پی ایس ایل10، لاہور قلندرز اور کراچی کنگز آج آمنے سامنے
اشاعت کی تاریخ: 22nd, May 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل10) 2025 کے سنسنی خیز مرحلے کا آغاز آج سے ہو رہا ہے۔
ایلیمینیٹر میں روایتی حریف لاہور قلندرز اور کراچی کنگز کا ٹاکرا آج شام 8 بجے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا دونوں ٹیمیں جیت کے لیے پرعزم ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل 10 کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا
ایلیمینیٹر 1 کی فاتح ٹیم ایلیمینیٹر 2 میں کوالیفائرہارنے والی ٹیم سے کل جمعہ 23 مئی کو مقابلہ کرے گی اس میچ کے فاتح کو فائنل میں رسائی حاصل ہوگی۔
پی ایس ایل 2025 کا فائنل اتوار25 مئی کو کھیلا جائے گا، جس میں ٹورنامنٹ کی دو بہترین ٹیمیں ٹرافی کے لیے مدِمقابل ہوں گی جبکہ سیکیورٹی اور انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔
ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانئے
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پی ایس
پڑھیں:
خواتین کو نشانہ بنانے والا باپ بیٹا پر مشتمل ’’جھپٹا مار گینگ‘‘ گرفتار؛ ویڈیو سامنے آگئی
لاہور:پولیس نے خواتین کو نشانہ بنانے والے باپ بیٹا پر مشتمل ’’جھپٹا مار گینگ‘‘ کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق اسلام پورہ کے علاقے میں کارروائی کے دوران دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مال مسروقہ برآمد کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان گلی محلوں میں گھات لگا کر اکیلی خواتین کو نشانہ بناتے تھے اور پرس، موبائل فونز اور نقدی چھین کر فرار ہو جاتے تھے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں واضح طور پر ملزمان کو خواتین سے واردات کے بعد موٹر سائیکل پر فرار ہوتے دیکھا گیا، جس کی مدد سے ان کی شناخت اور گرفتاری ممکن ہو سکی۔
گرفتار افراد میں باپ شیراز اور اس کا بیٹا طیب شامل ہیں جو لاہور کے مختلف علاقوں اسلام پورہ، گلشن راوی، ساندہ اور سمن آباد میں متعدد وارداتوں میں ملوث رہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل، 8موبائل فونز، 6خواتین کے پرس، ایک لاکھ روپے نقدی اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔
ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ہیں اور مزید تفتیش جاری ہے۔