علماء کے اجلاس میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ قرآن و سنت کی رو سے معدنیات، جنگلات اور زمین کا حقیقی مالک عوام ہے۔ حکومت گلگت بلتستان کی معدنیات، جنگلات اور زمین کے حوالے سے ایسی قانون سازی کرے جس میں عوام کے مفادات کی مکمل حفاظت ہو اور کوئی بھی قانون قرآن و سنت سے متصادم نہ ہو۔ اسلام ٹائمز۔ صدر انجمن امامیہ علامہ سید باقر الحسینی کی صدرات میں بلتستان بھر کے محکمہ شرعیہ کے قضاة اور سینئر وکلاء کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سکردو، شگر، کھرمنگ،خپلو اور روندو کے محکمہ شرعیہ کے علمائے کرام نے بھرپور شرکت کی اور متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ بھارت نے ملک عزیز پاکستان کے خلاف کوئی بھی دراندازی کرنے کی کوشش کی تو دندان شکن جواب دینگے۔ ہم ملک عزیز پاکستان کے دفاع کے لیے تن من دھن کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے اور ملک کے دفاع کے لیے ہم ہمیشہ پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ہم انڈیا کے حکمران اور میڈیا کے جھوٹے پروپیگنڈے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اجلاس میں مزید کہا گیا کہ قرآن و سنت کی رو سے معدنیات، جنگلات اور زمین کا حقیقی مالک عوام ہے۔ حکومت گلگت بلتستان کی معدنیات، جنگلات اور زمین کے حوالے سے ایسی قانون سازی کرے جس میں عوام کے مفادات کی مکمل حفاظت ہو اور کوئی بھی قانون قرآن و سنت سے متصادم نہ ہو۔

اجلاس میں مزید کہا گیا کہ سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیے بغیر کوئی بھی قانون قبول نہیں کرینگے۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ تمام مکاتب فکر کے قاضی القضاة سے ملکر معدنیات، جنگلات اور زمینوں کے متعلق تحریری فتویٰ صادر کرینگے۔ گلگت بلتستان کی معدنیات پر شب خون مارنے اور ناجائز قبضہ کرنے کی اجازت کسی صورت نہیں دینگے۔ اگر قبضہ کرنے کی کوشش کی تو سخت رد عمل دینگے۔ اجلاس میں صدر انجمن امامیہ علامہ سید باقر الحسینی، علامہ شیخ فدا حسن عبادی محکمہ شرعیہ سکردو، علامہ سید علی موسوی محکمہ شرعیہ سکردو گہوری، علامہ شیخ علی محکمہ شرعیہ پاری کھرمنگ، علامہ سید عباس موسوی محکمہ شرعیہ چھوترن شگر، علامہ شیخ غلام حسین محکمہ شرعیہ خپلو اور علامہ سید علی موسوی محکمہ شرعیہ روندو شریک ہوئے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جنگلات اور زمین محکمہ شرعیہ اجلاس میں علامہ سید کوئی بھی گیا کہ

پڑھیں:

آئمہ کرام کی رجسٹریشن کیلئے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے، محکمہ داخلہ

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ آئمہ مساجد و علماء کرام کی رجسٹریشن اور خطبہ جمعہ کیلئے اجازت نامہ بارے جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپوں میں چلنے والی خبر حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہے، عوام الناس اور علمائے کرام ایسے جھوٹے پروپیگنڈا پر توجہ نہ دیں۔ اسلام ٹائمز۔ آئمہ کرام کی رجسٹریشن کے معاملے پر سوشل میڈیا پر پروپیگنڈا جاری ہے، جس کی حکومت پنجاب نے واضح تردید کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر جعلی پروپیگنڈا پر حکومت پنجاب کی واضح تردید آگئی ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق حکومت پنجاب نے آئمہ کرام کی رجسٹریشن کیلئے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے۔ آئمہ مساجد و علماء کرام کی رجسٹریشن اور خطبہ جمعہ کیلئے اجازت نامہ بارے جھوٹی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور واٹس ایپ گروپوں میں چلنے والی خبر حقائق کے منافی اور گمراہ کن ہے، عوام الناس اور علمائے کرام ایسے جھوٹے پروپیگنڈا پر توجہ نہ دیں۔

متعلقہ مضامین

  •  پاکستان کے خلاف کسی کی بھی ہرزہ سرائی اور سازش برداشت اور قابل قبول نہیں، سینیٹر عبدالکریم 
  • بلوچستان حکومت کا نوعمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
  • گلگت بلتستان کے مسائل کے حل کیلئے ایوان صدر میں اہم اجلاس طلب
  • بلوچستان حکومت کا نو عمر قیدیوں کیلئے علیحدہ جیل بنانے کا فیصلہ
  • آئمہ کرام کی رجسٹریشن کیلئے کوئی قواعد و ضوابط جاری نہیں کیے، محکمہ داخلہ
  • پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • گلگت بلتستان میں آج ڈوگرا راج سے آزادی کا دن منایا جا رہا ہے
  • گلگت، وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت گلگت بلتستان انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ کا پہلا باضابطہ اجلاس
  • نئے وزیراعظم کا اعلان کشمیر سے ہوگا؛ بلاول بھٹو
  • یکم نومبر یوم آزادی گلگت بلتستان کے موقع پر گلگت میں بڑے جلسے کا اعلان