ائیرپورٹ سیکورٹی فورس ( اے ایس ایف) نے نیو اسلام آباد ائیرپورٹس پر کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔

اے ایس ایف کے مطابق اسلام آباد سے دبئی جانے والے مسافر اصغر علی شاہ سے 312 گرام حشیش برآمد کرلی گئی۔ ملزم نے منشیات پہنی ہوئی جرابوں میں چھپا رکھی تھی۔  

اسلام آباد سے براستہ دوحا بارسلونا جانے والی پرواز کے مسافر محمد عباس انجم سے 5.

89 کلو گرام ہیروئن برآمد کر لی گئی۔ ملزم نے ہیروئن مہارت سے بیگ میں چھپا رکھی تھی۔ اسلام آباد سے شارجہ جانے والی پرواز کے مسافر سے عرفت اللہ سے 2.282 کلو گرام کرسٹل آئس برآمد کر لی گئی۔ بیگ کی تہوں میں منشیات چھپائی گئی تھی۔

ملزمان کو ابتدائی تفتیش کے بعد مزید قانونی کارروائی کے لیے برآمد شدہ منشیات سمیت اے این ایف حکام کے حوالے کردیا گیا۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسلام آباد

پڑھیں:

انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 3 کروڑ کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار

راولپنڈی:

ملک بھر میں انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کے دوران 2 کروڑ 97 لاکھ روپے سے زائد کی منشیات برآمد کرکے خاتون سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے مطابق ملک کے مختلف  شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اس دوران  الگ الگ کارروائیوں میں  خاتون سمیت 3ملزمان   کو گرفتار کرکے 2کروڑ 97لاکھ روپے سے زائد مالیت کی37کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔

شاہراہِ فیصل کراچی پر کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ بھیجے جانے والے پارسل میں کپڑوں میں جذب8 کلو آئس برآمد  کرلی گئی۔ اس کے علاوہ شاہراہِ فیصل ہی پر ایک اور کارروائی کے دوران لندن بھیجے جانے والے پارسل سے فیس ماسک میں چھپائی گئی 2.6 کلو ہیروئن برآمد  ہوئی۔

کراچی ہی میں  کلفٹن کے علاقے میں واٹر کولر میں چھپائی گئی 400 گرام آئس برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ اُدھر پنڈی پل بنوں روڈ کوہاٹ پر خاتون کے قبضے سے 6 کلو چرس برآمد  ہوئی۔  اس کے علاوہ چوساک ڈسٹرکٹ کیچ میں جھاڑیوں میں چھپائی گئی 20 کلوگرام ہیروئن برآمد  کرلی گئی۔

تمام کارروائیوں میں انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 3 کروڑ کی منشیات برآمد، خاتون سمیت 3 ملزمان گرفتار
  • ملتان میں کسٹمز انفورسمنٹ کی کارروائی، اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام
  • ملتان کسٹمز کی کارروائی، اسمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام،کروڑوں کا مال برآمد
  • اے ایس ایف کی پشاور، ملتان میں کامیاب کارروائی، مسافروں سے 1.5 کلو منشیات برآمد
  • اے ایس ایف کا کامیاب آپریشن، 1.5 کلو منشیات ضبط
  • پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون رکن اور ان کے شوہر کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
  • بھارتی طبی گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • بھارتی ویاگرا گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام
  • بھارتی ویاگرا گولیوں کی بڑی کھیپ کراچی اسمگلنگ کی کوشش ناکام
  • انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں ایک کروڑ 12 لاکھ  سے زائد مالیت کی منشیات برآمد