روس: جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی، 6 لاکھ ہیکٹر سے زائد کا رقبہ جل کر خاکستر
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
روس کے خطے مشرقی سائبیریا کے جنگلات میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس سے 6 لاکھ ہیکٹر سے زائد کا رقبہ جل کر خاکستر ہوگیا۔
مقامی حکام نے آگ کی شدت میں مسلسل اضافے کے باعث ہنگامی صورتحال کے نفاذ کا اعلان کردیا، اس وقت 49 مقامات پر آگ بھڑک رہی ہے جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں۔
روسی وزارت برائے ہنگامی صورتحال کا کہنا ہے کہ رواں سال اب تک 14 لاکھ ہیکٹر زمین جنگلاتی آگ کی لپیٹ میں آ چکی ہے، جو امریکا اور کینیڈا میں اس سال مجموعی طور پر جلنے والے رقبے سے 3 گنا زیادہ ہے۔
مارچ کے وسط سے اب تک اس علاقے میں 174 بار جنگلات میں آگ بھڑک چکی ہیں، جس میں سے 90 فیصد انسانی غفلت کے باعث لگیں۔
موسمیاتی تبدیلی کے باعث روس میں معمول سے پہلے یعنی مارچ میں ہی آگ بھڑکنے کا آغاز ہو گیا تھا جبکہ ماضی میں یہ مئی سے شروع ہوتی تھی، خشک اور گرم موسم نے حالات کو اس قدر نازک بنا دیا ہے کہ معمولی چنگاری بھی وسیع تباہی کا باعث بن رہی ہے۔
یورپی موسمیاتی سروس Copernicus کے مطابق آگ کے دھویں نے ہزاروں میل دور تک فضائی آلودگی پھیلائی ہے، اور اس کا اثر بیجنگ اور کورین جزیرے تک محسوس کیا جا رہا ہے۔
Post Views: 4.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: آگ بھڑک
پڑھیں:
سمندری طوفان بوالوئی سے ویتنام میں تباہی‘ ہلاکتیں 51 ہوگئیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ہنوئی (انٹرنیشنل ڈیسک) سمندری طوفان بوالوئی نے ویتنام میں تباہی مچا دی،جس کے باعث 51افراد ہلاک، جب کہ 150زائد زخمی اور 20 سے زائد لاپتا ہوگئے۔ طوفان سے نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا۔ حکام کے مطابق اسکول، دفاتر اور سڑکیں سیلابی ریلوں کی نذر ہو گئیں، ہزاروں گھروں کو بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔طوفان اور سیلاب کے باعث 2 لاکھ سے زائد مکانات جبکہ 50 ہزار سے زائد ایکڑ زرعی اراضی متاثر ہوئی، طوفان سے ملکی معیشت کو تقریباً 43کروڑ 60لاکھ ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔طوفان سے 2 لاکھ 38 ہزار سے زیادہ گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