاروں نے مسافر کی پروفائلنگ کے دوران اس کے پہنے ہوئے جوتوں کو مشکوک قرار دے کر فوری اسکریننگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ چیکنگ پر جوتوں کے تلوؤں سے 485 گرام آئس ہیروئن برآمد ہوئی اور مزید...
    فاران یامین:ایئرپورٹس سکیورٹی فورس (ASF) نے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان کے مطابق جدہ جانے والی پرواز کے ایک مسافر کو مشکوک جان کر روکا گیا۔ تلاشی کے دوران اس کے بیگ سے 108 منشیات کے کیپسول برآمد ہوئے جو ماہرانہ طریقے سے اسٹیل راڈ میں چھپائے گئے تھے۔ چیکنگ کے دوران ان کیپسول سے ایک کلو آئس ہیروئن برآمد کی گئی۔ ملزم کو گرفتار کر کے مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس (ANF) کے حوالے کر دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
    وزیراعظم شہباز شریف نے کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے میجر عدنان اسلم کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے گزشتہ روز ایف سی لائن بنوں میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کی تھی۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نماز جنازہ میں ان کے والد، سسر اور بہنیں موجود تھے جنہوں نے اپنے بیٹے کی شہادت پر فخر کا اظہار کیا۔ پاک فوج کے نوجوانوں نے شہادتوں کی نئی تاریخ رقم کی ہے، ہم پاک فوج کی قربانیوں پر اس کے شکرگزار ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: میجر عدنان اسلم شہید کی نمازِ جنازہ راولپنڈی میں ادا، وزیراعظم و عسکری قیادت کی شرکت انہوں نے کہا کہ جو لوگ فوج کی قربانیوں کی تضحیک کررہے ہیں...
    کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں کارروائیوں کے دوران 87کلوگرام سے زائد منشیات تحویل میں لے لی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، مذکورہ تسلسل میں کراچی میں تین مختلف کارروائیاں کی گئیں۔ ترجمان نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران سپرہائی وے کے قریب جھاڑیوں میں چھپائی گئی 36کلوگرام منشیات برآمد کی گئی، سہراب گوٹھ میں کارروائی کےدوران 3کلو 600گرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ سہراب گوٹھ میں واقع کوریئرآفس میں اسلام آباد سے آنے والے پارسل سے 10گرام وزنی 14عدد ایکسٹیشی گولیاں برآمد کی گئیں۔ ترجمان نے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز نے منگل کو ایک کشتی پر کارروائی کرتے ہوئے 11 منشیات فروشوں کو ہلاک کر دیا۔ ان کے مطابق یہ گروہ وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو کے کنٹرول میں تھا۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی جاری کی، جس میں ایک اسپیڈ بوٹ دکھائی دیتی ہے جو چند لمحوں بعد زوردار دھماکے سے تباہ ہو جاتی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج نے بین الاقوامی پانیوں میں منشیات سے بھری کشتی کو تباہ کیا، یہ کشتی امریکا کی طرف منشیات منتقل کر رہی تھی۔ صدر کے مطابق اس کارروائی میں امریکی فورسز کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔ امریکی...
    پاکستان میں کلاؤڈ برسٹ کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہورہا ہے، جس سے گلگت بلتستان، چترال، سوات اور شہری علاقوں جیسے اسلام آباد و راولپنڈی شدید متاثر ہو رہے ہیں، محکمہ موسمیات (PMD) نے اس رجحان کو موسمیاتی تبدیلیوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ کلاؤڈ برسٹ ایک شدید موسمیاتی واقعہ ہوتا ہے جس میں ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں 100 ملی میٹر سے زائد بارش ہوتی ہے، جو عموماً سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور بنیادی ڈھانچے کو شدید نقصان پہنچاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وادی جہلم میں کلاؤڈ برسٹ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے نقصان کی تفصیل جاری کردی نیشنل ویدر فورکاسٹ سینٹر کے ڈائریکٹر محمد عرفان ورک نے سرکاری خبررساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ آئندہ دنوں...
    لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کے جوانوں کو دیکھ کر بے حد مسرت ہوئی۔ کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی صورت میں پاکستان اور پنجاب کا مستقبل محفوظ نظر آرہا ہے۔ ڈی جی سی این ایف بریگیڈئر مظہر نے نہایت کم عرصے میں ایک بہترین سپیشلائزڈ فورس قائم کر کے دکھائی جس پر انہیں شاباش دیتی ہوں۔ سی این ایف فور س کی باڈی لینگویج سے نظر آتا ہے کہ پنجاب سے منشیات کا جلد خاتمہ ہوجائے گا۔ پاکستان کی آبادی 65فیصد نوجوانوں پر مشتمل ہے جنہیں منشیات سے بچانا ہے۔ آبادی تب ہی ملک کی طاقت بنتی ہے جب منشیات...
    ریاض احمدچودھری میرواعظ نے اسلامیہ ہائر سیکنڈری اسکول سرینگر میں” منشیات سے پاک کشمیر کی تعمیر:طلباء اور معاشرے کا کردار ”کے عنوان سے منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقریبا 22 لاکھ کشمیری نوجوان جو 18سے 35سال کی عمرکے گروپ کا تقریبا ایک تہائی ہیں، بے روزگار ہیں۔ طبی اعداد و شمار اور تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ تقریبا 11% نوجوان ٹراماڈول اور ہیروئن جیسی منشیات کی لت میں مبتلا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نشہ آور اشیا کا استعمال اب محض تشویش کا باعث نہیں رہا بلکہ یہ ایک مکمل بحران میں تبدیل ہو چکا ہے جو کشمیری نوجوانوں کی زندگیوں اور مستقبل کو شدید خطرے میں ڈال رہا ہے۔میرواعظ کا کہنا تھا کہ جہاں...
    پنجاب حکومت کا منشیات کے سدباب کیلئے اہم اقدام، کاونٹر نارکوٹکس فورس قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)حکومت پنجاب نے منشیات کے سدباب کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے صوبے میں کاونٹر نارکوٹکس فورس(سی این ایف)قائم کردی، اس طرح پنجاب 5 اسپیشلائزڈ فورسز قائم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کی حکومت نے کانٹر نارکوٹکس فورس قائم کرتے ہوئے ادارہ جاتی انتظامی اقدامات اورآ ئینی اصلاحات کی نئی تاریخ رقم کر دی اور پنجاب 5 اسپیشلائزڈ فورسز قائم کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔صوبوں کو اسپیشلائزڈ فورسز بنانے کا مینڈیٹ 2018 میں 18 ویں آئینی ترمیم کے تحت دیا گیا تھا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں پاکستان کی...
    لاہور: حکومت پنجاب نے منشیات کے سدباب کے لیے اہم اقدام کرتے ہوئے صوبے میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس (سی این ایف) قائم کردی، اس طرح پنجاب 5 اسپیشلائزڈ فورسز قائم کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کی حکومت نے کاؤنٹر نارکوٹکس فورس قائم کرتے ہوئے ادارہ جاتی انتظامی اقدامات اورآ ئینی اصلاحات کی نئی تاریخ رقم کر دی اور  پنجاب 5 اسپیشلائزڈ فورسز قائم کرنے والا پاکستان کا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔ صوبوں کو اسپیشلائزڈ فورسز بنانے کا مینڈیٹ 2018 میں 18 ویں آئینی ترمیم کے تحت دیا گیا تھا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں پاکستان کی پہلی کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی باقاعدہ لانچنگ کر دی ہے، پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس...
     سٹی 42:وزیراعلیٰ پنجاب نے منشیات کے خلاف جاری مہم کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی آنے والی نسلوں کا مستقبل روشن اور محفوظ نظر آ رہا ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ انتہائی کم عرصے میں ایک بڑی اور منظم فورس تیار کی گئی ہے،منشیات جیسی لعنت کا بہت جلد خاتمہ ہوجائے گا. وزیراعلیٰ پنجاب  کا کہنا تھا کہ منشیات جیسی لعنت کا بہت جلد خاتمہ ہوجائے گا،منشیات گلی محلے،سکولوں ،کالجوں اور یونیورسٹیز تک پہنچ چکی ہیں،کاؤنٹرنارکوٹکس فورس اس لعنت کا جڑسے اکھاڑ کرخاتمہ کرے گی۔ پنجاب یونیورسٹی کے غیر تدریسی عملے کابطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی منسوخی کیخلاف احتجاج کا اعلان  اُنہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد اس فورس کو ضلع سطح پر...
