قلعہ سیف اللہ کے جنگلات میں  آگ بھڑک اٹھی ہے، ریسکیو ٹیمیں آگ بجھانے کے لیے متحرک ہوگئی ہیں۔

بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ کے زرغون غر کے پہاڑی سلسلے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے جونیپر کے گھنے درختوں کو اپنی لپیٹ می لے لیا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق آگ کافی رقبے تک پھیل چکی ہے تاہم تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے، آگ لگنے کی وجوہات بھی معلوم نہیں ہو سکیں۔

یہ بھی پڑھیں: قلعہ سیف اللہ: نایاب پرندے خطرے میں، شکار پر سخت کارروائی کا فیصلہ

لیویز، پی ڈی ایم اے اور مقامی افراد روایتی طریقوں اور فائر بالز کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ کی درخواست پر ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے بلوچستان نے ریسکیو فورس کی 2 ٹیمیں تشکیل دے کر فوری طور پر متاثرہ علاقے کی جانب روانہ کر دی گئی ہیں۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے بھجوائی گئی ٹیموں میں 12 تربیت یافتہ ریسکیور اہلکار شامل ہیں، جو 100 فائر بالز، 5 فائر ایکسٹنگوشرز اور 2 ایمبولینسز کے ساتھ آگ بجھانے کے عمل میں حصہ لے رہے ہیں۔ پی ڈی ایم اے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور مکمل امدادی کارروائیوں کے لیے پرعزم ہے۔

یہ بھی پڑھیں : قلعہ سیف اللہ میں ’پاکستان زندہ باد ریلی‘، لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت

متعلقہ ادارے اور مقامی افراد مل کر آگ پر قابو پانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں اور امدادی سرگرمیاں تاحال جاری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news آگ بلوچستان پاکستان جنگلات فائر بریگیڈ قلعہ عبداللہ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلوچستان پاکستان جنگلات فائر بریگیڈ قلعہ عبداللہ قلعہ سیف اللہ پی ڈی ایم اے کے لیے

پڑھیں:

ویمنز ورلڈکپ: پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ آج بنگلادیش کیخلاف کھیلے گی

آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ میں قومی ٹیم اپنا پہلا میچ آج بنگلادیش کیخلاف کھیلے گی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کی ٹیمیں کولمبو میں پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ڈھائی بجے مدمقابل آئیں گی۔

دونوں ٹیمیں ویمنز ورلڈکپ کوالیفائر کھیل کر ایونٹ میں پہنچی ہیں۔

پاکستان اور بنگلادیش کے مابین کھیلے گئے گزشتہ چار میچز میں دونوں ٹیموں کو دو دو فتوحات حاصل ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 89 رنز سے شکست دی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کا ایکس اکائونٹ بند کرنے کیلیے وفاقی حکومت متحرک
  • بھارت: تفریحی ٹور کے دوران 3 دوست کار میں زندہ جل گئے
  • قلعہ عبداللہ، منشیات کیخلاف کارروائی میں 385 ایکڑ کی کاشت تلف
  • بھارت میں کھانسی کے سیرپ سے بچوں کی اموات، فروخت پر پابندی
  • حکومت عمران خان کا اکا ئونٹ بند کرنے سے متعلق متحرک، ایکس سے رابطے
  • پنجاب حکومت کا جنگلات ایکٹ 1927 میں ترمیم کا فیصلہ
  • کراچی، کورنگی نمبر 4 میں نماز کی ٹوپی بنانے والے کارخانے میں آتشزدگی، 7 افراد بحفاظت ریسکیو
  • ویمنز ورلڈکپ: پاکستان ٹیم اپنا پہلا میچ آج بنگلادیش کیخلاف کھیلے گی
  • یوپی موڑ کراچی پر آگ لگنے سے کچی آبادی متاثر، 20 جھگیاں جل کر راکھ
  • کراچی؛ یوپی موڑ کے قریب خوفناک آتشزدگی سے 20 جھگیاں جل کر خاکستر