2025-09-18@18:14:08 GMT
تلاش کی گنتی: 133
«جنگلات اور زمین»:
اسلام آباد(خبرنگار)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ نے خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں جنگلات کی کٹائی کا جائزہ لیتے ہوئے سیٹلائٹ کے ذریعے تصدیق اور مؤثر نگرانی کی سفارش کی ہے قائمہ کمیٹی کا اجلاس پیر کو چیئرپرسن رکن قومی اسمبلی منزہ حسن کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا کمیٹی نے اپنی سابقہ سفارشات پر عملدرآمد بالخصوص خیبر پختونخواآزاد جموں و کشمیر اور گلگت بلتستان میں ٹمبر مافیا کے ذریعے جنگلات کی کٹائی کی تحقیقات کے حوالے سے جائزہ لیاسیکرٹری ماحولیات خیبر پختونخوا نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ صوبے میں جنگلات کا رقبہ بہتر ہوا ہے جس کی تصدیق تھرڈ پارٹی نے بھی...
خیبر پختونخوا کا ضلع اپر دیر اپنی قدرتی خوبصورتی، سرسبز وادیوں اور گھنے جنگلات کی وجہ سے مشہور ہے۔ تاہم گزشتہ چند برسوں میں اپر دیر کے تھل کوہستان، کمراٹ اور دیگر سیاحتی مقامات بار بار آنے والے تباہ کن سیلابوں کی زد میں آچکے ہیں۔ مقامی لوگوں اور ماہرین کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح اپر دیر بھی 2022، 2023 اور 2024 کے سیلابوں سے بری طرح متاثر ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: جنگلات کی غیر قانونی کٹائی سیلاب کی بڑی وجہ، حکومتی پالیسی کیا ہے؟ ان تباہیوں کی بنیادی وجوہات میں موسمیاتی تغیرات (کلائمیٹ چینج) اور گھریلو ضروریات کے ساتھ ساتھ جنگلات کی غیر قانونی کٹائی شامل ہیں، جس کے باعث نہ صرف گھنے جنگلات تیزی...
پاکستان آج کل موسمیاتی تبدیلی کی جنگ کے عین سامنے کھڑا ہے۔ بڑھتے ہوئے درجۂ حرارت، غیر متوقع بارشوں، تباہ کن فلیش فلڈز اور طویل ہیٹ ویوز اب کوئی دور کی وارننگ نہیں رہیں، یہ وہ موجودہ حقیقتیں ہیں جو ہماری زندگیاں، معاش اور اس ملک کے جغرافیے کو براہِ راست خطرے میں ڈال رہی ہیں۔ ان خطرات کے مقابلے میں ایک ہی حل سب سے زیادہ فوری اور مؤثر نظر آتا ہے: پورے ملک میں وسیع پیمانے پر جنگلات کاری۔ درخت لگانا، موجودہ جنگلات کی حفاظت کرنا اور سبزے کی وسعت بڑھانا اب کوئی ماحولیاتی مہم نہیں بلکہ بقا، مزاحمت اور قومی سلامتی کا تقاضا ہے۔ پاکستان میں جنگلات کی موجودہ صورتحال نہایت تشویشناک ہے۔ ورلڈ بینک کے تازہ...
لاہور: پنجاب میں جنگلات کے تحفظ اور ماحولیاتی توازن کے لیے "فاریسٹ وژن 2050" کی تیاری پر کام شروع کردیا گیا ہے، اس وژن کے تحت جنگلات کو صرف لکڑی کے حصول کا ذریعہ سمجھنے کے بجائے ماحولیاتی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے مقابلے میں بنیادی سہارا بنایا جائیگا۔ فاریسٹ وژن 2050 کی تیاری کے لیے انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر (آئی یو سی این) کی معاونت حاصل کی گئی ہے۔ آئی یو سی این نے اس مقصد کے لیے محکمہ جنگلات کے اشتراک سے لاہور میں دو روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا جس میں ماہرین سے فاریسٹ وژن 2050 کے لیے تجاویز لی گئیں۔ ورکشاپ کے پہلے روز کے سیشن میں پنجاب کی سینیئر وزیر مریم...
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں اور سیلاب جیسے خطرناک اثرات سے نمٹنے کے لیے صوبے میں جنگلات کا رقبہ بڑھانا وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت یہ کام اکیلے نہیں کر سکتی، بلکہ اس مشن میں عوام، نجی شعبے اور جدید ٹیکنالوجی کا شامل ہونا ضروری ہے۔ یہ بات انہوں نے محکمہ جنگلات پنجاب اور انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر کے اشتراک سے منعقدہ دو روزہ ’’فاریسٹ ورکشاپ‘‘ کے افتتاحی اجلاس میں کہی۔ مریم اورنگزیب نے اعتراف کیا کہ ماضی کے ’’بلین ٹری‘‘ منصوبے کے باوجود جنگلات کے رقبے میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہو سکا۔ ان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی...
پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے اور مستقبل میں سیلاب و ماحولیاتی نقصانات کو کم کرنے کے لیے صوبے میں جنگلات کا رقبہ بڑھانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، تاہم یہ ہدف حکومت تنہا حاصل نہیں کر سکتی، بلکہ اس کے لیے کمیونٹیز، نجی شعبے اور جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت ناگزیر ہے۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں محکمہ جنگلات پنجاب اور انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر (آئی یو سی این) کے اشتراک سے منعقدہ 2 روزہ ’’فاریسٹ ورکشاپ‘‘ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ماضی کے بلین ٹری منصوبے کے باوجود جنگلات کے رقبے میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا۔ ان کے مطابق...
لاہور: پنجاب میں حالیہ تباہ کن سیلاب نے ایک بار پھر اس بحث کو جنم دیا ہے کہ اگر صوبے میں جنگلات کا رقبہ عالمی معیار کے مطابق ہوتا تو شاید نقصانات کی شدت اتنی زیادہ نہ ہوتی۔ ماہرین ماحولیات کے مطابق درخت بارش کے پانی کو جذب کرنے، بہاؤ کو سست کرنے اور مٹی کو کٹاؤ سے بچانے میں فطری ڈھال کا کردار ادا کرتے ہیں لیکن پنجاب میں جنگلات کا رقبہ محض تین فیصد کے لگ بھگ ہے جو ماحولیاتی ماہرین کے مطابق تشویش ناک حد تک کم ہے۔ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی معیار کے مطابق کسی بھی ملک کے کم از کم 25 سے 30 فیصد رقبے پر جنگلات ہونا ضروری ہے، تاہم پنجاب...
لاہور: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں جنگلات کی کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری پابندی عائد کردی گئی۔ پنجاب حکومت نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی نظام ختم کرنے کا بڑا فیصلہ کیا ہے، جدید ٹیکنالوجی اور میپنگ کی مدد سے نئے اور شفاف قواعد و ضوابط بنائے جائیں گے۔ جنگلات کی لکڑی کی نیلامی پر پابندی کا باضابطہ حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے، نیلامی کے نام پر جنگلات کے درخت بے رحمی سے کاٹ لئے جاتے تھے اور پیسہ چند جیبوں میں چلا جاتا تھا۔ جنگلات، جنگلی حیات اور ماہی پروری کے محکمے کے ڈائریکٹر جنرل کو حکم نامے پر عمل درآمد یقنی بنانے کی...
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی اور متنازعہ نظام ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سلسلے میں باضابطہ حکم نامہ جاری کرتے ہوئے تمام جنگلات میں کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں نیلامی کے نام پر درختوں کی بے رحمانہ کٹائی کی جاتی رہی اور اس سے حاصل ہونے والا پیسہ صرف چند جیبوں میں چلا جاتا تھا، جس سے نہ صرف جنگلات تباہ ہوئے بلکہ ماحولیات اور جنگلی حیات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ مریم نواز نے واضح کیا کہ اب یہ سلسلہ ختم...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے درختوں کی نیلامی کی آڑ میں جنگلات کی کٹائی کے دھندے پر سخت پابندی عائد کر دی۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی نظام ختم کر دیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب کے تمام جنگلات میں کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری طور پر تاحکمِ ثانی پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق مستقبل میں جدید ٹیکنالوجی اور میپنگ کے ذریعے نئے اور شفاف قواعد و ضوابط مرتب کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ نیلامی سے قبل اعلیٰ معیار کی تصاویر اور ویڈیوز فراہم کرنا بھی لازمی قرار دیا...
قومی اسمبلی اجلاس؛ جنگلات کاٹنے اور دریاؤں پر سوسائٹیز بنانے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان نے جنگلات کاٹنے اور دریاؤں پر ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا، جس میں وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے ایجنڈا معطل کرنے کی تحریک پیش کی گئی، جسے منظور کرلیا گیا۔ اجلاس میں اسد قیصر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے بہن بھائی مشکل میں ہیں، ہم ان کے ساتھ ہیں۔ آج ہم نے فیصلہ کیا کہ احتجاجاً واک آؤٹ کریں گے۔ نظام کا ظلم جبر کی بنیاد پر چل رہا...
دیر بالا جنگلات کے تحفظ اور ٹمبر اسمگلنگ کے خلاف بھر پو اقدام اٹھا کر دیر بالا کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بچایا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دیر کے پہاڑوں پر تیار ہونے والا پنیر کیوں مشہور ہے؟ ڈی ایف او دیر ڈویژن رفیق اللہ خان کا کہنا ہے کہ دیر بالا کے عوام کے تعاون کے بغیر جنگلات کا تحفظ ممکن نہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ جنگلات کی کٹائی میں ملوث ملزمان کے خلاف سینکڑوں مقدمات درج کر کے بھاری جرمانے بھی وصول کیے گئے ہیں۔ تفصیل جانیے محمد اسلام کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی...