    وزیراعلیٰ پنجاب نے سی این ایف کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہا کہ مجھے فخر ہے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس میں بہت اچھے جوان سلیکٹ ہوئے ہیں، ہم نے ایک صحت مند پاکستان بنانا ہے، نوجوان اپنی تعلیم اور صحت پر توجہ دیں، منشیات ہر سکول اور ہر یونیورسٹی تک پہنچ چکی ہے، اس لعنت کا مکمل خاتمہ کرنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں ڈی جی پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا شکریہ ادا کرتی ہوں، اس فورس کی وجہ سے پنجاب میں منشیات کا بہت جلد خاتمہ ہوگا۔ مریم نواز نے کہا کہ مجھے فخر ہے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس میں بہت اچھے جوان...
    کراچی: شہر قائد میں سوشل میڈیا پر جامعہ کراچی اور اس کے اطراف میں منشیات کے عادی افراد کی موجودگی کی نشاندہی کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی رپورٹس کا فوری نوٹس لیا اور مبینہ ٹاؤن پولیس کو ہدایات جاری کیں۔ ہدایات کے مطابق پولیس نے فوری طور پر جامعہ کراچی اور گرد و نواح کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ پولیس حکام کے مطابق اس کارروائی کے دوران متعدد منشیات کے عادی افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ حراست میں لیے گئے افراد کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد بحالی مراکز منتقل کیا...
    ---فائل فوٹو اینٹی نارکوٹیکس فورس نے کوئٹہ اور پنجگور اضلاع میں منشیات کی سمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 111 کلو ہیروئن، 81 کلو افیون اور 60 کلو چرس برآمد کرلیں۔ترجمان اے این ایف کے مطابق انسداد منشیات فورس نے کوئٹہ کے نواحی علاقے ہزارگنجی کےقریب اسمگلنگ کے  لیے چھپائی گئی 111 کلو ہیروئن اور 81 کلو افیون برآمد کی۔ بلوچستان: 12 کلو چرس برآمد، خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتاربلوچستان کے ضلع حب کے قریب اینٹی نارکوٹیکس فورس نے کارروائی کے دوران ایک گاڑی سے 12 کلو چرس برآمد کر کے خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ضلع پنجگور کے نواحی علاقے بونستان کے قریب سے 60 کلو چرس برآمد کرلی گئی۔منشیات کی بھاری مقدار اسمگلنگ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ سے پیدا ہونے والی صورتحال انتہائی تشویشناک اور خطے اور عالمی امن کے لئے بہت خطرناک ہے،پاکستان نے ایران پر اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی ہے،عالمی برادری ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے لئے فوری کردار ادا کرے،بھارت کے ساتھ جنگ میں اللہ تعالی نے ہمیں عظیم فتح دی ،بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے امریکا ، یورپ اور دیگر ممالک میں پاکستان کا موقف بھرپور طریقے سے پیش کیا ہے، سکیورٹی اداروں کی ضروریات پوری کریں گے، بجٹ میں پی ایس ڈی پی کے لئے ایک ہزار...
    ایران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جون2025ء) اسرائیل نے ایران پر فضائی حملے کرتے ہوئے اہم تنصیات کو نشانہ بنایا ہے۔ اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے کے نتیجے ایران کی جوہری اور فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ ان حملوں میں مسلح افواج کے سربراہ جنرل محمد باقری، پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی سمیت متعدد فوجی کمانڈرز، جوہری سائنسدان اور عام شہری جاں بحق ہو گئے۔ اسرائیل نے آج صبح ایران میں درجنوں مقامات پر فضائی حملے کیے ہیں، دارالحکومت تہران کے شمال مشرقی علاقے میں بھی دھماکوں کی زور دار آوازیں سنی گئیں اور بعض مقامات سے دھویں کے بادل اٹھتے دکھائی دیے۔ ایرانی میڈیا نے دارالحکومت تہران کے شمالی، مغربی اور وسطی علاقوں...
