اسپین : جنگلات میں آتش زدگی سے ساڑھے 3ہزار ایکڑ رقبہ خاکستر
اشاعت کی تاریخ: 21st, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
میڈرڈ(انٹرنیشنل ڈیسک) اسپین کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث ساڑھے 3ہزار ایکڑ رقبہ خاکسترہوگیا۔ خبررساں اداروں کے مطابق فائر فائٹرز اور فوجیوں کی مدد سے ہفتے کے روز شمال مغربی اسپین میں 2جنگلات کی آگ پر قابو پالیا گیا۔ مقامی حکومت نے ایک بیان میں کہا کہ گلیشیا کے صوبے لوگو میں 82 بریگیڈز اور 25 واٹر بمبار طیارے جمعرات کے روز سے بھڑکنے والی آگ سے نمٹ رہے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ پڑوسی ملک پرتگال کے ساتھ ساتھ مغربی اور شمال مغربی اسپین تباہ کن جنگل کی آگ کی زد میں آئے،جس کے اب تک 4افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
حکومت کی نااہلی نے کراچی کو کچرا کنڈی بنا دیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کراچی کے رہنما فہیم خان نے کہا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کی کرپشن اور نااہلی نے شہر کو تباہ کر دیا ہے۔ بارشوں کے بعد سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، پانی کی لائنیں خراب ہیں اور شہری بجلی و پانی سے محروم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کو ملنے والے 3360 ارب روپے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے ہڑپ کر لیے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کی رہائی کے بغیر ملک نہیں چل سکتا۔