ماہرین کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا سمیت پاکستان ایک نازک ماحولیاتی موڑ پر کھڑا ہے جہاں جنگلات کی کمی ملک کو شدید خطرات میں ڈال رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:جنگلات کے تحفظ اور شجرکاری کے لیے جدید اقدامات، پنجاب کو سرسبز بنانے کا عزم انگریزی اخبار میں شائع ارشد عزیز ملک کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان میں 1992 سے اب تک جنگلات کے رقبے میں 18 فیصد کمی واقع ہوئی ہے، جس سے ماحولیات، معیشت اور قومی سلامتی پر براہِ راست خطرات منڈلا رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جنگلات کی کٹائی، چراگاہوں کی تباہی، جنگلاتی آگ اور موسمیاتی تبدیلیوں نے ملک کو تباہ کن سیلابوں، لینڈ سلائیڈز اور اچانک بادل پھٹنے جیسے خطرات سے دوچار...
پشاور: ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں جنگلات کے رقبے میں 18 فیصد کمی ماحول، معیشت اور قومی سلامتی کو خطرات سے دوچار کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ماحولیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا اور پورا ملک ایک نہایت سنگین ماحولیاتی موڑ پر پہنچ چکا ہے۔ جنگلات کی کٹائی، چراگاہوں کی تباہی، جنگلات میں لگنے والی آگ اور ماحولیاتی تبدیلی سے جڑے خطرات براہِ راست تباہ کن سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ اور کلاؤڈ برسٹ کا باعث بن رہے ہیں۔1992 سے اب تک جنگلات کا رقبہ 18 فیصد کم ہو چکا ہے جبکہ چراگاہیں صرف 20 سے 30 فیصد تک اپنی ممکنہ بایو ماس پیدا کر رہی ہیںجس میں خیبرپختونخوا کا حصہ زیادہ ہے ۔ 1992، 2010 اور...
زراعت فصلوں، مال مویشی اور جنگلات کا مجموعہ ہے، پاکستان نے حال ہی میں ایک ایسا سنگِ میل عبور کیا ہے جو مستقبل میں ملکی معیشت، خوراک کے تحفظ اور کسانوں کی فلاح میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتا ہے۔ وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے پہلی ڈیجیٹل زرعی مردم شماری کے نتائج جاری کرتے ہوئے اسے ’ڈیٹا پر مبنی زرعی انقلاب کا نقطۂ آغاز‘ قرار دیا۔ یہ دعویٰ محض رسمی جملہ نہیں، بلکہ اس کے پسِ منظر میں ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے حاصل ہونے والی وہ معلومات ہیں جو پالیسی سازی، سرمایہ کاری اور پیداوار میں نیا باب کھول سکتی ہیں۔ یہ زراعت شماری اپنے دائرۂ کار اور طریقۂ کار دونوں اعتبار سے ماضی کی شماریات سے مختلف ہے۔...

پاکستان کو آبی وسائل کے تحفظ کے لیے پائیدار جنگلات کے انتظام کے طریقوں کو اپنانے کی ضرورت ہے. ویلتھ پاک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اگست ۔2025 )پاکستان کو اپنے سکڑتے ہوئے آبی وسائل کے تحفظ کے لیے پائیدار جنگلات کے انتظام کے طریقوں کو اپنانے کی ضرورت ہے پاکستان فاریسٹ انسٹی ٹیوٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹرٹیکنیکل محمد عاطف مجید نے کہاکہ صحت مند جنگلات نہ صرف سطح کے بہاو کو کنٹرول کرتے ہیں، آلودگی کو روکتے ہیں، مٹی کو مستحکم کرتے ہیں، صاف پانی کے بہا وکو یقینی بناتے ہیںبلکہ قدرتی پانی کے فلٹر کے طور پر بھی کام کرتے ہیں.(جاری ہے) ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایک اچھی طرح سے منظم جنگل زیادہ سے زیادہ بارش کے پانی کو جذب کرتا ہے جس سے ندیوں کا بہت کم بہا وہوتا ہے جذب شدہ...

سفید پائوں والی لومڑی نقصان دہ حشرات الارض اور ضرررساں جانوروں کو کھاکر فصلات کو نقصان سے محفوظ رکھتی ہے،سیکرٹری جنگلات
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اگست2025ء) پنجاب میں چیف وائلڈ لائف رینجر مبین الہی کی زیر قیادت صوبہ میں جنگلی حیات کے تحفظ وفروغ کے ضمن میں عوامی آگاہی کیلئے ایک باقاعدہ مہم چلائی جارہی ہے ۔پاکستان خصوصاپنجاب کے صحرائی علاقوں میں پائی جانیوالی ایک نایاب سفیدپائوں والی لومڑی کے متعلق دلچسپ حقائق ،ماحولیاتی اہمیت و افادیت پر مبنی معلومات سوشل میڈیا ودیگرذرائع ابلاغ کے ذریعے عوام کو پہنچائی جارہی ہیں ۔سفید پائوں والی لومڑی دراصل ریگستانی لومڑی کی ایک ذیلی قسم ہے جو پاکستان ،ہندوستان اور افغانستان کے کچھ خشک علاقوں میں پائی جاتی ہے۔ اسکی کھال عام طور پر خاکی ، زرد مائل بھوری یاسرخی مائل ہوتی ہے اس کے پچھلے پائوں کے...
ویب ڈیسک : پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے ویژن گرین پنجاب کے تحت ملکہ کوہسار مری میں شجرکاری مہم زور وشور سے جاری ہے ۔ ڈی ایف او مری کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی ایف او سہر بگلہ رینج نے جنگل نمبر 9/RF بھوربن میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کشمیری بازار کے اساتذہ اور طلبہ کے ہمراہ درخت لگائے ۔ شجرکاری مہم میں معززین علاقہ، محکمہ جنگلات کے فیلڈ سٹاف ودیگر نے بھرپور حصہ لیا۔ پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم آئرلینڈ پہنچ گئی ڈی ایف او نے کہا کہ مری کے جنگلات میں ماضی کی نسبت درختوں میں اضافہ ہوا ہے ۔ درخت آکسیجن کی کمی کو پورا...
ترکیہ دو ماہ سے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے والے فائر بریگیڈ کے عملے کے مزید 2 رضاکار جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 17 ہوگئی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکیہ کے شمال مغربی شہر برصہ کے قریب جنگلات میں لگی شدید آگ پر دو ماہ گرزنے کے باوجود قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ دونوں رضاکار اس وقت جاں بحق ہوئے جب ان کی پانی کی ٹینکر گاڑی جنگل کے دشوار گزار راستے پر پھسل کر کھائی میں جا گری۔ گاڑی میں سوار رضاکار قریبی صوبہ بولُو (Bolu) سے آگ بجھانے کے لیے آگلاسن (Aglasan) گاؤں جا رہے تھے۔ یاد رہے کہ ترکیہ کے جنگلات میں 44 مختلف مقامات پر آگ لگی ہوئی ہے، جن میں برصہ، قرا بوک (Karabuk)...
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جنگلات کا رقبہ بڑھانا وقت کی اہم ضرورت ہے اور پنجاب حکومت اس مقصد کے لیے جدید ترین اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’پلانٹس فار پاکستان‘ وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے، جس کے تحت شجرکاری مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔ مریم اورنگزیب نے لاہور میں شجرکاری مہم سے خطاب میں بتایا کہ پنجاب میں پہلی بار فاریسٹ فائر کنٹرول فورس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا گیا ہے، جبکہ جنگلات کی نگرانی کے لیے ڈرون ٹیکنالوجی بھی استعمال کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنگلات میں آتشزدگی کے واقعات پر قابو پانے کے لیے آسٹریلوی ٹیکنالوجی رواں سال نصب کی جائے گی، جو ممکنہ...
گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ ،مون سون کی تباہی، لیکن ذمہ دار کون؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز تحریر عنبرین علی گلگت بلتستان، قدرتی حسن سے مالامال، لیکن گزشتہ کچھ برسوں سے ایک اور شناخت لے کر ابھر رہا ہے: ماحولیاتی تباہی کا شکار خطہ۔ مون سون کے حالیہ اسپیل میں گلگت میں شدید بارشوں کے نتیجے میں کئی علاقے زیرِ آب آ چکے ہیں، پل بہہ گئے، سڑکیں ٹوٹ گئیں، اور درجنوں خاندان بے گھر ہو چکے ہیں۔ گلگت سے قبل آنے والا خوبصورت بابو سر ٹاپ اسوقت اموات کا گڑھ بن رہا ہے گزشتہ تین روز سے راستہ بند جبکہ بیشتر سیاح وہاں ہیوی فلڈ نگ کی نظر ہو چکے ہیں ،انکئ تلاش اب بھی...