    اسلام آباد: ایئرپورٹس سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والی پرواز کے مسافر سے 888 گرام آئس منشیات برآمد کر لی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کے عملے کارروائی کے دوران مسافر شعیب علی  بخش کے سامان سے منشیات برآمد کرلیں، جنہوں نے منشیات نہایت مہارت سے ٹرالی بیگ میں چھپا رکھی تھی۔ اے ایس ایف کے عملے نے اسکیننگ کے دوران سامان کو مشتبہ قرار دیا اور بعد ازاں تفصیلی تلاشی کے دوران چھپائی گئی منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ آئس منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2025ء) وفاقی وزیرخزانہ ومحصولات سینیٹرمحمداورنگزیب نے موجودہ صنعتوں کی ضروریات کے مطابق افرادی قوت کو تربیت دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اقتصادی سرگرمیوں اور پیشہ وارانہ تربیت کے درمیان قریبی ربط کی تجویز دی ہے۔انہوں نے یہ بات منگل کویہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی جس میں وزیراعظم کی ہدایت پر قائم کردہ ''سوشل امپیکٹ فنانس کمیٹی'' کی سفارشات اور نتائج پر مبنی مالیاتی اقدامات کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان کے مالیاتی شعبے کے سینئر نمائندگان، کمرشل بینکوں، ڈی ایف آئیز، ریگولیٹرز اور سرمایہ کاری کے ماہرین نے شرکت کی جو وزارتِ خزانہ کی قیادت میں قائم...
    پشاور: خیبر پختونخوا اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی اے سی نے سیکریٹری معدنیات کو تمام کارخانوں کو فوری نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس کی صدارت کنوینر ادریس خٹک نے کی، جس میں محکمہ اطلاعات اور محکمہ معدنیات کے آڈٹ پیراز پر بحث ہوئی۔ دونوں محکموں کے اعلیٰ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا کہ معدنیات والے کارخانوں کو دو سالوں سے ٹیکسز کی وصولی کا کوئی نوٹس جاری نہیں ہوا۔ سیکریٹری معدنیات مطاہر ذیب نے بتایا کہ یہ محکمے کی غفلت ہیں، اپنی غلطی تسلیم کرتے ہیں۔ چیئرمین پی اے سی نے سیکریٹری معدنیات کو تمام کارخانوں کو فوری نوٹس جاری کرنے...
    چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا کہ معدنیات والے کارخانوں کو دو سالوں سے ٹیکسز کی وصولی کا کوئی نوٹس جاری نہیں ہوا۔ سیکریٹری معدنیات مطاہر ذیب نے بتایا کہ یہ محکمے کی غفلت ہیں، اپنی غلطی تسلیم کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں چیئرمین پی اے سی نے سیکریٹری معدنیات کو تمام کارخانوں کو فوری نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کر دی۔ اجلاس کی صدارت کنوینر ادریس خٹک نے کی، جس میں محکمہ اطلاعات اور محکمہ معدنیات کے آڈٹ پیراز پر بحث ہوئی۔ دونوں محکموں کے اعلیٰ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے کہا کہ معدنیات والے کارخانوں کو دو سالوں سے ٹیکسز کی وصولی کا کوئی...
    —فائل فوٹو انسدادِ منشیات فورس نے گڈانی اور چمن میں کارروائیوں کےدوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کرلی۔ترجمان انسداد منشیات فورس کے مطابق چمن میں کارروائی ایک غیرآباد علاقے میں کی گئی، جہاں اسمگلنگ کےلیے چھپائی گئی 110 کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی۔ اے این ایف کی چاغی میں کارروائی، ڈھائی ہزار کلو گرام افیون برآمدانسدادِ منشیات فورس نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ دوسری کارروائی گڈانی میں آرسی ڈی شاہراہ پر کی گئی، جہاں سے ایک گاڑی سے 6 کلو چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق دونوں کارروائیوں میں انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں جبکہ...
    علماء کے اجلاس میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ قرآن و سنت کی رو سے معدنیات، جنگلات اور زمین کا حقیقی مالک عوام ہے۔ حکومت گلگت بلتستان کی معدنیات، جنگلات اور زمین کے حوالے سے ایسی قانون سازی کرے جس میں عوام کے مفادات کی مکمل حفاظت ہو اور کوئی بھی قانون قرآن و سنت سے متصادم نہ ہو۔ اسلام ٹائمز۔ صدر انجمن امامیہ علامہ سید باقر الحسینی کی صدرات میں بلتستان بھر کے محکمہ شرعیہ کے قضاة اور سینئر وکلاء کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سکردو، شگر، کھرمنگ،خپلو اور روندو کے محکمہ شرعیہ کے علمائے کرام نے بھرپور شرکت کی اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ بھارت نے ملک عزیز پاکستان کے خلاف کوئی...
