آج کی دنیا کا سب سے عظیم معلم اہلِ غزہ ہے، علامہ جواد نقوی
اشاعت کی تاریخ: 2nd, May 2025 GMT
جامعہ ام الکتاب میں تکریم یوم اساتذہ کی تقریب سے خطاب میں سربراہ تحریک بیداری امت مصطفیٰ نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں جو نظامِ تعلیم رائج ہے، وہ "نصاب محور" ہے۔ ہم اپنے بچوں کو ان ممالک کے نظاموں کے مطابق تعلیم دلوانے کو ترجیح دیتے ہیں جنہیں ہم ترقی یافتہ یا پسندیدہ سمجھتے ہیں۔ چنانچہ ہم نصاب اور کتاب کو معیار بنا لیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز ۔ ایک جانب جہاں دنیا بھر میں یکم مئی کو یومِ مزدور کے طور پر منایا جاتا ہے، وہیں حوزہ ہائے علمیہ میں یہ دن یومِ معلم کے عنوان سے بھی مخصوص ہے اس عظیم ہستی کے احترام میں جو نسلوں کی فکری آبیاری کرتا ہے، جو انسانیت کو شعور، کردار اور مقصد عطا کرتا ہے۔ اسی مناسبت سے جامعہ عروۃ الوثقیٰ کے شعبہ خواتین، جامعہ اُمّ الکتاب میں یومِ معلم کی پُروقار تقریب بعنوان مجاہدین غزہ معلمین انسانیت منعقد ہوئی۔ اس موقع پر علامہ سید جواد نقوی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کی دنیا کے سب سے عظیم اور بہترین معلم، اہلِ غزہ ہیں۔ غزہ کی مائیں، غزہ کی بیٹیاں، غزہ کے مجاہد، اور غزہ کے معصوم بچے یہ سب وہ معلم ہیں جنہوں نے صبر، استقامت، شجاعت، مزاحمت، بصیرت اور ایثار کا عملی درس دنیا کو دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج دنیا کے ہر تعلیمی ادارے، ہر مدرسے، ہر جامعہ، اور ہر فکری ادارے کو چاہیے کہ وہ غزہ اور اہلِ غزہ کو اپنا رول ماڈل بنائیں۔ وہ تعلیمی ادارے جو صرف ڈگری دیتے ہیں، انہیں غزہ سے وہ جذبہ لینا ہوگا جو ضمیر جگاتا ہے، جو انسان بناتا ہے، اور جو حق و باطل کے بیچ واضح لکیر کھینچ دیتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں جو نظامِ تعلیم رائج ہے، وہ "نصاب محور" ہے۔ ہم اپنے بچوں کو ان ممالک کے نظاموں کے مطابق تعلیم دلوانے کو ترجیح دیتے ہیں جنہیں ہم ترقی یافتہ یا پسندیدہ سمجھتے ہیں۔ چنانچہ ہم نصاب اور کتاب کو معیار بنا لیتے ہیں۔ لیکن الہی نظامِ تعلیم میں معاملہ اس کے برعکس ہے، وہاں نصاب اور کتاب کی حیثیت ثانوی ہے، اصل بنیاد معلم ہے۔ معلم تربیت یافتہ ہو تو وہ فرد کو سماج کا مؤثر اور باکردار انسان بناتا ہے، اس کی تربیت کرتا ہے، اور اسے فکری، اخلاقی اور روحانی ارتقاء کے سفر پر گامزن کرتا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کرتا ہے
پڑھیں:
وزیر داخلہ محسن نقوی کا مستونگ میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
(سٹی42)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مستونگ میں بھارتی سپانسرڈدہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیاہے۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے 4 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا،دہشت گردی کے خلاف پورا ملک اپنی بہادر سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑا ہے۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
وزیرداخلہ محسن نقوی نے مزیدکہاکہ سکیورٹی فورسزبلوچستان میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور اور مؤثر کارروائیاں کر رہی ہیں ،فتنہ الہندوستان اور فتنہ الخوارج کا ناپاک گٹھ جوڑ وطن عزیز کا امن تباہ نہیں کر سکتا۔