لاہور: پنجاب میں ایک جانب جہاں صوبائی حکومت مون سون شجرکاری مہم کے تحت بڑے پیمانے پر درخت لگانے میں مصروف ہے، وہیں لاہور کے ایک شہری بدر منیر نے جنگلات اور ماحولیاتی تحفظ کے جذبے سے سرشار ہو کر اپنی مدد آپ کے تحت شجرکاری اور مفت پودوں کی تقسیم کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جو روز بروز وسعت اختیار کرتا جا رہا ہے۔ لاہور میں شہری بدر منیر نے ڈی ایچ اے کے ایک معروف شاپنگ مال میں شہریوں میں مفت پودے تقسیم کیے، جہاں خریداری کے لیے آنے والے افراد نے اس اقدام کو سراہا اور بڑی تعداد میں پودے حاصل کیے۔ بدر منیر نے بتایا کہ وہ مقامی پھل دار اور سایہ دار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دمشق (انٹرنیشنل ڈیسک) شام کے صوبے لاذقیہ کے جنگلات میں آگ 15 ہزار ہیکٹر تک پھیل گئی۔شام کی عبوری حکومت کی وزارت ہنگامی امور و آفات کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق لاذقیہ کے شمال میں پہاڑی جنگلاتی علاقے میں لگنے والی آگ کا دائرہ بڑھتا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق 150 سے زیادہ فائر فائٹنگ ٹیمیں، سول ڈیفنس یونٹس اور رضاکار یونٹس آگ بجھانے میں حصہ لے رہے ہیں۔ 300 فائر ٹرک اور درجنوں بھاری انجینئرنگ گاڑیاں لاذقیہ میں بھیجی گئی ہیں۔ یہ گاڑیاں جنگلات کے علاقوں کو الگ کرنے اور آگ کے حفاظتی بند بنانے کے لیے استعمال ہوتی ہیں۔ ادھر ترکیہ اور اردن سے فائر فائٹنگ ٹیمیں بھی کارروائیوں میں حصہ...
کیرالا: بھارتی ریاست کیرالا میں محکمہ جنگلات کی ایک دلیر خاتون افسر ڈاکٹر جی ایس روشنی نے 18 فٹ لمبے خطرناک کنگ کوبرا کو مکمل مہارت کے ساتھ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا۔ یہ واقعہ آنچومرتھوموٹ نامی علاقے میں پیش آیا جہاں یہ دیو قامت سانپ ایک چشمے میں تیرتا ہوا پایا گیا۔ مقامی لوگوں کی اطلاع پر موقع پر پہنچنے والی فاریسٹ افسر روشنی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ انتہائی پرسکون انداز میں ایک چھڑی اور مخصوص بیگ کی مدد سے سانپ کو قابو میں لا رہی ہیں۔ کئی منٹ کی محنت اور خطرناک صورتحال کے باوجود، انہوں نے بغیر کسی نقصان کے کنگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی ریاست کیرالا کے جنگلات سے گھرے ایک علاقے میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب مقامی چشمے کے صاف شفاف پانی میں ایک خطرناک سانپ کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔حیرت اور خوف کے ملے جلے جذبات میں گھرے مقامی افراد نے فوری طور پر محکمہ جنگلات سے مدد کی اپیل کی۔ چند ہی گھنٹوں میں یہ واقعہ نہ صرف مقامی میڈیا بلکہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی جنگل کی آگ کی طرح پھیل گیا، جس کی وجہ وہ حیران کن ویڈیو بنی جس میں ایک خاتون اہلکار تن تنہا 18 فٹ لمبے کوبرا سانپ کو قابو میں لاتی دکھائی دیتی ہیں۔اس ویڈیو میں نظر آنے والی باہمت خاتون ڈاکٹر جی ایس روشنی، محکمہ جنگلات میں کئی...
بھارتی ریاست کیرالا میں چشمے کے پانی میں خطرناک سانپ کی موجودگی سے پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق چشمے کے شفاف پانی میں خطرناک کوبرا سانپ کو تیرتا دیکھ کر مقامی افراد نے محکمہ جنگلات کو اطلاع دی تھی۔ جس پر محکمہ جنگلات نے ایک خاتون اہلکار ڈاکٹر جی ایس روشنی کو ریسکیو آپریشن کے لیے بھیجا جنھوں نے بہادری کی مثال قائم کردی۔ خاتون اہلکار نے ایک چھڑی کی مدد سے 18 فٹ لمبے سانپ کو پیشہ ورانہ مہارت اور تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے چند منٹوں میں ہی قابو میں کرلیا۔ مقامی آبادی نے تالیاں بجاکر خاتون اہلکار کی مہارت اور بہادری کی داد دی۔ ان کے اس کارنامے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل...
بھارتی ریاست کیرالا میں محکمہ جنگلات کی ایک بہادر خاتون افسر نے 18 فٹ لمبے خطرناک کنگ کوبرا کو رہائشی علاقے سے بحفاظت پکڑلیا، جس کے بعد سوشل میڈیا پر ان کی بہادری کو کافی سراہا جا رہا ہے۔ یہ واقعہ کیرالا کے علاقے آنچومرتھوموٹ میں پیش آیا جہاں اچانک ایک بڑے سانپ کو چشمے میں تیرتے ہوئے دیکھاگیا جس کے بعد مقامی افراد نے فوری محکمہ جنگلات کو اطلاع دی اور فاریسٹ افسر ڈاکٹر جی ایس روشنی موقع پر پہنچیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون افسر نہایت مہارت کے ساتھ سانپ کو پکڑنے کی کوشش کرتی ہیں۔ خاتون افسر روشنی ایک چھڑی اور سانپ پکڑنے والے بیگ کے ساتھ سانپ کو قابو میں...
ویب ڈیسک :سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جنگلات کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جا ئے گا۔ محکمہ جنگلات پنجاب کے خانپور میں با اثر ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی میں مرکزی سرغنہ کی گرفتار ی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قدرتی وسائل کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات پنجاب نے غیر قانونی لکڑی سے بھری گاڑی قبضے میں لے لی ہے مقامی پولیس نے ملزمان کو گرفتارکرکے تھانہ شادانی میں مقدمہ درج کیا، فوری اور مؤثر ایکشن پر محکمہ جنگلات شاباش کا مستحق ہے۔ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سائبر سیل کا ایکشن، 932 لنکس پی ٹی اے کو رپورٹ مرکزی ملزم کی...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکا ترکی کے مغربی صوبے ازمیر کے جنگلات میں لگی آگ پر ٹوئیٹ ، حمایت اور ہمدردی کا اظہار
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترکی کے مغربی صوبے ازمیر کے جنگلات میں لگی بے قابو آگ کے باعث فضائی آپریشن شدید متاثر ہوا ہے، جبکہ ہزاروں افراد کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں۔ آگ کی شدت اور پھیلاؤ نے نہ صرف ماحولیاتی تباہی کو جنم دیا ہے بلکہ مقامی آبادی کے لیے بھی شدید مشکلات پیدا کی ہیں۔ پاکستان نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ترکی کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے ایک ٹوئٹ میں ترکی کے ساتھ ہمدردی اور حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے لکھا’’ترکی کے شہر ازمیر میں جنگلاتی آگ کی تباہ کاریوں پر دل گرفتہ ہوں۔ پاکستانی عوام اور حکومت، ترکی...
لاہور: پنجاب میں ماحولیاتی بہتری اور جنگلات کے فروغ کے لیے "پنجاب گرین پروگرام" کے تحت بڑے پیمانے پر شجرکاری اور ماحولیاتی منصوبوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان محکمہ جنگلات کے مطابق چیف منسٹر پلانٹ فار پاکستان انیشی ایٹو کے تحت 50 ہزار 869 ایکڑ رقبے پر 4 کروڑ 20 لاکھ درخت لگانے کا جامع منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے۔ سی ایم ایگروفاریسٹری انیشی ایٹو کے تحت 3,790 ایکڑ فارسٹ ویسٹ لینڈ پر 13 لاکھ 75 ہزار درختوں کی شجرکاری جاری ہے۔ گرین پاکستان پروگرام کا دائرہ بھی وسیع کیا جا چکا ہے، جس کے تحت 2 لاکھ 51 ہزار ایکڑز پر 46 کروڑ 64 لاکھ سے زائد درخت لگائے جا رہے ہیں۔ نہری رقبوں پر 10...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16 جون ۔2025 )زرعی جنگلات، زراعت اور درختوں کو یکجا کرنے والا ایک جدید کاشتکاری نقطہ نظر، بین الاقوامی سطح پر فصلوں کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے، مٹی کی صحت کو بڑھانے اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ایک طاقتور حکمت عملی کے طور پر پہچان حاصل کر رہا ہے ہیڈ آف پلاننگ، ریسرچ، اینڈ پبلی کیشن یونٹ برائے زرعی ترقیاتی بنک فخر امام نے ویلتھ پاک کے ساتھ ایک انٹرویومیں کہا کہ بدقسمتی سے، زرعی جنگلات پاکستان میں بہت سے کسانوں کے لیے ناواقف ہیں، اور پیشگی تجربے کے بغیر شروع کرنے کا خیال خوفزدہ ہو سکتا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ چونکہ پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی اور غذائی عدم تحفظ...