    لاہور (نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے لوکل اور فارن انویسٹر کے لئے آسان اور قابل عمل منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی اور معدنیات کے خزانے کی سرویلنس موثر بنانے کا حکم دیا۔ مریم نواز  کی زیرصدارت مائنز اینڈ منرل ڈیپارٹمنٹ کے جا ئزہ اجلاس میں راک سالٹ سے ویلیو ایڈڈ مصنوعات کیلئے سپیشل اکنامک زون کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے پلسر گولڈ اور آئرن سے متعلق جامع بزنس پلان طلب کر لیا ہے۔ قائد آباد میں سپیشل اکنامک زون کو 10 سال کے لئے ٹیکس فری قرار دینے کا بھی جائزہ لیا گیا۔ قائد آباد سپیشل اکنامک زون میں بنیادی انفراسٹرکچر بھی فراہم کیا جائے گا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنک...
    کراچی: اینٹی نارکوٹکس فورس(اے این ایف) نے شہرکے علاقے سہراب گوٹھ میں بس ٹرمینل اور ساؤتھ ایشین پورٹ پر کارروائی کے دوران 54 کلوگرام چرس اور9.6کلوگرام ہیروئن برآمد کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق تعلیمی اداروں اور ملک کےمختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور خفیہ اطلاع پرسہراب گوٹھ میں بس ٹرمینل کے قریب کارروائی کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران 2گاڑیوں سے 54کلوگرام چرس برآمد کرکے دوملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ ایک اور کارروائی کے دوران شہرکے ساؤتھ ایشین پورٹ ٹرمینل پر ایک کنٹینر کے ائیرکنڈیشن یونٹ میں چھپائی گئی 9.6کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر2ملزمان کی گرفتاری...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2025ء) وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے منشیات کی اسمگلنگ اور اس کے استعمال کو مل کر روکنے اور نوجوانوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لئے پر عزم ہیں ہیں ۔ ہم عالمی محا ذپر صف اول کے سپاہی بن کر یہاں کھڑے ہیں ۔ پاک جی سی سی ریجنل نار کوٹکس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے انہوں نے کہا کانفرنس منشیات سے پاک د نیاکے مشترکہ وژن کے تحت قائم کی گئی ہے ۔(جاری ہے) کانفرنس میں خلیجی ممالک کئے نمائندوں کی شرکت منشیات کی روک تھام کے لئے انکے عز م کی عکاس ہے۔ ہم منشیات کی سمگلنگ کے خاتمے کے لئے تعاون کو مزید...
    راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اپنے دورۂ چین کے دوران مختلف معززین سے ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں ایئر چیف نے چینی وزیر برائے قومی دفاع ایڈمرل ڈونگ جون، پیپلز لبریشن آرمی ایئر فورس کے کمانڈر جنرل چانگ ڈنگ چیو اور فوجی سازوسامان اور تکنیکی تعاون کے بیورو کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل کاو شیاؤ جیان سے ملاقات کی۔ اس دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان موجودہ اسٹریٹجک شراکت داری کو بڑھانا تھا، جس میں اعلیٰ سطحی بات چیت اور فوجی تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے معاہدے شامل تھے۔ سونا 10ہزار روپے فی تولہ مہنگاہو گیا،قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ...
    ویب ڈیسک:  ملکی معدنیات سے معیشت کو ترقی دینے کا مشن، پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا دوسرا روز جاری ہے۔  پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے پہلے روز وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر صنعت و تجارت جام کمال، وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک ودیگر نے خطاب کیا۔  دنیا بھر کے مندوبین کو پاکستان کے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی، جس پر امریکا، چین، سعودی عرب، روس اور دیگر مکوں کے مندوبین نے دلچسپی کا اظہار کیا۔ سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں دوسرے روز پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں ریکوڈک مائننگ کمپنی کے نمائندے رسل ہاورڈ اوون نے منصوبے کی فزیبلٹی پر اظہار...
    تقریب کے دوران جیو سائنٹفک ریسرچ کے لیے پاکستان اور چائنہ جیولوجیکل سروے کے درمیان، پاکستان اور روسی کمپنی، ڈجیٹلائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے لیے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان ایم او یوز کا تبادلہ ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025ء منعقد کیا گیا۔ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کی تقریب کے دوران معدنی وسائل کی تلاش اور جیو سائنٹفک ریسرچ کے لیے پاکستان اور چائنہ جیولوجیکل سروے کے درمیان، پاکستان اور روسی کمپنی، ڈجیٹلائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے لیے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان، پاکستان کے مختلف اداروں اور غیر ملکی کمپنیوں کے درمیان ایم او یوز کا تبادلہ ہوا۔ فورم میں وزیرِاعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزراء اور وزرائے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اپریل ۔2025 )وزیر اعظم شہبازشریف نے چین، امریکہ اور یورپ کو پاکستان کی معدنیات میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے لیے فائدے کا سودا ہے کہ وہ پاکستان سے معدنیات نکالیں اور خام مال حاصل کریں.(جاری ہے) انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے کہی فورم میں تقریباً دو ہزار افراد شرکت کر رہے ہیں جس کا مقصد ملک کی معدنی دولت کو دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے دو روزہ فورم آٹھ سے نو اپریل تک جاری رہے گا، جس میں حکومت پاکستان کے معدنیات سے بھرپور علاقے کی نمائندگی کرے گی جو...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 (پی ایم آئی ایف 25) میں پاکستان کان کنی کے عالمی مرکز کے طور پر ابھرنے کے لیے اسٹریٹجک طور پر تیار ہے۔ پاکستان کی میزبانی میں 2 روزہ پاکستان منرلز ایوسٹمنٹ فورم کا آغاز اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں ہوا، اس اعلیٰ سطح کی اس تقریب میں پاکستان اپنے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں کان کنی اور معدنی سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینے کے لیے ایک مربوط فریم ورک کا اعلان کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، فورم میں تقریباً 300 غیر ملکی مندوبین شرکت کریں گے۔ پی ایم آئی ایف 25 پاکستان کے ابھرتے ہوئے...
    اسکرین گریب پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025ء کا آغاز ہو گیا۔فورم میں وزیرِ اعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزراء، و وزرائے اعلیٰ شریک ہیں۔وفاقی وزیرِ پیٹرولیم علی پرویز ملک نے فورم سے خطاب کے دوران کہا کہ حکومتی کوششوں سے معاشی استحکام ممکن ہوا، پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے قوانین کو آسان بنایا جا رہا ہے۔علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ مائننگ صوبائی شعبہ ہے، جس کے لیے صوبوں کے ساتھ مکمل مشاورت کی جا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی، پیٹرولیم ڈویژن اور متعلقہ ادارے منرل سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لیے بھر پور کوشش کر رہے ہیں، فورم کا مقصد پاکستان کے معدنی وسائل میں سرمایہ کاری بڑھانا...
