بھارت دنیا کے سامنے خود کو ’ذمہ دار عالمی طاقت‘ کے طور پر پیش کرتا ہے، مگر حقیقت یہ ہے کہ اس کی پالیسیوں کا اصل مقصد سرمایہ دار دوستوں کو نوازنا اور منافع خوری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:روسی تیل اور بھارتی ریفائننگ، پیسے کس نے کھرے کیے؟

روس پر عائد عالمی پابندیوں کے باوجود مکیش امبانی کی ریلائنس انڈسٹریز بھارتی حکومت کی آشیر باد سے سب سے بڑی فائدہ مند کمپنی بن کر سامنے آئی ہے۔

روسی تیل کا سب سے بڑا خریدار

وزیراعظم مودی کے قریبی دوست مکیش امبانی روسی تیل کے سب سے بڑے خریدار اور بیوپاری ثابت ہوئے ہیں۔

ریلائنس انڈسٹریز نے اربوں ڈالر کے سودے کر کے امریکی پابندیوں کو نظر انداز کیا، جس پر عالمی سطح پر بھارت کو سخت تنقید اور واشنگٹن کی ناراضی کا سامنا ہے۔

پرائیویٹ اداروں کا اجارہ

جہازوں کی ٹریکنگ رپورٹوں کے مطابق بھارت کی یومیہ 1.

5 ملین بیرل روسی تیل درآمدات کا بڑا حصہ صرف 2 پرائیویٹ اداروں، ریلائنس انڈسٹریز (مکیش امبانی) اور نایارا انرجی (روسنیفٹ کے زیرِ انتظام)، کے قبضے میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا کی بھارت کو پھر تنبیہ، روسی تیل کی درآمدات پر ’سنجیدگی‘ دکھانے کا مطالبہ

یہ سودے عوامی ضرورت یا ریلیف کے بجائے ارب پتی طبقے کی تجوریاں بھرنے کے لیے کیے گئے۔

خطرناک انحصار اور برآمدات

جون 2025 میں بھارت میں استعمال ہونے والے ہر دوسرے بیرل کا ماخذ روس تھا، یعنی روسی تیل کا حصہ 45 فیصد تک پہنچ گیا۔

ریلائنس اور نایارا نے مل کر بھارت کی 81 فیصد ایندھن برآمدات اپنے کنٹرول میں لے لی ہیں۔

صرف ریلائنس نے یومیہ 9 لاکھ 14 ہزار بیرل برآمد کر کے بھارت کی کل برآمدات کا 71 فیصد سنبھال رکھا ہے، جبکہ جام نگر ریفائنری اپنی پیداوار کا 67 فیصد بیرون ملک بھیجتی ہے تاکہ یورپ و ایشیا میں مہنگے داموں فروخت کیا جا سکے۔

عوام کو ریلیف نہیں، سرمایہ داروں کو منافع

جب مغرب نے روس پر پابندیاں لگائیں تو بھارتی پرائیویٹ ریفائنرز نے موقع سے فائدہ اٹھا کر اربوں ڈالر کمائے۔ سستا روسی خام تیل خرید کر یورپ اور ایشیا میں مہنگا ایندھن بیچا گیا، لیکن بھارتی عوام کو کوئی فائدہ نہ ملا۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی ٹیرف کے باوجود انڈیا روس سے تیل کی خریداری میں اضافہ کرے گا، رپورٹ

اس سے صرف امبانی کی دولت میں اضافہ ہوا جبکہ عوام غربت اور مہنگائی کے بوجھ تلے دب گئے۔

حکومتی آشیر باد

یہ سب کچھ بھارتی حکومت کی آشیر باد کے بغیر ممکن نہیں۔ مودی حکومت نے عوامی ریفائنریز کو نظر انداز کر کے امبانی اور نایارا کو کھربوں کمانے کا موقع دیا۔

امب

نتیجہ یہ نکلا کہ بھارت بدنام ہوا اور روس پر اس کا انحصار خطرناک حد تک بڑھ گیا۔

غیرجانبداری کا دعویٰ بے نقاب

بھارت کا یوکرین جنگ پر ’غیر جانبداری‘ کا دعویٰ جھوٹا ثابت ہوا۔ حقیقت یہ ہے کہ نئی دہلی نے پابندیوں کے خلا کو دانستہ استعمال کر کے چند سرمایہ دار دوستوں کو نوازا۔

ریلائنس انڈسٹریز وزیراعظم مودی کی پشت پناہی میں بھارت کے دوہرے کھیل اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی سب سے بڑی مثال ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امبانی امریکا بھارت ٹرمپ روسی تیل مودی

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا بھارت روسی تیل ریلائنس انڈسٹریز مکیش امبانی روسی تیل

پڑھیں:

روس پر امریکی پابندیوں کے اثرات، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ

روسی تیل کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کے بعد امکان ہے کہ یکم نومبر سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو جائے۔
ذرائع کے مطابق، پیٹرول میں فی لیٹر 1.48 روپے اور مٹی کے تیل میں 2.34 روپے اضافے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اگر موجودہ رجحان برقرار رہا تو یکم نومبر سے نئی قیمتیں ممکنہ طور پر یوں ہوں گی:
پیٹرول: 264.50 روپے فی لیٹر
ڈیزل: 276.80 روپے فی لیٹر
مٹی کا تیل: 184.05 روپے فی لیٹر
لائٹ ڈیزل: 163.25 روپے فی لیٹر
تاہم، حتمی قیمتوں کا اعلان 31 اکتوبر کی شام کیا جائے گا، جب پندرہ روزہ درآمدی اور زرمبادلہ کے اعداد و شمار کا مکمل جائزہ لے لیا جائے گا۔
قیمتوں میں اضافے کا امکان بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور روس کی بڑی تیل کمپنیوں پر امریکی پابندیوں کے اثرات کی وجہ سے ہے۔

متعلقہ مضامین

  • 7 طیارے گرانے کے دعوے پر مودی کی خاموشی، دعوے کی تصدیق کرتی ہے، کانگریس
  • مودی سرکار میں ارکان پارلیمان ارب پتی بن گئے، بھارتی عوام  انتہائی غربت سے بے حال
  • بھارتی قومی اسمبلی (لوک سبھا) کے 93 فیصد ارکان کروڑ و ارب پتی بن گئے، عوام بدحال؛ رپورٹ
  • حیران کن پیش رفت،امریکا نے بھارت سے10سالہ دفاعی معاہدہ کرلیا
  • روسی خواتین ماں بننے سے گریزاں، اربوں روبل کے ترغیباتی پروگرام ناکام
  • امریکا نے بھارت کے ساتھ 10 سالہ دفاعی معاہدے پر دستخط کردیے
  • امریکہ کی روسی تیل پر پابندیاں، پاکستان میں قیمتیں کیا ہونگی؟
  • امریکی پابندیوں کا شاخسانہ، روسی نیفتھا بردار جہاز بھارتی ساحل پر پھنس گیا
  • روس پر امریکی پابندیوں کے اثرات، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے کا خدشہ
  • بھارت کی چابہار بندرگاہ کے متعلق امریکی پابندیوں سے چھ ماہ کے استثنا کی تصدیق