لاہور: پنجاب بھر میں درجہ حرارت بڑھنے کے باعث جنگلات میں آگ لگنے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ محکمہ جنگلات پنجاب کی جانب سے فائر ایمرجنسی رسپانس سسٹم کے تحت بروقت اور موثر کارروائی کرتے ہوئے ان واقعات پر قابو پا لیا گیا جس سے قیمتی جنگلات اور قدرتی وسائل کو بڑے نقصان سے بچا لیا گیا۔ محکمہ جنگلات پنجاب کے ترجمان کے مطابق 10 جون کو مری اور اٹک کے جنگلات میں آگ لگنے کے تین واقعات رپورٹ ہوئے۔ پہلا واقعہ شام 7 بجے سمبلی جنگل (ضلع مری) کے کمپارٹمنٹ نمبر 85 میں، دوسرا واقعہ رات 9 بجے کوٹلی جنگل (ضلع مری) کے کمپارٹمنٹ نمبر 20 جبکہ تیسرا واقعہ رات 2 بجے اٹک خرد جنگل...
بلوچستان کے ضلع شیرانی میں واقع تورغر کے گھنے جنگلات میں لگنے والی شدید آگ تیسرے روز بھی مکمل طور پر قابو میں نہ آ سکی۔ 31 مئی کو بھڑکنے والی آگ نے اب تک کم از کم 500 ایکڑ جنگلاتی رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس سے مقامی حیاتیاتی نظام کو بھی سنگین خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ابتدائی طور پر آگ نشیبی علاقوں میں لگی، تاہم تیز ہواؤں اور پہاڑی ڈھلانوں کے باعث شعلے بلندی کی جانب پھیلتے چلے گئے، جس سے آگ بجھانے کی کوششیں مزید پیچیدہ ہو گئیں۔ ڈپٹی کمشنر شیرانی بہرام سلیم نے میڈیا کو بتایا کہ آگ بھڑکنے کے فوری بعد صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی...
سوات کی تحصیل بحرین کے علاقے اسریت کے جنگل میں لگنے والی آگ بجھاتے ہوئے محکمہ وائلڈ لائف کا ایک اہلکار اپنی جان کی بازی ہار گیا۔ جاں بحق اہلکار کی شناخت طالب مند کے نام سے ہوئی ہے جو دورانِ فرض شدید جھلسنے کے باعث موقع پر ہی دم توڑ گیا۔واقعہ کے بعد پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری رکھیں، جبکہ طالب مند کی لاش ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی گئی ۔واقعہ پر وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ اور مقامی افراد نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔مقامی انتظامیہ کے مطابق آگ بجھانے کے دوران دیگر اہلکاروں کو بھی مشکلات کا سامنا رہا، اور جنگلات...
محکمہ جنگلات اور بینک آف پنجاب کے اشتراک سے برانچ لیس بینکاری کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ پنجاب کی سینئر وزیر کے مطابق یہ منفرد قدم عالمی معیار کی گڈ گورننس اور مالی شفافیت کی جانب اہم پیش رفت ہے اور یہ نظام مزدور طبقے کا اعتماد بحال کرے گا اور انہیں مالی تحفظ فراہم کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محکمہ جنگلات میں برانچ لیس بینکاری نظام نافذ کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محکمہ جنگلات میں یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کے لیے شفاف اور باعزت ادائیگی نظام متعارف کرایا ہے اور اس برانچ لیس بینکاری نظام کے تحت مزدوروں کو اجرت براہ راست موبائل بینکنگ اکاؤنٹس میں ملے گی...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے کے محکمہ جنگلات میں یومیہ اجرت پرکام کرنے والے مزدوروں کو ادائیگی میں شفافیت کے لیے جدید برانچ لیس بینکاری نظام نافذ کردیا۔ پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نوازنے 100 سالہ پرانا نظام ختم کر کے یومیہ اُجرت پر جنگلوں میں کام کرنے والے محنتی مزدوروں کے لیے جدید، محفوظ اور باعزت ادائیگی نظام متعارف کروا دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کو اب اجرت براہ راست موبائل بینکنگ اکاؤنٹ میں ملے گی، تصدیق ایس ایم ایس اور بائیو میٹرک کے ذریعے ہو گی۔ سینئر وزیر نے کہا کہ شفافیت وزیر اعلیٰ...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے محکمہ جنگلات میں اجرتوں کی ادائیگی میں شفافیت کے لیے جدید برانچ لیس بینکاری نظام نافذ کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نواز نے 100 سالہ پرانا نظام ختم کر کے یومیہ اُجرت پر جنگلوں میں کام کرنے والے محنتی مزدوروں کے لیے جدید، محفوظ اور باعزت ادائیگی نظام متعارف کروا دیا۔ یومیہ اجرت پر کام کرنے والے مزدوروں کو اب اجرت براہ راست موبائل بینکنگ اکاؤنٹ میں ملے گی جبکہ تصدیق ایس ایم ایس اور بائیو میٹرک کے ذریعے ہوگی۔ بنگلہ دیش نے بھارت کے ساتھ کروڑوں ڈالر کا دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا سینیئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا...
لوئر دیر: دیر لوئر کے مختلف علاقوں میں جنگلات کو لگی آگ نے خطرناک صورت اختیار کر لی۔ آگ تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث بلند شعلے کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گھنے جنگلات اور جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ آگ نے اب تک کئی کلومیٹر کے علاقے کو متاثر کیا ہے، جس سے ماحولیاتی نظام کو بھی شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ ریسکیو ادارے، محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف، سول ڈیفنس اور مقامی رضاکار آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، تاہم دشوار گزار پہاڑی علاقوں اور شدید گرمی کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات...
— فائل فوٹو جھنگ برانچ نہر کے کنارے جھاڑیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ترجمان محکمۂ جنگلات پنجاب کے مطابق جھنگ برانچ نہر 30-32 آر ڈی کے کنارے کسی راہ گیر کی لاپرواہی کے باعث جھاڑیوں میں آگ لگی گئی، جس پر محکمۂ جنگلات اور ریسکیو ٹیموں کے علاوہ مقامی افراد کی بروقت کوشش سے قابو پالیا گیا۔ آگ بجھانے کے عمل میں 100 سے زائد تربیت یافتہ اہلکاروں اور 1122 کی 3 گاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ آگ سے صرف جھاڑیاں اور چھوٹے پودے متاثر ہوئے ہے۔ قلعہ سیف اللّٰہ: جنگلات میں لگی آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جاسکاقلعہ سیف اللہ کے علاقے اسپن غر کے جنگلات میں لگی آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جاسکا۔...
کومل اسلم :لاہور کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جنگلات نہ صرف ماحولیاتی بہتری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ سموگ جیسے مہلک مسائل سے بچاؤ کا بھی مؤثر ذریعہ ہیں۔ سینئر وزیر نےکہا کہ جنگلات کا تحفظ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اولین ترجیح ہے اور حکومت ماحول دوست پالیسی پر عملدرآمد جاری رکھے ہوئے ہے۔ سینئر وزیر نے مریم اورنگزیب نےجھنگ برانچ نہر آر ڈی 30-32 کے مقام پر پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے کے حوالے سے بتایا کہ بروقت کارروائی سے بڑا نقصان ہونے سے بچا لیا گیا۔ آگ راہگیر کی لاپرواہی سے لگی، جس پر محکمہ جنگلات، ریسکیو 1122 اور مقامی افراد نے فوری قابو پایا۔ خصوصی بچوں کےسکولوں کے...
تحصیل ادینزئی کے مختلف علاقوں خانپور، ترناؤ، اسبنڑں، باغکنڈئ، رامیال غزو، باڈوان، کوٹیگرام اور اوسکئی کے گھنے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہو گئی۔ آگ نے کئی کلومیٹر پر علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دیر لوئر کے مختلف علاقوں کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی۔ تحصیل ادینزئی کے مختلف علاقوں خانپور، ترناؤ، اسبنڑں، باغکنڈئ، رامیال غزو، باڈوان، کوٹیگرام اور اوسکئی کے گھنے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہو گئی۔ آگ نے کئی کلومیٹر پر علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ آگ تیزی کے ساتھ آبادی کی طرف بڑھنے لگی ہے جبکہ گھنے جنگلات اور جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ریسکیو 1122، محکمہ جنگلات، وائلڈ...
ریسکیو ٹیمیں، دیر لیوی فورس اور محکمہ جنگلات کے اہلکار آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم علاقے میں تیز ہواؤں کے باعث آگ مزید علاقوں تک پھیل گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دیر لوئر کی تحصیل اسبنڑ کے گھنے اور سرسبز جنگلات میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے وسیع علاقے کو لپیٹ میں لے لیا۔ آگ کی شدت اس قدر زیادہ ہے کہ اس نے جنگلات اور وہاں موجود جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ریسکیو ٹیمیں، دیر لیوی فورس اور محکمہ جنگلات کے اہلکار آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاہم علاقے میں تیز ہواؤں کے باعث آگ مزید علاقوں تک پھیل گئی ہے جس کے باعث ریسکیو...
— فائل فوٹو قلعہ سیف اللّٰہ کے علاقے اسپن غر کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر سعید احمد نے بتایا کہ آگ بجھانے میں محکمہ جنگلات، لیویز، مقامی افراد اور پی ڈی ایم اے نے حصہ لیا۔ قلعہ سیف اللّٰہ: جنگلات میں لگی آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جاسکاقلعہ سیف اللہ کے علاقے اسپن غر کے جنگلات میں لگی آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جاسکا۔ اُنہوں نے بتایا کہ آگ سے جنگلات کے 1734 ایکٹر رقبے پر صنوبر، نباتات اور سبزے کو نقصان پہنچا۔ڈپٹی کمشنر سعید احمد بتایا کہ جنگلات میں آگ لگنے کی وجہ کا فوری طور پر تعین نہیں ہوسکا۔اُنہوں نے بتایا کہ اسپن غر کے جنگلات میں 18 مئی...
بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ کے جنگلات میں لگنے والی آگ قابو سے باہر ہوکر دو کلومیٹر تک پھیل گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قلعہ سیف اللہ کے سپن غر جنگلات میں لگنے والی آگ تیزی سے پھیل رہی ہے اور اب تک اس سے دو کلومیٹر کا رقبہ متاثر ہوچکا ہے۔ ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ نے آگ بجھانے کیلیے حکومت سے فضائی مدد کی درخواست کی ہے جبکہ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے حکومت کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ آگ مسلسل رہی ہے اور اونچائی پر ہونے کیوجہ سے ٹیموں کو ریسکیو عمل میں شدید مشکلات...
— فائل فوٹو قلعہ سیف اللّٰہ کے علاقے اسپن غر کے جنگلات میں لگی آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جاسکا۔ڈپٹی کمشنر سعید احمد نے بتایا کہ آگ میں کمی آئی ہے، مکمل قابو پانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔اُنہوں نے بتایا کہ جنگل میں ایک اور مقام پر بھی دھواں اٹھنے کی اطلاع ہے۔ اُنہوں نے مزید بتایا کہ آگ پر قابو پانے کے لیے پی ڈی ایم اے کے فائر فائٹرز، لیویز اور مقامی لوگ کوشش کر رہے ہیں۔
قلعہ سیف اللہ کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ہے، ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے متحرک ہوگئی ہیں۔ بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے زرغون غر کے پہاڑی سلسلے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے جونیپر کے گھنے درختوں کو اپنی لپیٹ می لے لیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق آگ کافی رقبے تک پھیل چکی ہے تاہم تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، آگ لگنے کی وجوہات بھی معلوم نہیں ہو سکیں۔ یہ بھی پڑھیں: قلعہ سیف اللہ: نایاب پرندے خطرے میں، شکار پر سخت کارروائی کا فیصلہ لیویز، پی ڈی ایم اے اور مقامی افراد روایتی طریقوں اور فائر بالز کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں...
سٹی 42 : مالاکنڈ کے پہاڑوں اور جنگلات میں آگ لگانے پر سخت پابندی عائد کردی گئی۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق دفعہ 144 کے تحت پابندی لگا دی گئی۔ پابندی کے متعلق جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پہاڑوں میں باربی کیو، کچرہ جلانے،تمباکونوشی،ماچس وغیرہ پر پابندی ہوگی، پابندی کا مقصد پہاڑوں میں آگ کے بڑھتے ہوئے سلسلے کو روکنا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ آٹھ روز سے مالاکنڈ کے مختلف پہاڑی سلسلے آگ کی لپیٹ میں ہیں۔ اداکارہ سجل اور احد کی طلاق سےمتعلق آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی
اسلام آباد:سیدپور درہ جنگل نمبر 15 اور روملی کے قریب مارگلہ ہلز کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ ترجمان اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے مطابق اسلام آباد وائلڈ لائف اور وفاقی ترقیاتی ادارہ کے اہلکار موقع پر موجود ہیں اور آگ بھجانے کے لیے مصروف عمل ہیں۔ ہوا کے دباؤ کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم آگ بجھانے کے لیے اضافی عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ پر جلد قابو پانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ Post Views: 1
اسلام آباد،مارگلہ ہلز کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سیدپور درہ جنگل نمبر 15 اور روملی کے قریب مارگلہ ہلز کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی ہے۔ ترجمان اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے مطابق اسلام آباد وائلڈ لائف اور وفاقی ترقیاتی ادارہ کے اہلکار موقع پر موجود ہیں اور آگ بھجانے کے لیے مصروف عمل ہیں۔ ہوا کے دباؤ کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے تاہم آگ بجھانے کے لیے اضافی عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ آگ پر جلد قابو پانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ روزانہ...
روس کے خطے مشرقی سائبیریا کے جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس سے 6 لاکھ ہیکٹر سے زائد کا رقبہ جل کر خاکستر ہوگیا۔ مقامی حکام نے آگ کی شدت میں مسلسل اضافے کے باعث ہنگامی صورتحال کے نفاذ کا اعلان کردیا، اس وقت 49 مقامات پر آگ بھڑک رہی ہے جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔ روسی وزارت برائے ہنگامی صورتحال کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک 14 لاکھ ہیکٹر زمین جنگلاتی آگ کی لپیٹ میں آ چکی ہے، جو امریکا اور کینیڈا میں اس سال مجموعی طور پر جلنے والے رقبے سے 3 گنا زیادہ ہے۔ مارچ کے وسط سے اب تک اس علاقے میں 174 بار جنگلات میں آگ بھڑک...
اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ یروشلم کے جنگلات میں لگی آگ لگانے کے شبے میں 18 افراد کو حراست میں لیا ہے۔ اسرائیلی خبر رساں ادارے "وائی نیٹ" کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو نے بتایا کہ ان 18 مشتبہ افراد میں سے ایک کو رنگے ہاتھوں پکڑا ہے۔ تاہم انھوں نے گرفتار افراد کے نام ظاہر نہیں کیے اور نہ ان کی وابستگی بتائی ہے۔ قبل ازیں آگ لگنے میں تخرینی عنصر کے امکان کو مسترد کردیا گیا تھا۔ جس کے باعث اسرائیلی وزیر اعظم کے اس بیان سے شہریوں میں بے چینی پھیل گئی اور وہ عدم تحفظ کا شکار نظر آ رہے ہیں۔ یاد رہے کہ مغربی یروشلم کی جنگلات سے بھری پہاڑیوں میں آگ نے 4700 ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔...
اسرائیل میں تیزی سے پھیلتی ہوئی خوفناک جنگلاتی آگ سے پریشان وزیرِاعظم نیتن یاہو نے قومی ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ آگ یروشلم اور تل ابیب کو جوڑنے والی مرکزی شاہراہ کے گرد جنگل میں لگی تھی۔ تیز ہواؤں نے آگ کو مزید بھڑکایا، جس کے باعث اسرائیل کے 77ویں یومِ آزادی کی تقریبات بھی منسوخ کر دی گئیں۔ آگ تیزی سے پھیلتی گئی اور 30 کلومیٹر کے علاقے میں آباد درجنوں مغرب دیہاتوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ جس پر متاثرہ علاقوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنا پڑا تھا۔ اسرائیل کے مرکزی ٹی وی چینل "چینل 12" کو بھی یروشلم کے قریب اپنے اسٹوڈیو سے نشریات بند کرنا پڑیں۔ جنگلات میں لگی آگ...
رپورٹ کے مطابق آگ کے پھیلاؤ کی وجہ سے مقبوضہ بیت المقدس کے مغرب میں تقریباََ 19 میل کے فاصلے پر رہائش پذیر لوگ اپنے گھر خالی کرنے پر مجبور ہوگئے اور اسرائیل کے سب سے زیادہ دیکھے جانے والے ٹیلی ویژن نیٹ ورک "چینل 12" کو شہر سے تقریباََ 10 میل دور موجود اپنے اسٹوڈیو سے جاری نشریات بھی روکنا پڑیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے مقبوضہ بیت المقدس کے قریب جنگلات میں آگ لگنے کی وجہ سے ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی ہے۔ برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جنگلات میں آگ لگنے کی وجہ سے تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس کے درمیان موجود شاہراہ کو بند کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے صورتحال کو...
یروشلم (اوصاف نیوز) اسرائیل میں لگنے والی آگ بڑے پیمانے پر پھیل گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کے مضافات میں لگنے والی آگ بے قابو ہونے پر اسرائیل میں قومی ایمرجنسی نافذ کردی جبکہ متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو انخلا کا حکم بھی دے دیا ۔120 سے زائد اہلکار اور متعدد طیارے اور ہیلی کاپٹر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف حکام کا کہنا ہے کہ یہ آگ اسرائیل کی تاریخ میں لگنے والی اب تک کی سب سے بڑی آگ ہوسکتی ہے، حکام کے مطابق آگ صبح ساڑھے 9 بجے لگی جو تیز ہوا کے باعث پھیلتی چلی گئی۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق فائر بریگیڈ کے 120 سے زائد اہلکار اور متعدد طیارے اور ہیلی...
مقبوضہ بیت المقدس میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی ہے، اور تیز ہوا کے باعث پھیلتی جارہی ہے، جس نے اب تک 5 ہزار ایکڑ رقبے کو جلا دیا ہے۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے صورت حال کو قومی ایمرجنسی قرار دیتے ہوئے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں غزہ اور لبنان میں جنگ، اسرائیل یومیہ کتنا نقصان اٹھا رہا ہے؟ اسرائیل کے فائر اینڈ ریسکیو سروسز کے مطابق یروشلم کے باہر جنگل کی آگ نے قریباً 5 ہزار ایکڑ رقبے کو جلا دیا ہے، جس میں 3 ہزار ایکڑ جنگل کی اراضی شامل ہے۔ اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نیتن یاہو کی اپیل کے بعد یونان، قبرص،...
