Express News:
2025-10-18@23:51:23 GMT

مری کے جنگلات میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن شروع

اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT

مری:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ملکہ کوہسار مری کے جنگل کی حدود میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا۔

پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی (PERA) کی ٹیموں نے مری میونسپل فاریسٹ کے علاقے میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے متعدد غیر قانونی تعمیرات مسمار کر دیں۔

ترجمان کے مطابق احاطہ نور خان میں تجاوزات گرا دی گئیں جبکہ 450 فٹ طویل سرحدی دیوار بھی مسمار کر دی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ غیر قانونی طور پر تعمیر کی گئی دیواروں اور عمارتوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری رہے گا۔

پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی ٹیموں نے مری میونسپل فاریسٹ کے اندر کمرشل تعمیرات کے خلاف بھی آپریشن شروع کر دیا ہے۔ حکام کے مطابق مری کے قدرتی حسن کے تحفظ اور جنگلاتی زمین کو تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے یہ مہم جاری رہے گی۔

سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی ٹیموں کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کے خلاف

پڑھیں:

کراچی میں غیرقانونی اور خطرناک عمارتوں کیخلاف کارروائی شروع

کراچی:

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے کراچی میں غیرقانونی اور خطرناک عمارتوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی۔

ڈیمولیشن اسکواڈ کی جانب سے آگرہ تاج کالونی لیاری میں ارحا آرکیڈ نام سے بنی غیر قانونی عمارت کو مسمار کیا گیا۔

ڈائریکٹر ڈیمولیشن ایس بی سی اے ریحان خان نے بتایا کہ ارحا آرکیڈ کو جولائی 2025 میں مخدوش قرار دیا گیا تھا، 60 گز پر گراؤنڈ پلس 7 فلور کی رہائشی عمارت بنائی گئی تھی۔

عمارت میں 14 خاندان رہائش پذیر ہیں، بالائی تین منزلیں خالی کروا لی گئی ہیں۔ رہائشی عمارت بغیر کسی نقشے کی منظوری کے بنائی گئی تھی۔

ڈائریکٹر ڈیمولیشن ایس بی سی اے کا کہنا تھا کہ 4 جولائی کو لیاری میں رہائشی عمارت گرنے کے کچھ روز بعد ہی ارحا آرکیڈ کی عمارت بھی مخدوش قرار دی گئی تھی۔

حکام کا کہنا تھا کہ ایس بی سی اے ٹیم آج اولڈ سٹی ایریا میں 2 مخدوش عمارتوں کو مسمار اور دو عمارتوں کو خالی کروائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • مری کے جنگلات میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، متعدد تعمیرات مسمار
  • پیٹرولیم مصنوعات میں سالونٹ مکسنگ کے خاتمے کیلئے اوگرا متحرک
  • پنجاب حکومت کے منصوبے ’’ایئر پنجاب‘‘ میں اہم پیش رفت
  • پیرا فورس کا ہیرا پھیری کرکے نال تول میں کمی کرنیوالے پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈائون جاری
  • راولپنڈی میں فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ،، پانچ سو کلو بیمار اورمردہ مرغیاں موقع پر تلف
  • پنجاب حکومت کے بڑے فیصلے ،مذہبی جماعت کیخلاف قانونی کارروائی شروع،پابندی کی سفارش
  • حیدرآباد،لیاقت کالونی سب ڈویژن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی
  • سیز فائر کا فائدہ اٹھا کر پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام؛ 45 سے 50 خوارج جہنم واصل
  • کراچی میں غیرقانونی اور خطرناک عمارتوں کیخلاف کارروائی شروع