کراچی؛ تیز رفتار آئل ٹینکر بے قابو ہوکر الٹنے سے تیل سڑک پر پھیل گیا
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
کراچی:
لانڈھی نمبر 4 کے علاقے میں تیز رفتار آئل ٹینکر جمعرات کی صبح ڈرائیور سے بے قابو ہو کر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں سڑک پر بڑی مقدار میں آئل پھیل گیا۔
حادثہ لانڈھی نمبر 4 پولیس اسٹیشن کے قریب پی پی او چورنگی پر پیش آیا۔ ٹینکر کے الٹنے کے فوری بعد اس میں موجود آئل سڑک پر پھیل گیا، جس سے ٹریفک کے لیے مشکلات پیدا ہو گئیں۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس، رینجرز، فائربریگیڈ اور ایمبولینسز فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو کا عمل شروع کر دیا گیا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق حادثے کے بعد متعلقہ سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ متبادل کے طور پر ٹریفک کو سروس روڈ اور اندرون گلیوں کی جانب موڑ دیا گیا ہے۔
حادثے میں خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم احتیاطی تدابیر کے تحت فوری اقدامات کیے گئے۔
آئل ٹینکر کو سیدھا کرنے کے لیے کرین طلب کی گئی، جس کی مدد سے ٹینکر کو کھڑا کر دیا گیا،تاہم سڑک پر آئل پھیلا ہونے کی وجہ سے اسے فوری طور پر کھولنا ممکن نہ ہو سکا۔
پولیس اہلکاروں نے شہریوں کے تعاون سے سڑک پر ریت اور مٹی ڈالنے کا عمل شروع کیا تاکہ کسی بھی قسم کے مزید حادثے سے بچا جا سکے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