JERUSALEM: اسرائیل میں یروشلم کے مضافات میں جنگلات پر بدترین آتشزدگی کے نتیجے میں مرکزی شاہراہ کو بند کر دیا گیا ہے اور شہریوں کو بے دخل کردیا گیا اور آگ پر قابو پانے کے لیے عالمی مدد کی اپیل کردی گئی ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مقامی ٹی وی پر جاری فوٹیجز میں دیکھایا گیا ہے کہ یروشلم سے تل ابیب جانے والی مرکزی شاہراہ آگ کی لپیٹ میں ہے اور لوگ اپنی گاڑیاں چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مرکزی شاہراہ میں سفر کرنے والے اسرائیلی آگ کے شعلوں سے بچنے کے لیے گاڑیاں چھوڑ کر بھاگ نکلے اور دھوئیں سے اطراف کا پہاڑی علاقہ ڈھک گیا ہے۔ اسرائیل...
امریکی ریاست نیو جرسی کے جنگلات میں آگ لگ گئی جس کے باعث ہزاروں باشندے نقل مکانی پر مجبور ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: لاس اینجلس آتشزدگی کے پیچھے قدرتی عوامل یا انسانی ہاتھ؟ نیو جرسی فاریسٹ فائر سروس کے مطابق اوشین کاؤنٹی میں گرین ووڈ فاریسٹ وائلڈ لائف مینجمنٹ ایریا میں آگ بھڑک اٹھی تھی اور مشرقی ساحل کے ساتھ جنگل کی آگ میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ رات کو یہ تقریباً 8,500 ایکڑ تک بڑھ گیا تھا جس کے صرف 10 فیصد پر ہی قابو پایا جاسکا ہے۔ ان کے مطابق اوشن اور لیسی ٹاؤن شپ میں تقریباً 3,000 رہائشیوں کو نکال لیا گیا ہے اور آگ سے لگ بھگ 1،320 عمارتوں کو خطرہ لاحق...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اپریل2025ء) راولپنڈی کی خصوصی احتساب عدالت کے جج اعجاز علی نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف جنگلات کی 6 ہزار کنال اراضی کی خورد برد کے ریفرنس میں پرویز الہٰی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے 5 لاکھ روپے مالیت کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے عدالت نے پرویز الہٰی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی سماعت کے لئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دئیے ہیں اور سماعت 21 مئی تک ملتوی کردی ہے گزشتہ روز سماعت کے موقع پر عدالتی احکامات کے تحت چوہدری پرویز الہٰی سمیت 14 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے اس موقع پر وفاقی ڈپٹی پراسیکیوٹر سردار...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سپریم کورٹ میں جنگلات اراضی کیس پر سماعت ہوئی، سپریم کورٹ نے تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے حکم دیا کہ زیر قبضہ اور واگزار کروائی گئی اراضی کی تفصیلات جمع کروائیں، جسٹس جمال خان مندوخیل نے کہا کہ ایک ایشو اسلام آباد کی حدود کا بھی تھا اس کا کیا ہوا؟ سرکاری وکیل نے بتایا کہ اسلام آباد کی حدود کا مسئلہ حل ہو چکا ہے۔جسٹس جمال خان مندو خیل نے مزید کہا کہ ساری دنیا میں جنگلات بڑھائے جا رہے ہیں پاکستان میں کم ہورہے ہیں، ہمیں رپورٹ نہیں حقیقت دیکھنا ہے، سب کو حقیقت کو بھی دیکھنا...
سپریم کورٹ: وفاقی حکومت اور تمام صوبوں سے جنگلات سے متعلق تفصیلی رپورٹس طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 14 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد:سپریم کورٹ آئینی بینچ نے تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے جنگلات سے متعلق تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں، عدالت نے ہدایت کی کہ زیر قبضہ اور واگزار کروائی گئی اراضی کی تفصیلات بھی جمع کروائیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے جنگلات اراضی کیس کی سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس جمال مندو خیل نے استفسار کیا ایک ایشو اسلام آباد کی حدود کا بھی تھا اسکا کیا ہوا؟ سرکاری وکیل نے موقف اپنایا اسلام آباد کی حدود کا مسئلہ حل ہو چکا ہے۔ جسٹس جمال...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اپریل ۔2025 ) سپریم کورٹ نے جنگلات اراضی کیس میں زیرقبضہ اور واگزار کروائی گئی اراضی کی تفصیلات طلب کر لی ہیں سپریم کورٹ میں جنگلات اراضی کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے کی عدالت نے تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کر لیں جبکہ زیر قبضہ اور واگزار کروائی گئی اراضی کی تفصیلات جمع کروانے کا بھی حکم دیا.(جاری ہے) جسٹس جمال خان مندوخیل نے استفسار کیا کہ ایک مسئلہ اسلام آباد کی حدود کا بھی تھا اس کا کیا ہوا؟ ساری دنیا میں جنگلات بڑھائے جا رہے ہیں اور پاکستان میں کم ہو رہے ہیں انہوں نے کہا کہ...
سپریم کورٹ نےجنگلات اراضی کیس میں تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں۔ سپریم کورٹ میں جنگلات اراضی کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئنینی بینچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت سپریم کورٹ نے تمام صوبوں اور وفاقی حکومت سے تفصیلی رپورٹس طلب کرلیں، عدالت نے کہا کہ زیر قبضہ اور واگزار کروائی گئی اراضی کی تفصیلات جمع کروائیں۔ جسٹس جمال مندوخیل نے استفسار کیا کہ ایک ایشو اسلام آباد کی حدود کا بھی تھا اسکا کیا ہوا، سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ اسلام آباد کی حدود کا مسئلہ حل ہو چکا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ ساری دنیا میں جنگلات بڑھائے جا رہے ہیں پاکستان میں کم، ہمیں...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اپریل2025ء) پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق جنگلات کی حفاظت حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ قاسم والا رحیم یار خان جنگل میں لگنے والی آگ پر بروقت قابو پانا محکمہ جنگلات کی انتھک محنت اور بہترین حکمتِ عملی کا نتیجہ ہے۔سینئر وزیر نے بتایا کہ آگ عباسیہ کینال کے قریب بنجر علاقے سے شروع ہوئی اور فوری اطلاع ملنے پر محکمہ جنگلات نے فوری کارروائی کی۔ محکمہ جنگلات، ریسکیو 1122 اور مقامی افراد کی مشترکہ کوششوں سے ممکنہ بڑا سانحہ ٹال دیا گیا۔پھکووال جنگل کے بلاک نمبر 1 میں لگی آگ پر رات 10 بجے مکمل قابو پایا گیا، جبکہ...
قاسم والا جنگل میں لگی آگ پر بروقت قابو پالیا گیا جس سے ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔آگ پر قابو پانے میں محکمہ جنگلات، ریسکیو 1122 اور مقامی افراد کی مشترکہ کارروائی نے کلیدی کردار ادا کیا، 100 سے زائد اہلکاروں اور افسران نے ریسکیو مشن میں حصہ لیا، بروقت کارروائی سے صرف چند ایکڑ جھاڑیاں اور 45 چھوٹے درخت متاثر ہوئے۔محکمہ جنگلات کے مطابق آگ عباسیہ کینال کے قریب بنجر علاقے سے شروع ہوئی جس کی اطلاع پر محکمہ جنگلات نے فوری ایکشن لیا، پھکووال بلاک نمبر 1 کی آگ پر رات 10 بجے مکمل قابو پا لیا گیا جبکہ بلاک نمبر 2 کی آگ رات بھر کی کوششوں کے بعد صبح 9 بجے بجھا دی گئی۔سینئر وزیر پنجاب...
لاہور: قاسم والا جنگل میں لگی آگ پر بروقت قابو پالیا گیا جس سے ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔ آگ پر قابو پانے میں محکمہ جنگلات، ریسکیو 1122 اور مقامی افراد کی مشترکہ کارروائی نے کلیدی کردار ادا کیا۔ 100 سے زائد اہلکاروں اور افسران نے ریسکیو مشن میں حصہ لیا، بروقت کارروائی سے صرف چند ایکڑ جھاڑیاں اور 45 چھوٹے درخت متاثر ہوئے۔ محکمہ جنگلات کے مطابق آگ عباسیہ کینال کے قریب بنجر علاقے سے شروع ہوئی جس کی اطلاع پر محکمہ جنگلات نے فوری ایکشن لیا۔ پھکووال بلاک نمبر 1 کی آگ پر رات 10 بجے مکمل قابو پا لیا گیا جبکہ بلاک نمبر 2 کی آگ رات بھر کی کوششوں کے بعد صبح 9 بجے بجھا دی گئی۔...
پنجاب تھرمل امیجنگ کی ٹیکنالوجی اختیار کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا جس کے ذریعے جنگلات میں ماحول دشمن و غیر قانونی سرگرمیوں پر نظر رکھتے ہوئے ان کا تدارک کیا جاسکے گا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی دیہاتی خواتین کے لیے آن لائن ڈیجیٹل اینڈ آئی ٹی پروگرام، اپلائی کیسے کریں؟ تھرمل امیجرز کے ذریعے صوبے کے جنگلات کی 24 گھنٹے سیٹلائٹ نگرانی کا آغاز ہوچکا ہے۔ اس نگرانی کے نتیجے میں یہ ممکن ہوگیا ہے کہ جنگلات میں آگ لگانے والے، درخت کاٹ کر لے جانے والے، شکار و دیگر طریقوں سے جنگلی حیات کو نقصان پہنچانے والے یا دیگر جرائم پیشہ سرگرمیوں کا ارتکاب کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جاسکے۔ واضح رہے کہ تھرمل امیجنگ ایک...
