امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی فورسز نے منگل کو ایک کشتی پر کارروائی کرتے ہوئے 11 منشیات فروشوں کو ہلاک کر دیا۔ ان کے مطابق یہ گروہ وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو کے کنٹرول میں تھا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو بھی جاری کی، جس میں ایک اسپیڈ بوٹ دکھائی دیتی ہے جو چند لمحوں بعد زوردار دھماکے سے تباہ ہو جاتی ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ امریکی فوج نے بین الاقوامی پانیوں میں منشیات سے بھری کشتی کو تباہ کیا، یہ کشتی امریکا کی طرف منشیات منتقل کر رہی تھی۔ صدر کے مطابق اس کارروائی میں امریکی فورسز کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔

امریکی صدر نے خبردار کیا کہ یہ پیغام ان تمام کارٹلز اور گروپوں کے لیے ہے جو امریکا میں منشیات لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا کہ امریکا اپنی پوری طاقت استعمال کرتے ہوئے منشیات کے نیٹ ورکس کا خاتمہ کرے گا۔ ان کے مطابق یہ کشتی وینیزویلا سے روانہ ہوئی تھی۔

ادھر وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو نے الزام عائد کیا کہ امریکا کی بحری تعیناتی ان کے ملک کے لیے خطرہ ہے۔ انہوں نے فوج کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دیا اور کہا کہ وینیزویلا اپنی سرزمین کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے گا۔

امریکا اور وینیزویلا کے تعلقات حالیہ دنوں میں مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ امریکا نے مادورو کی گرفتاری پر انعام بڑھا کر 5 کروڑ ڈالر کر دیا ہے جبکہ کراکس نے اقوام متحدہ سے امریکی فوجی تعیناتی ختم کرانے کی اپیل کی ہے۔


 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

سوڈان میں تارکین وطن کی کشتی میں آگ بھڑک اُٹھی: 50افراد ہلاک

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خرطوم: سوڈان میں تارکین وطن کی کشتی میں خوفناک آتشزدگی کے باعث 50افراد ہلاک ہوگئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق کشتی 75 سوڈانی تارکین وطن کو لے کر جا رہی تھی کہ آگ لگ گئی، آتشزدگی کے باعث 50افراد ہلاک جبکہ امدادی ٹیموں نے  24 افراد کو بچا کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ یمن کے ساحل پر بھی ایک کشتی الٹنے سے کم از کم 68 مہاجرین اور تارکین وطن ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے تھے جبکہ گزشتہ سال 2 ہزار سے زائد پناہ گزین بحیرہ روم میں مختلف حادثات میں مرچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، پانچ دہشتگرد ہلاک
  • بلوچستان: فورسز کے آپریشن میں 5 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک، حملوں میں پولیس اور لیویز کے 2 اہلکار شہید
  • وینزویلا پر دوسرا امریکی حملہ ،3دہشت گردوں کی ہلاکت کا دعویٰ
  • سوڈان میں تارکین وطن کی کشتی میں آگ بھڑک اُٹھی: 50افراد ہلاک
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا نیویارک ٹائمز پر 15 ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ
  • اسرائیل قطر میں دوبارہ حملہ نہیں کرے گا: ٹرمپ
  • بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ؛ 5 جوان شہید‘ جوابی کارروائی میں 5 دہشتگرد ہلاک
  • کیچ میں دھماکہ ‘ کیپٹن سمیت 5اہلکار شہید ‘ 5دہشت گرد ہلاک : خیبر پی کے ‘ 31فتنہ خوارج مارے گئے 
  • آن لائن منشیات فروش گروہ کے 2خواتین سمیت 8ملزمان گرفتار
  • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 31 دہشتگرد ہلاک