کومل اسلم :لاہور کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ جنگلات نہ صرف ماحولیاتی بہتری میں اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ سموگ جیسے مہلک مسائل سے بچاؤ کا بھی مؤثر ذریعہ ہیں۔ سینئر وزیر نےکہا کہ جنگلات کا تحفظ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی اولین ترجیح ہے اور حکومت ماحول دوست پالیسی پر عملدرآمد جاری رکھے ہوئے ہے۔

سینئر وزیر نے مریم اورنگزیب نےجھنگ برانچ نہر آر ڈی 30-32 کے مقام پر پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعے کے حوالے سے بتایا کہ بروقت کارروائی سے بڑا نقصان ہونے سے بچا لیا گیا۔ آگ راہگیر کی لاپرواہی سے لگی، جس پر محکمہ جنگلات، ریسکیو 1122 اور مقامی افراد نے فوری قابو پایا۔

 خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ آگ بجھانے کی کارروائی میں 100 سے زائد تربیت یافتہ اہلکار شریک تھے۔ریسکیو 1122 کی تین گاڑیاں بھی آپریشن میں شامل رہیں۔واقعے میں صرف جھاڑیاں اور چھوٹے پودے متاثر ہوئے، درخت اور جنگلی حیات محفوظ رہے، محکمہ جنگلات کی پیشہ ورانہ صلاحیت اور فوری ردعمل کو قابل تحسین قرار دیا اور عوام سے اپیل کی کہ وہ گرمیوں میں احتیاط برتیں کیونکہ اس موسم میں آگ لگنے کے خدشات بڑھ جاتے ہیں۔

 لاہور میں تیز ہوائیں چلنے سے گرمی کی شدت میں کمی

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

بڑے ترقیاتی منصوبے شروع، جرائم پیشہ افراد کیخلاف بے رحمانہ آپریشن کرینگے: مریم نواز