سینئر وزیر پنجاب مریم اورنگزیب—فائل فوٹو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جنگل میں آگ لگانے اور درختوں کی غیر قانونی کٹائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب کے 201 جنگلات میں تھرمل امیجنگ سے نگرانی کے نظام کا آغاز کر دیا گیا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب تھرمل امیجنگ کی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا۔ مریم اورنگزیب نے چڑیا گھر کے ٹکٹ کی قیمتوں پر وضاحت دیدی پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے چڑیا گھر کی ٹکٹ کی قیمت میں اضافے سے متعلق وضاحت دے دی۔ انہوں نے کہا کہ مری اور راولپنڈی کے جنگلات میں تھرمل امیجنگ...
پنجاب کے جنگلات میں تھرمل امیجنگ کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے 24 گھنٹے سیٹلائٹ نگرانی کے نظام کا آغاز کردیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب تھرمل امیجنگ کی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا ہے۔ مری اور راولپنڈی کے جنگلات میں تھرمل امیجنگ اور رات کا گشت شروع کردیا گیا۔ تھرمل امیجنگ سے جنگل میں آگ، درختوں کی کٹائی اور غیر قانونی سرگرمیوں کی فوری اطلاع ممکن ہوگی۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے درجہ حرارت کا پتا لگایا جاتا ہے، سیٹلائٹ کے ذریعے لی جانے والی تصاویر اور لائیو فیڈ سے متعلقہ علاقے میں تمام سرگرمیاں دیکھی جا سکتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آرٹیفشل انٹیلی...
جنگل میں آگ لگانے اور درختوں کی غیرقانونی کٹائی کرنے والوں کی شامت آگئی جب کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے جنگلات میں تھرمل امیجنگ کی جدید ترین ٹیکنالوجی سے چوبیس گھنٹے سیٹلائٹ نگرانی کے نظام کا آغاز کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق پنجاب تھرمل امیجنگ کی جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا، مری اور راولپنڈی کے جنگلات میں تھرمل امیجنگ سے نگرانی، رات کا گشت شروع کر دیا گیا، تھرمل امیجنگ سے جنگل میں آگ، درختوں کی کٹائی اور غیر قانونی سرگرمیوں کی فوری اطلاع ممکن ہوگئی۔ جدید ٹیکنالوجی سے درجہ حرارت کا پتہ لگایا جاتا ہے، سیٹلائٹ کے ذریعے لی جانے والی تصاویر اور لائیو فیڈ سے متعلقہ علاقے میں تمام سرگرمیاں دیکھی جا...
ترجمان محکمہ جنگلات کے مطابق آگ لگنے سے قیمتی درخت جل گئے ہیں اور جنگلی حیات کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر میں سماہنی کے جنگلات میں آگ لگ گئی جس کے باعث جنگل کا وسیع رقبہ آگ کی لپیٹ میں آ گیا ہے۔ ترجمان محکمہ جنگلات کے مطابق آگ لگنے سے قیمتی درخت جل گئے ہیں اور جنگلی حیات کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔ حکام کے مطابق محکمہ جنگلات کے اہلکار اور سول سوسائٹی کے افراد آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم آگ پر قابو نہیں پایا جا سکا۔
فائل فوٹو آزاد کشمیر میں سماہنی کے جنگلات میں آگ لگ گئی جس کے باعث جنگل کا وسیع رقبہ آگ کی لپیٹ میں آگیا ہے۔ترجمان محکمہ جنگلات کے مطابق آگ لگنے سے قیمتی درخت جل گئے ہیں اور جنگلی حیات کو بھی نقصان پہنچ رہا ہے۔حکام کے مطابق محکمہ جنگلات کے اہلکار اور سول سوسائٹی کے افراد آگ بجھانے میں مصروف ہیں تاہم آگ پر قابو نہیں پایا جاسکا۔
جنوبی کوریا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاکتیں 27 ہوگئیں، 86 ہزار ایکڑ رقبہ خاکستر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز سیوئل(آئی پی ایس )جنوبی کوریا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 27 تک پہنچ گئی، آگ نے 86500 ایکڑ رقبے کو جلا کر خاکستر کردیا۔عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی کوریا کے جنگلات میں لگنے والی آگ اب تک کی سب سے بڑی اور مہلک ترین آگ ہے، جس نے ماضی لگنے والی کسی بھی آگ سے زیادہ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے اور کہیں زیادہ لوگوں کی ہلاکتوں کا باعث بن چکی ہے۔ جنوبی کوریا کے حکام نے بتایا کہ جنگل میں...
سیول(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 مارچ ۔2025 )جنوبی کوریا کے جنگلات میں لگنے والی آگ سے ہلاکتوں کی تعداد19 ہوگئی ہے جب کہ ایک قدیم مندر شعلوں کی لپیٹ میں آکر منہدم ہوگیا فرانسیسی نشریاتی ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے قائم مقام صدر نے 19 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے جنوب مشرقی علاقے میں آگ پھیلنے سے تقریباً 27 ہزار افراد کو فوری طور پر نقل مکانی پر مجبور ہونا پڑا.(جاری ہے) حکام کا کہنا ہے کہ جنگلات میں لگی آگ میں 18 شہری ہلاک ہوئے جب کہ آگ بجھانے والے ہیلی کاپٹر کا پائلٹ اس وقت ہلاک ہو گیا جب اس کا طیارہ پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا وزارت داخلہ کے مطابق جنگلات میں لگی...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ حکومت ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے اور آنے والی نسلوں کو صاف ستھرا ماحولیاتی نظام دینے کے لئے پرعزم ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ درخت ضرور لگائیں، چاہے اس کے سائے میں بیٹھنے کی توقع ہو نہ ہو۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے جنگلات کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا کہ بچے اپنے والدین اور اساتذہ کرام کے نام پر درخت لگائیں۔ جنگلات کا وجود ماحول، معیشت اور شہریوں کے لئے لائف لائن ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے نمٹنے کے لئے شجرکاری ناگزیر ہے۔ درخت لگائیں اور سموگ کے اندھیرے مٹائیں۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ عالمی یوم جنگلا ت پر صوبے بھر میں 15لاکھ...
مقامی برادری کو 150 بید (Willow)، 50 دیودار (Deodar) اور 50 کیل (Kail) کے پودے بھی فراہم کیے گئے تاکہ لوگ اپنے گھروں اور زمینوں پر درخت لگا کر اس سبز مہم کا حصہ بن سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم جنگلات اور نوروز کے موقع پر ہنزہ کے علاقے کریم آباد میں فوریسٹ ڈویژن نے شاندار شجرکاری مہم کا انعقاد کیا۔ ٹاؤن مینجمنٹ سوسائٹی (TMS) کریم آباد کی 4 ایکڑ اراضی پر 5000 پاپلر اور 4 چنار کے درخت لگائے گئے۔ تقریب کے مہمانانِ خصوصی سیکریٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماحولیات گلگت بلتستان، چیف کنزرویٹر آف فاریسٹ گلگت بلتستان، کنزرویٹر آف فاریسٹ گلگت اور ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے چنار کے پودے لگا کر مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس شجرکاری...
جنگلات کا عالمی دن،پی ایچ اے کی جانب سے راولپنڈی شہر میں شجرکاری تقریبات WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز) دنیا بھر میں 21مارچ کو جنگلات کا عالمی دن منایا گیا،اس حوالے سے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی نے ڈی جی پی ایچ اے احمد حسن رانجھا کی ہدایات پر شہر بھر میں شجرکاری کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے مختلف شجرکاری تقریبات کا انعقاد کیا۔علامہ اقبال پارک میں پی ایچ اے راولپنڈی کی جانب سے شجرکاری تقریب کا اہتمام کیا گیا تقریب میں ڈی سی راولپنڈی حسن وقار چیمہ،ایم پی اے ایڈووکیٹ محمد حنیف،محترمہ طاہرہ اورنگزیب،ایم پی اے ضیا اللہ شاہ،حاجی پرویز خان،لیگی رہنما بلال کیانی سمیت دیگر نے شرکت کی،تمام معزز مہمان پودا...
لاہور: لاہور کو دوبارہ "باغوں کا شہر" بنانے کے لیے "رنگ آف لاہور" اور "لنگز آف لاہور" منصوبوں کے نئے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا۔ پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے شاہدرہ کے داخلی مقام پر "لنگز آف لاہور" منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس منصوبے کے تحت دریائے راوی کے دونوں کناروں پر 800 ایکڑ رقبے پر تین کروڑ درخت لگانے کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ بی آر بی نہر، لاہور نہر، ہڈیارہ نالہ، ایم 11 اور ایم 2 موٹروے سے ملحقہ 814 ایکڑ اراضی پر مزید 50 لاکھ درخت لگائے جا رہے ہیں۔ لاہور کے گرد سبز حصار بنانے کے لیے 18 ایکڑ سے زائد رقبے پر 70 لاکھ سے زائد سایہ...
