جھنگ برانچ نہر کے کنارے جھاڑیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
— فائل فوٹو
جھنگ برانچ نہر کے کنارے جھاڑیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔
ترجمان محکمۂ جنگلات پنجاب کے مطابق جھنگ برانچ نہر 30-32 آر ڈی کے کنارے کسی راہ گیر کی لاپرواہی کے باعث جھاڑیوں میں آگ لگی گئی، جس پر محکمۂ جنگلات اور ریسکیو ٹیموں کے علاوہ مقامی افراد کی بروقت کوشش سے قابو پالیا گیا۔
آگ بجھانے کے عمل میں 100 سے زائد تربیت یافتہ اہلکاروں اور 1122 کی 3 گاڑیوں نے حصہ لیا جبکہ آگ سے صرف جھاڑیاں اور چھوٹے پودے متاثر ہوئے ہے۔
قلعہ سیف اللہ کے علاقے اسپن غر کے جنگلات میں لگی آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جاسکا۔
پنجاب کی سینئر وزیرمریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ محکمۂ جنگلات کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور فوری ردعمل قابل تحسین ہے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ موسم گرما میں آگ لگنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں، عوام احتیاط کریں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ادارہ جاتی تعاون اور مقامی کمیونٹی کی شمولیت جنگلات کے تحفظ میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