    -— فائل فوٹو انسدادِ منشیات فورس نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ ANF کی کارروائیاں، 4 ملزمان گرفتار، منشیات برآمداینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے لاہور کے گرد و نواح میں کاروائیاں کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی منشیات برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان انسدادِ منشیات فورس کے مطابق اے این ایف اہلکاروں نے چاغی کے علاقے نوکنڈی میں کارراوئی کرتے ہوئے 2 ہزار 616 کلو گرام سے زائد افیون برآمد کر لی۔ منشیات کی بھاری مقدار اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی تھی، مزید کارروائی جاری ہے۔
    —فائل فوٹو انسدادِ منشیات فورس نے بلوچستان کے ضلع چاغی اور مستونگ میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ بلوچستان: اے این ایف کی کارروائیاں، 2 کلو آئس، 20 کلو چرس برآمدانسدادِ منشیات فورس نے کوئٹہ اور اور پسنی میں کارروائیوں کے بعد چرس اور آئس برآمد کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی میں ذاکر کیمپ کے قریب سے انسدادِ منشیات فورس نے کارروائی کرتے ہوئے 66 کلو افیون اور 2311 کلو چرس برآمد کر لی۔ مستونگ میں دشت کے پہاڑی علاقے سے 105 کلو چرس برآمد کی گئی۔ منشیات کی بھاری مقدار اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی تھی، مزید کارروائی جاری ہے۔
    -— فائل فوٹو انسدادِ منشیات فورس نے کوئٹہ اور اور پسنی میں کارروائیوں کے بعد چرس اور آئس برآمد کرلی۔ترجمان انسدادِ منشیات فورس کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالخلافہ کوئٹہ میں بلیلی روڈ پر 1 ملزم سے 2 کلو آئس برآمد کی گئی ہے۔ترجمان نے بتایا ہے کہ بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی کی کوسٹل شاہراہ کے قریب سے 20 کلو چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
    ائیرپورٹ سیکورٹی فورس ( اے ایس ایف) نے نیو اسلام آباد ائیرپورٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ اے ایس ایف کے مطابق اسلام آباد سے دبئی جانے والے مسافر اصغر علی شاہ سے 312 گرام حشیش برآمد کرلی گئی۔ ملزم نے منشیات پہنی ہوئی جرابوں میں چھپا رکھی تھی۔   اسلام آباد سے براستہ دوحا بارسلونا جانے والی پرواز کے مسافر محمد عباس انجم سے 5.89 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ ملزم نے ہیروئن مہارت سے بیگ میں چھپا رکھی تھی۔ اسلام آباد سے شارجہ جانے والی پرواز کے مسافر سے عرفت اللہ سے 2.282 کلو گرام کرسٹل آئس برآمد کر لی گئی۔ بیگ کی تہوں میں منشیات چھپائی گئی تھی۔ ملزمان...
    اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی انفینکس نے موبائل ٹیکنالوجی کو آگے لے جاتے ہوئے سولر پینل پر براہ راست چارج ہونے والے فون کا ماڈیول پیش کردیا۔ابھی چینی کمپنی نے صرف تصوراتی ماڈیول پیش کیا ہے اور فون کو عام صارفین کے لیے متعارف نہیں کرایا گیا۔ یہ واضح نہیں ہے کہ کمپنی حقیقی معنوں میں مذکورہ ماڈیول کے فون کو کب تک عام صارفین کے لیے پیش کرے گا، تاہم امکان ہے کہ دو سال کے اندر سولر پینل نصب شدہ موبائل عام صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’دی ورج‘ کے مطابق انفینکس نے موبائل کانفرنس میں سولر پینل سے براہ راست چارج ہونے والے فون کا ماڈیول پیش کیا، جس کے بیک سائیڈ پر...
    — فائل فوٹو بلوچستان کے ضلع پشین میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کارروائی کرتے ہوئے 360 کلوچرس برآمد کر لی۔ کوئٹہ: منشیات اسمگلنگ کیخلاف کارروائیاں، 3 ملزمان گرفتارکوئٹہ کے مختلف علاقوں میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات سمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 200 کلو چرس اور 2 کلو آئس برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق انسدادِ منشیات فورس نے اطلاع ملنے پر پشین کے ایک غیر آباد علاقے میں کارروائی کی ہے۔ سرچنگ کے دوران اہلکاروں نے 360 کلو چرس برآمد کر لی تاہم کارروائی میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آ سکی ہے۔منشیات برآمدگی سے متعلق مزید تحقیقات جاری ہیں۔
    — فائل فوٹو کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 200 کلو چرس اور 2 کلو آئس برآمد کر لی اور 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات کو معاشرے کا بہت بڑا چیلنج قرار دیدیاڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) سید سجیل حیدر نے منشیات کو پاکستانی معاشرے کے لیے بہت بڑا چیلنج قرار دیا ہے۔ اے این ایف کے ترجمان کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک بائی پاس پر باداموں کی 8 بوریوں میں چھپائی گئی 200 کلو گرام چرس برآمد کر لی گئی، کارروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان اے این ایف نے بتایا کہ...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھا پہ مار کاروائیوں کے دوران13ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ ،منشیات ،موبائل فون ،موٹر سائیکل اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا ۔ تھانہ سرجانی ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر سرجانی چھتری چوک کے قریب کاروائی کرکے 05 ملزمان کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان میں زمان ولد کرم اللّٰہ، مدثر ولد جاوید، ارمان ولد کامران، انشال ولد جمال اور عبید ولد جہانگیر شامل ہیں۔ گرفتار ملزمان سے 02 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے موبائل فونز اور نقدی رقم برآمد ہوئی۔برآمدہ Techno موبائل فون کے چھینے جانے کا مقدمہ الزام نمبر 81/25 تھانہ خواجہ اجمیر نگری میں درج ہے۔ملزمان کے زیر استعمال موٹرسائیکل...
