انفینکس نے سولر پینل فون کا ماڈیول پیش، خصوصیات و تفصیلات جانیں
اشاعت کی تاریخ: 6th, March 2025 GMT
اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی انفینکس نے موبائل ٹیکنالوجی کو آگے لے جاتے ہوئے سولر پینل پر براہ راست چارج ہونے والے فون کا ماڈیول پیش کردیا۔ابھی چینی کمپنی نے صرف تصوراتی ماڈیول پیش کیا ہے اور فون کو عام صارفین کے لیے متعارف نہیں کرایا گیا۔
یہ واضح نہیں ہے کہ کمپنی حقیقی معنوں میں مذکورہ ماڈیول کے فون کو کب تک عام صارفین کے لیے پیش کرے گا، تاہم امکان ہے کہ دو سال کے اندر سولر پینل نصب شدہ موبائل عام صارفین کے لیے دستیاب ہوں گے۔ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’دی ورج‘ کے مطابق انفینکس نے موبائل کانفرنس میں سولر پینل سے براہ راست چارج ہونے والے فون کا ماڈیول پیش کیا، جس کے بیک سائیڈ پر پینل نصب ہوگا۔
مذکورہ موبائل کے بیک کیسنگ پر انتہائی چھوٹے ذرات سے تیار کیا گیا جدید ٹیکنالوجی سے لیس سولر پینل نصب ہوگا جو کہ موبائل کے کور جیسا دکھائی دیتا ہے۔مذکورہ پینل کے اندر سے ہی تاروں کے ذریعے اسے بیٹری سے جوڑا گیا ہے جو کہ بیٹری کو چارجنگ سپلائی فراہم کرے گا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر صارف چاہے تو مذکورہ سولر پینل کو نکال بھی سکے گا اور سولر پینل کے بجائے روایتی طریقے سے بجلی سے فون چارج کر سکے گا۔
مذکورہ سولر پینل دینے کا مقصد ہنگامی حالات میں بجلی کی عدم دستیابی پر فون کو چارجنگ فراہم کرنا ہے، اس لیے کمپنی نے فون میں سولر پینل کے بغیر روایتی طریقے سے چارجنگ کا آپشن بھی رکھا ہے۔ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ پیش کیے گئے ماڈیول کو حقیقی معنوں میں کب تک عام صارفین کے استعمال کے لیے پیش کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے دو سال کے اندر پیش کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: عام صارفین کے سولر پینل پیش کیا کے لیے
پڑھیں:
واٹس ایپ کا نیاحیران کن فیچر آپ کے میسجز کو زیادہ پرائیویٹ بنا دے گا، استعمال کا طریقہ جانیں
واٹس ایپ کی جانب سے ایک ایسے بہترین پرائیویسی فیچر کو متعارف کرایا گیا ہے جو آپ کو ضرور پسند آئے گا۔
میٹا کے زیرملکیت میسجنگ پلیٹ فارم کی جانب سے ایڈوانسڈ چیٹ پرائیویسی نامی فیچر متعارف کرانے کا اعلان کیا گیا ہے۔اس فیچر کا مقصد چیٹس کی سکیورٹی کو مزید مضبوط بنانا ہے۔
اس فیچر کے ذریعے آپ دیگر افراد کو اپنی چیٹ ایکسپورٹ کرنے یا آپ کی جانب سے بھیجی گئی تصاویر اور ویڈیوز کو خودکار طور پر محفوظ کرنے سے روک سکتے ہیں۔اسی طرح اس فیچر سے آپ دوستوں کو میسجز میں میٹا اے آئی کو مینشن کرنے یا میٹا اے آئی سے سوالات پوچھنے سے بھی روک سکیں گے۔
اس نئی ایڈوانسڈ پرائیویسی سیٹنگ کا اطلاق ون آن ون اور گروپس چیٹس دونوں پر ہوگا۔جب اس سیٹنگ کو ٹرن آن کیا جائے گا تو ون آن ون چیٹ یا گروپ چیٹ میں کوئی بھی فرد پوری چیٹ ہسٹری کو واٹس ایپ سے باہر ایکسپورٹ نہیں کر سکے گا۔اسی طرح آپ کی جانب سے بھیجی گئی تصاویر اور ویڈیوز بھی خودکار طور پر دیگر افراد کی ڈیوائسز کی گیلریز میں محفوظ نہیں ہوں گی۔
مگر صارفین اب بھی انفرادی میسجز کے اسکرین شاٹس لے کر انہیں محفوظ کرسکیں گے۔البتہ واٹس ایپ کا کہنا تھا کہ بتدریج ایڈوانسڈ چیٹ پرائیویسی کو مزید بہتر بنایا جائے گا تو یہ ممکن ہے کہ مستقبل قریب میں اسکرین شاٹس کو لینا ممکن نہیں ہوگا۔
کمپنی کے مطابق یہ فیچر اس وقت مددگار ثابت ہوگا جب کسی واٹس ایپ گروپ میں شامل افراد ایک دوسرے سے واقف نہیں ہوں گے مگر حساس موضوعات پر بات چیت کریں گے۔
فیچر کیسے استعمال کریں؟
فیچر کو استعمال کرنے کا طریقہ بھی بہت آسان ہے۔اس کے لیے چیٹ اوپن کرکے اوپر موجود چیٹ نیم پر کلک کرکے ایڈوانسڈ چیٹ پرائیویسی آپشن کا انتخاب کریں۔
جب گروپ چیٹ میں اس سیٹنگ کو ان ایبل کیا جائے گا تو اس میں موجود ہر فرد کو نوٹیفکیشن بھیج کر ایڈوانسڈ چیٹ پرائیویسی سیٹنگ کو آن کرنے کا بتایا جائے گا۔یہ فیچر آنے والے مہینوں میں بتدریج صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