واٹس ایپ صارفین ہوشیار! اسپام میسیجز پر سخت کارروائی کی تیاری
اشاعت کی تاریخ: 18th, October 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک: میٹا کی زیرِ ملکیت مقبول ایپ واٹس ایپ نے صارفین کی جانب سے بھیجے جانے والے پیغامات سے متعلق نئی پابندیاں متعارف کرانے کی تیاری شروع کر دی ہے۔
ٹیکنالوجی ویب سائٹ ٹیک کرنچ کی رپورٹ کے مطابق، واٹس ایپ نے اسپام پیغامات پر قابو پانے کے لیے ایک نیا فیچر آزمانا شروع کیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واٹس ایپ صارفین اور کاروباری اداروں دونوں کے لیے نامعلوم نمبروں کو پیغامات بھیجنے کی تعداد محدود کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے، تاکہ پلیٹ فارم کو غیر ضروری پیغامات سے محفوظ رکھا جا سکے۔
نئے نظام کے تحت ہر ماہ ایک مخصوص حد مقرر کی جائے گی، جس سے زیادہ پیغامات نامعلوم نمبروں پر نہیں بھیجے جا سکیں گے۔ اگر کوئی صارف یا بزنس اکاؤنٹ اس حد کے قریب پہنچ جائے تو واٹس ایپ ایک وارننگ نوٹیفکیشن دکھائے گا، جس میں بتایا جائے گا کہ مزید کتنے پیغامات بھیجے جا سکتے ہیں۔
واٹس ایپ کے مطابق یہ اقدام اسپام اور غیر ضروری پیغامات کم کرنے کے لیے اٹھایا جارہا ہے، تاہم عام صارفین اس پابندی سے متاثر نہیں ہوں گے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اگر کوئی پیغام بھیجا جائے اور اس کا جواب موصول ہو جائے تو وہ پیغام اس حد میں شمار نہیں کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: واٹس ایپ
پڑھیں:
بھارت: شوہر نے قتل کرکے بیوی کی لاش کیساتھ سیلفی واٹس ایپ اسٹیٹس پر لگادی
بھارتی ریاست تامل ناڈو میں واقع ویمنز ہاسٹل میں ایک شخص نے علیحدگی اختیار کرنے والی اپنی بیوی کو بہیمانہ انداز میں قتل کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ گزشتہ روز پیش آیا جہاں شری پریا نامی خاتون کو اس کے شوہر نے ہاسٹل کے اندر گھس کر ہلاک کر دیا۔
شری پریا ایک نجی کمپنی میں ملازمت کرتی تھی اور کچھ عرصے سے اپنے شوہر بالاموروگن سے الگ رہ رہی تھی۔
اتوار کی دوپہر بالاموروگن اپنی اہلیہ سے ملنے کے بہانے ہاسٹل پہنچا، ملاقات کے دوران دونوں میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد ملزم نے اچانک درانتی نکال کر اہلیہ پر حملہ کر دیا اور اسے موقع پر ہی قتل کر دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے مقتولہ کی لاش کے ساتھ ایک سیلفی لی اور اسے اپنے واٹس ایپ اسٹیٹس پر اپ لوڈ کرتے ہوئے کیپشن میں اہلیہ پر الزام عائد کیا کہ اِس کی بیوی نے اِسے ’دھوکا‘ دیا ہے۔ بعد ازاں ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا۔
ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم کو اپنی بیوی پر کسی اور مرد سے تعلق رکھنے کا شُبہ تھا۔