رحمت اللہ موسی ٰ خیل : زیارت کے علاقے ڈومیارہ کے جنگلات میں خطرناک آگ بھڑک اٹھی، زیتون اور صنوبر کے نایاب اور قمیتی درخت شعلوں کی لپیٹ میں، قدرتی حسن کو شدید خطرہ لاحق ہوگیا ہے محکمہ جنگلات کے اہلکار آگ بجھانے میں مصروف، مقامی افراد بھی امدادی کاموں میں شریک ہے ڈومیارہ، جو اپنی قدرتی آبشاروں اور گھنے جنگلات کی وجہ سے مشہور ہے، آگ سے متاثرسیاحتی مقام ڈومیارہ میں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر انتظامیہ کو فوری اقدامات کی ضرورت ہےعلاقے میں تیز ہوا کے باعث آگ تیزی سے پھیل رہی ہے، مزید درختوں کے متاثر ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر تیزی ، ڈالر سستا

گزشتہ دس سالوں میں پنجاب کے سبز رقبے میں نمایاں اضافہ،آئندہ پانچ سالوں میں صوبے بھر میں 47 ملین درخت لگانے کا ہدف مقرر
گزشتہ دس سالوں میں پنجاب کے سبز رقبے میں نمایاں اضافہ،آئندہ پانچ سالوں میں صوبے بھر میں 47 ملین درخت لگانے کا ہدف مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )گزشتہ دس سالوں میں پنجاب کے سبز رقبے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اسپیشل سیکرٹری جنگلات کیپٹن (ر) طاہر ظفر عباسی نے سینئر صحافیوں کو بریفنگ میں بتایا کہ “پلانٹ فار پاکستان” انیشی ایٹو سمیت تین بڑے منصوبے جاری ہیں جن کے تحت آئندہ پانچ سالوں میں صوبے بھر میں 47 ملین درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر جاری ان منصوبوں کے تحت جنگلات کے رقبے میں اضافے، ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کو...
لاہور: گزشتہ دس سالوں میں پنجاب کے سبز رقبے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اسپیشل سیکرٹری جنگلات کیپٹن (ر) طاہر ظفر عباسی نے سینئر صحافیوں کو بریفنگ میں بتایا کہ "پلانٹ فار پاکستان" انیشی ایٹو سمیت تین بڑے منصوبے جاری ہیں جن کے تحت آئندہ پانچ سالوں میں صوبے بھر میں 47 ملین درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر جاری ان منصوبوں کے تحت جنگلات کے رقبے میں اضافے، ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ آئندہ پانچ سال میں مزید 5 کروڑ 70 لاکھ درخت لگا کر 57,551 ایکڑ رقبے کو سرسبز بنایا جائے گا۔ رواں مالی سال میں 12 ملین درخت 15,627 ایکڑ...
بیجنگ :نیشنل فارسٹری اینڈ گراس لینڈ ایڈمنسٹریشن سے موصول اطلاعات کے مطابق 2024 میں، چین نے 100 ملین مو سے زائد رقبے پر زمینی سبزہ کاری کے ہدف کو مکمل کیا ہے . اس وقت چین میں جنگلات کی کوریج کی شرح 25 فیصد سے زیادہ ہے، جنگلاتی ذخیرہ 20 ارب مکعب میٹر سے زیادہ تک پہنچ گیا ہے، گھاس کے میدانوں میں سبزے کی کوریج 50 فیصد سے زیادہ پر مستحکم ہے اور مصنوعی جنگلات کا رقبہ دنیا میں پہلے نمبر پر ہے۔ نیشنل فارسٹری اینڈ گراس لینڈ ایڈمنسٹریشن کے ماحولیاتی تحفظ اور بحالی کے محکمے کے ڈائریکٹر چانگ لی مینگ نے کہا کہ کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی 18 ویں قومی کانگریس کے بعد سے ، ایڈمنسٹریشن نے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔06 مارچ ۔2025 ) موسمیاتی اثرات سے نمٹنے اور پائیدار سبز مستقبل کے لیے ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے کے لیے جنگلات کے رقبے کو بڑھانا بہت ضروری ہے وزارت موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ کے ترجمان محمد سلیم نے کہاکہ جنگلات کی بحالی اور توسیع سے ملک میں موسمیاتی تبدیلی کے خطرے کو کم کرنے اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی ویلتھ پاک سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وقت گزرنے کے ساتھ پاکستان کے جنگلات کا رقبہ مسلسل سکڑتا جا رہا ہے جس سے ماحولیات اور حیاتیاتی تنوع کو اہم خطرات لاحق ہیں ماحولیاتی تحفظ کی وسیع تر کوششیں جن میں بنیادی طور پر جنگلات کے...
امریکا کی شمالی اور جنوبی کیرولینا ریاستوں کے جنگلات میں ایک ہفتے سے مختلف مقامات پر خوفناک آگ بھڑک رہی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق خشک موسم، تیز ہواؤں اور غیر معمولی درجہ حرارت کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیل رہی ہے۔ جس کے باعث امریکا کی قومی موسمیاتی سروس نے قریبی رہائشی علاقوں سے ہزاروں افرار کو فوری طور پر انخلا کی ہدایت کی گئی۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔ فائر فائٹرز علاقے میں پانی کے چھڑکاؤ اور بیک برننگ آپریشنز کر رہے ہیں۔ رہائشیوں کو ان آپریشنز کے دوران دھوئیں سے بچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ اب تک کسی بھی آگ کے سبب ہونے...
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے کو جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ اور فروغ کا رول ماڈل بنائیں گے۔جنگلی حیات کے عالمی دن پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جنگلات اور جنگلی حیات کے تحفظ کے لیے جامع اقدامات ہمارے عزم کا ثبوت ہے۔ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی وائلڈ لائف فوٹو گرافر بن گئےورلڈ وائلڈ لائف ڈے پر بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے گجرات کے گِر نیشنل پارک کا دورہ کیا۔ مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں جانوروں پر تشدد، غیر قانونی تحویل اور شکار پر سخت ترین اقدامات ہوئے ہیں، پہلی بار جانوروں کے حقوق اور تحفظ کے قانون کو جامع اور...
ایف ایس آئی کے اعداد و شمار کے مطابق ضلع ریاسی میں جنگلات میں آگ لگنے کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے اور 2025ء کے پہلے دو مہینوں میں 6 واقعات اسی ضلع میں پیش آئے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جنوری 2024ء سے اب تک جنگلات میں آگ لگنے کے 307 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جس سے علاقے میں جنگلات کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے کل رقبے کا 11%حصہ جنگلات کے نیچے ہے جو 10.15لاکھ ہیکٹر رقبہ پر مشتمل ہے۔ بھارت میں جنگلات کی آگ پر نظر رکھنے والے ادارے فاریسٹ سروے آف انڈیا (FSI) نے 2024ء میں مقبوضہ جموں...

نیسلے پاکستان کی سی ڈی اے کے اشتراک سے اسلام آباد میں ایک لاکھ درخت کے ساتھ شہری جنگلات اگانے کی مہم کا آغاز
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 01 مارچ2025ء) وزیر اعظم کی معاون برائے ماحولیاتی تبدیلی،رومینہ خورشید عالم، سیکرٹری داخلہ کیپٹن (ریٹائرڈ) خرم آغاز، سیکرٹری موسمیاتی تبدیلی عائشہ حمیرا، سیکرٹری تعلیم محی الدین وانی، چیئرمین سی ڈی اے علی رندھاوا، سوئس سفارتخانہ کے ناظم الامور کلاڈیا تھامس، سی ای او نیسلے پاکستان جیسن آوانسینا کی شرکت وزیر اعظم کی معاون برائے ماحولیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے اسلام آباد میں نیسلے پاکستان کی سی ڈی اے کے اشتراک سے ایک لاکھ درخت کے ساتھ شہری جنگلات اگانے کی پہلی مہم کاافتتا ح کیا۔ نیسلے کیئر کے تحت یہ سرگرمی 2050 تک نیٹ زیرو کے حصول کیلئے کمپنی کی کاربن کے اخراج میں کمی کی کوششوں کا حصہ ہے۔(جاری ہے) ...
حاجی گلبر خان کا کہنا تھا کہ ملک کے دیگر صوبوں سے زیادہ گلگت بلتستان میں جنگلات میں اضافے کیلئے کام کرنا ہو گا۔ شجرکاری کے اس موسم میں درخت لگانے اور مناسب دیکھ بھال کرنا لازمی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے محکمہ جنگلات و جنگلی حیات کے زیر اہتمام شجرکاری مہم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ درخت زندگی کی علامت ہے اور ان کی موجودگی کسی بھی علاقے کی خوبصورتی، معیشت اور ماحول کے تحفظ کی ضمانت ہے۔ جی بی کے قدرتی حسن کو برقرار رکھنے اور اپنے آنے والی نسلوں کے محفوظ مستقبل کیلئے جنگلات میں اضافہ اور ان کا تحفظ لازمی ہے۔ ہم سب جانتے ہیں...
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کلائمیٹ فنانسنگ کیلئے مذاکرات کا دوسرا روز ،،آئی ایم ایف تکنیکی وفد اور صوبائی حکومتی حکام کے درمیان بات چیت ہوئی۔ آئی ایم ایف نے جنگلات اور آبی گزرگاہوں کے قریب نئی تعمیرات روکنے کی تجویز دی۔ اسلام آباد میں پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان کلائمیٹ فنانسنگ کےلیے مذاکرات ہوئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تکنیکی وفد اور صوبائی حکومتوں کے حکام کے درمیان بات چیت ہوئی۔ پنجاب اوربلوچستان کے حکام نے تکنیکی وفد سے بات چیت کے دوران آئی ایم ایف نے جنگلات، آبی گزرگاہوں کے قریب تعمیرات روکنے کی تجویز دی ہے۔ تکنیکی وفد نے تجویز دی کہ نئی تعمیرات میں روشنی اور ہوا کے بہترین استعمال کو یقینی بنایا...