    ریاض: وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ سعودی میڈیا فورم کے چوتھے ایڈیشن میں شرکت کے لئے ریاض پہنچ گئے۔ کنگ عبداللہ ایئرپورٹ پر سعودی عرب کے نائب وزیر برائے میڈیا ڈاکٹر عبدالرحمان نے عطاءاللہ تارڑ کا استقبال کیا، تین روزہ کانفرنس 19 سے 21 فروری تک ریاض میں منعقد ہو رہی ہے۔ سعودی عرب آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عطا تارڑ نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا قریبی دوست ملک ہے، پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی اور ثقافتی تعلقات قائم ہیں، سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا ترقی و خوشحالی کیلئے ویژن مثالی ہے۔ انہوں نے کہاکہ معاشی ترقی اور کاروباری سرگرمیوں میں اضافے کیلئے سعودی عرب کے...
    خیبرپختونخوا کی قیادت کا افغانستان سے فوری مذاکرات پر اتفاق،قومی سطح پر گرینڈ جرگہ بلایا جائے جو بااثر سیاسی و مذہبی شخصیات پر مشتمل ہو،مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )خیبرپختون خوا کی سیاسی و مذہبی جماعتوں نے اتفاق کیا ہے کہ پاکستان میں امن، افغانستان میں امن کے ساتھ مشروط ہے، دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے افغانستان کے ساتھ حکومتی سطح پر مذاکرات کیے جائیں۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت سیاسی و مذہبی جماعتوں کے اکابرین کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل پاکستان اور متحدہ علما بورڈ خیبر پختونخوا کے قائدین شامل تھے۔ شرکا نے متفقہ فیصلہ کیا کہ پاکستان میں امن، افغانستان میں...
    امریکی صدر کا کہنا تھا کہ کینیڈا امریکی بینکوں کو کھولنے یا کاروبار کرنے کی بھی اجازت نہیں دیتا، یہ سب کیا ہے؟ میکسیکو اور کینیڈا کی سرحدوں سے آنیوالی منشیات سے امریکا میں لاکھوں لوگ مرچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ بعدازاں امریکی صدر نے کہا کہ کینیڈا کے وزیراعظم ٹروڈو سے فون پر بات کی ہے، کچھ دیر بعد دوبارہ بات کروں گا۔ ٹرمپ نے کہا کہ کینیڈا امریکی بینکوں کو کھولنے یا کاروبار کرنے کی بھی اجازت نہیں دیتا، یہ سب کیا ہے؟ میکسیکو اور کینیڈا کی سرحدوں سے آنے والی منشیات سے امریکا میں لاکھوں لوگ مرچکے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ اس...
    لاہور(نامہ نگار)برکی پولیس نے منشیات کی سمگلنگ میں ملوث پولیس اہلکاروں پر مشتمل گینگ گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی ہے پولیس ذرائع کے مطابق برکی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران منشیات فروشی میں ملوث کانسٹیبل طارق اورعثمان کوساتھی سمیت گرفتار کرکے ملزمان کے قبضے سے2کروڑ روپے مالیت کی ساڑھے6کلوسے زائد ہیروئن،ڈرون کیمرہ،نقدی، ویٹ مشین اور دیگر اشیاء برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کا مفرور ساتھی شعیب بھی پولیس کانسٹیبل ہے۔ ملزم پولیس کانسٹیبل ڈولفن فورس اور کینٹ سرکل میں تعینات ہیں۔ گرفتارہونیوالے پولیس کانسٹیبل لاہورکے ایک پولیس افسرکے بھائی ہیں جویونیفارم وسرکاری وسائل استعمال کرکے منشیات سمگلنگ کرتے تھے۔ دوران تفتیش ملزمان نے...
۱