بھارت: 7 ماہ میں 25 مردوں سے شادی کرنے والی لٹیری دلہن گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
بھارت کی مختلف ریاستوں میں 25 مردوں سے شادی کر کے ان کا قیمتی سامان، زیورات اور نقدی لے کر فرار ہونے والی ایک 23 سالہ خاتون انورادھا پاسوان کو راجستھان پولیس نے بھوپال سے گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق انورادھا کو پولیس نے “لوٹ اینڈ اسکوٹ دلہن” کا لقب دیا ہے، جو ایک منظم شادی فراڈ گروہ کی رکن ہے، یہ گروہ ان مردوں کو نشانہ بناتا ہے جو شادی کے خواہش مند اور معاشرتی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں، خاص طور پر دیہی اور نیم شہری علاقوں میں۔
تفتیشی افسر کے مطابق انورادھا قانونی دستاویزات کے ساتھ کورٹ میرج کرتی، کچھ دن شوہر کے ساتھ رہتی اور پھر ایک رات چپکے سے زیورات، نقدی، اور دیگر قیمتی اشیاء لے کر فرار ہو جاتی۔
یہ کیس اس وقت منظر عام پر آیا جب وشنو شرما نامی شخص نے 3 مئی کو پولیس میں شکایت درج کروائی۔
اس نے بتایا کہ اس نے شادی کروانے والے ایجنٹس سُنيتا اور پپو مینا کو 2 لاکھ روپے دیے، شادی 20 اپریل کو کورٹ میں ہوئی مگر انورادھا 2 مئی کو گھر کا سارا قیمتی سامان لے کر غائب ہوگئی۔
انورادھا ماضی میں اترپردیش کے مہاراج گنج کے ایک اسپتال میں کام کرتی تھی، شوہر سے گھریلو جھگڑے کے بعد وہ بھوپال منتقل ہوئی، جہاں اس نے شادی فراڈ گینگ میں شمولیت اختیار کی، یہ گروہ واٹس ایپ پر دلہنوں کی تصاویر بھیج کر مردوں کو پھنساتا اور ان سے 2 سے 5 لاکھ روپے تک وصول کرتا تھا۔
تفتیش میں یہ بھی سامنے آیا کہ وشنو شرما سے فراڈ کے بعد انورادھا نے بھوپال میں گبّار نامی شخص سے بھی شادی کی اور اس سے بھی 2 لاکھ روپے لے کر فرار ہوگئی۔
پولیس کے مطابق اس فراڈ میں کئی اور افراد بھی ملوث ہیں اور تمام ملزمان کا تعلق بھوپال کے مختلف علاقوں سے ہے۔
پولیس نے ایک کانسٹیبل کو فرضی دلہا بنا کر ایجنٹوں سے رابطہ کروایا، جیسے ہی انورادھا کی تصویر شیئر کی گئی، پولیس نے فوری کارروائی کر کے اسے گرفتار کر لیا۔
اس کیس نے بھارت بھر میں ڈیجیٹل میرج فراڈ کے بڑھتے ہوئے رجحان اور معاشرتی دباؤ میں شادی کے خواہش مند افراد کے استحصال پر گہری تشویش پیدا کر دی ہے۔
پولیس کا ماننا ہے کہ اس گروہ نے ملک بھر میں کئی افراد کو دھوکا دیا اور مزید متاثرین کی تلاش جاری ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: پولیس نے
پڑھیں:
کراچی: پولیس کی وردی میں ملبوس جعلی پولیس اہلکار گرفتار
اتحاد ٹاؤن پولیس نے خفیہ اطلاع پر مین چرچ موڑ سیکٹر نائن بی کے قریب چھاپہ مار کر پولیس کی وردی میں ملبوس جعلی پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت ذیشان ولد جاوید کے نام سے کی گئی جو کہ پولیس کی جعلی وردی پہن کر عوام پر رعب ڈال کر لوٹتا تھا جبکہ ملزم نے اپنی جعلی وردی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے لوگوں سے پیسے بھی ادھار لیے ہوئے تھے جو وہ واپس نہیں کر رہا تھا۔تاہم، پولیس ملزم سے مزید تفتیش کر رہی ہے۔