فیصل آباد لاہور ریلوے ٹریفک کل سے معطل
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
فوٹو اسکرین گریپ جیو نیوز
فیصل آباد لاہور ریلوے ٹریفک 16 گھنٹے سے معطل ہے۔ ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
گزشتہ روز کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس چک جھمرہ کے قریب ٹریک پر پھنسی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی تھی جس کے نتیجے میں 12 بوگیاں پٹری سے اتر گئی تھیں۔
ریلوے ذرائع کے مطابق حادثے کے مقام پر ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے۔
مقدمہ درجدوسری جانب واقعے کا مقدمہ تھانا ساہیانوالہ میں درج کرلیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق مقدمہ ٹریکٹر ٹرالی کے نامعلوم ڈرائیور کے خلاف درج کیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور میں بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر اُلٹ گیا، 4 افراد جاں بحق
’جیو نیوز‘ گریبلاہور میں ایم او کالج کے قریب بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر اُلٹ گیا، اس حادثے میں رکشے میں بیٹھی 2 خواتین سمیت 4 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے۔
حادثے کے وقت رکشے میں مجموعی طور پر 8 افراد سوار تھے جن میں 2 افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 2 بچوں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا۔
پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ اس حوالے سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