لاہور (نوائے وقت رپورٹ+نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت پاکستان مسلم لیگ (ن)کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں آپریشن بنیان مرصوص کے شہداء کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ارکان اسمبلی کو پہلے جامع اور منفرد بیوٹی فکیشن پلان اور ہر پراجیکٹ کے بارے میں خودتین گھٹنے طویل بریفنگ دی۔ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے بتایا کہ بیوٹی فکیشن پلان کے تحت ہر ڈسٹرکٹ کے بازاروں میں لٹکتے بے ہنگم بجلی کے تار انڈر گراؤنڈ کیے جائیں گے۔ ہر ڈسٹرکٹ اور تحصیل میں ریڑھی بازار قائم ہوگا اور مختلف شہروں میں کینالز کو بھی سجایا جائے گا۔ بیوٹی فکیشن پلان کے تحت بازاروں کی ری ماڈلنگ، انفراسٹرکچر میں بہتری لائی جائے گی اور فوڈ سٹریٹ بھی قائم کی جائیں گی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان اسمبلی سے ان کی نشستوں پر جا کر ملاقات کی اور ارکان اسمبلی سے حال احوال دریافت کیا۔ ارکان اسمبلی نے قائد محمد نواز شریف، وزیر اعظم محمد شہباز شریف اورفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ ارکان اسمبلی نے بیک وقت 80 سے زائد بڑے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ شروع کرنے پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کی پارلیمانی پارٹی اجلاس میں صوبہ بھر میں نئے پراجیکٹس لانے کے اعلانات کیے۔ صوبہ بھر میں پنجاب ڈویلپمنٹ پلان لانے کا اعلان کیا۔ 60- شہروں میں پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اسی سال مکمل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے 800 گاؤں کو بتدریج ماڈل ویلج بنانے کا اعلان کیا۔ ارکان اسمبلی کی مشاورت سے دیہات میں 400کلو میٹر چھوٹی رابط سڑکوں کی تعمیر و توسیع کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے اگلے سال سے سڑکوں کی تعمیر و توسیع کیلئے ڈھائی سو ارب کے فنڈز دینے کا اعلان کیا۔ اجلاس میں 1100 الیکٹرک بسیں پنجاب کے تمام اضلاع کو دینے کا اعلان کیا۔ سال کے آخر تک ایک لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف مکمل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں میٹرو بس سروس جلد شروع کرنے کا اعلان کیا۔ لاہور کینال روڈ پر اے آر ٹی ٹرانسپورٹ پراجیکٹ بھی جلد شروع کرنے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پنجاب بھر میں نادار اور ضرورت مندوں کے لئے راشن کارڈ جلد لانچ کرنے کا اعلان کیا۔ ہر بڑے شہر میں واسا قائم کرنے کا اعلان کیا۔ ہرڈویژن میں سینٹر آف ایکسی لنس  کنڈرگارٹن کیمپس بنانے کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو وعدہ کروں گی پورا کروں گی۔ تجاوزات کے خاتمے سے صوبہ بھر میں بازار کھلے اور عوام خوش ہیں۔ پنجاب کے دور دراز علاقوں میں پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ ستھرا پنجاب کو روز بروز بہتر سے بہترین بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ شہروں کے بعد پہلی مرتبہ گاؤں کو بھی صفائی پروگرام میں شامل کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ کوئی ڈسٹرکٹ یا تحصیل بیوٹی فکیشن پلان سے محروم نہیں رہے گا۔  انہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بے رحمانہ آپریشن کریں گے۔ شرپسند عناصر پنجاب میں نہیں ٹھہر سکیں گے۔ چند ماہ میں پنجاب کے سب شہر سیف سٹی ہوں گے۔ پنجاب میں مؤثر اینٹی نارکوٹکس فورس کو متحرک کردیا گیا۔ بے زبان جانوروں کے تحفظ کی بھی مؤثر مہم جاری ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ 8ہزار پر مشتمل پیرا فورس انسداد تجاوزات، پرائس کنٹرول اور دیگر امور کے لئے کام شروع کرنے کے لئے تیار ہے۔ لاہور ڈویلپمنٹ پلان کے تحت6 ہزار گلیاں، سیور اور واٹر ٹینک وغیرہ بن رہے ہیں۔ عوام کا پیسہ اب عوام پر ہی خرچ ہورہا ہے۔ ایک ایک پیسہ عوام کی امانت ہے، سوچ سمجھ کر خرچ کرنا ہے۔ نیک نیتی سے کام کررہے ہیں، اللہ تعالیٰ ضرور اجر دے گا۔ رمضان پیکج کی شفافیت کی ماضی میں مثال نہیں ملتی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا کہ عوام کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کا مفاد بھی پیش نظر ہے۔ لاہور میں 450 کلومیٹر تک سیور لائن ڈالی جارہی ہے۔ معاون خصوصی برائے سیاسی امور رانا ثناء  اللہ نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے عام آدمی کی بھلائی کے اقدامات کو سراہا۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ اجلاس میں رکن پنجاب اسمبلی ارشد وڑائچ مرحوم اور ایم پی اے فیصل کے والد مرحوم کے لئے بھی دعا مغفرت کی گئی۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بدھ کو وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں درج ذیل متفقہ قرارداد منظور کی گئی۔ اجلاس بھارت کی پاکستان کے خلاف جارحیت اور بلاجواز جنگ مسلط کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہے جس میں معصوم بچوں، خواتین سمیت پاکستان کے عام شہریوں، مساجد کو شہید کیاگیا۔  اجلاس اپنی بہادر مسلح افواج کو سلام پیش کرتا ہے جس نے 6 اور 7 مئی اور پھر 10 مئی کو آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے دشمن کا جدید ہتھیاروں اور جنگی جنون کا غرور خاک میں ملا دیا۔ اجلاس چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحرشمشاد مرزا، چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف سمیت پاک فوج کے افسران، جوانوں، انٹیلی جنس اداروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جن کی عسکری مہارت اور دفاع وطن کے بے مثال جذبے سے پاکستان اور چوبیس کروڑ پاکستانی سربلند ہوئے۔ اجلاس پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد جناب محمد نوازشریف کو خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے تاریخ کے اس نازک اور فیصلہ کن مرحلے پر وفاقی حکومت کی راہنمائی کی اور اپنے تجربے کی روشنی میں مسلسل مشاورت سے دفاع وطن اور قومی مفادات کے تحفظ میں اپنا گراں قدر حصہ ڈالا۔ اجلاس وزیراعظم محمد شہبازشریف کو زبردست خراج تحسین پیش کرتا ہے جنہوں نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچانے، معاشی اور سیاسی استحکام لانے اور بھارت کی مسلط کردہ جنگ کے دوران دفاع وطن کے تقاضے نبھانے میں تاریخی قائدانہ کردار ادا کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے خضدار میں سکول بس پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔  مریم نواز شریف نے سوگوار خاندانوں سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔ مریم نواز شریف نے رحیم یار خان کے قریب ٹریفک حادثے میں چار مسافروں کے جاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور خضدار میں اسکول وین پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کواس مشکل گھڑی میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ہیٹ ویو کے پیش نظر ملتان اور بہاولپور ڈویژن میں الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل کی اور بچوں کو گھر میں محدود رکھنے‘ تمام سرکاری و نجی سکولوں میں اوپن ایئر سرگرمیاں معطل‘ تمام کلاس روم میں کم از کم پنکھے فنکشنل کرنے اور ڈریس کوڈ میں نرمی برتنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے ہر سکول میں فرسٹ ایڈ باکس کی موجودگی یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ فرق نہیں:مریم نواز
  • جھنگ برانچ نہر کے کنارے جھاڑیوں میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا
  • حیا اور بہادر؛ پنجاب میں بچوں کے تحفظ کیلیے ’گڈ ٹچ بیڈ ٹچ‘ آگاہی مہم کا آغاز
  • بڑے ترقیاتی منصوبے شروع، جرائم پیشہ افراد کیخلاف بے رحمانہ آپریشن کرینگے: مریم نواز
  • مریم نوازکا پنجاب میں بیک وقت 80 سے زائد ترقیاتی منصوبے شروع کرنے کا اعلان
  • وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ارکان اسمبلی کو 3 گھنٹے کی بریفنگ؛ 80 منصوبے شروع کرنے کا فیصلہ
  • قومی معیشت کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیئے؛ ابراہیم مراد
  • پاکستان آئرن برادر ہے، تعلقات کو ترجیح دیں گے: چینی وزیر
  • مریم نواز سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو