پاک بھارت سیز فائر کے بعد اسحاق ڈار چین پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
—فائل فوٹو
حالیہ پاک بھارت کشیدگی سمیت علاقائی اور عالمی امور پر بات کرنے کےلیے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار چین پہنچ گئے۔
نائب وزیرِ اعظم کے خصوصی طیارے نے چینی دارالحکومت بیجنگ میں لینڈ کیا جہاں پر چینی سرکاری عہدیداروں نے اسحاق ڈار اور وفد کا استقبال کیا۔
پاک بھارت سیز فائر کے بعد پاک چین اعلیٰ سطح کی پہلی ملاقات آج بیجنگ میں ہو رہی ہے۔
کشمیر ایک بین الاقوامی تسلیم شدہ تنازع ہے، بھارت مسئلہ کشمیر کو جبر سے اسے اندرونی مسئلہ بنانے کی کوشش کر رہا ہے، لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری
نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین کی دعوت پر دورے پر پہنچے ہیں جہاں اسحاق ڈار چینی ہم منصب وانگ ای سے بیجنگ میں اہم ملاقات کریں گے۔
چین روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار نے کہا تھا کہ دورۂ چین اعلیٰ سطح روابط کا تسلسل ہے، جس میں جنوبی ایشیا کی صورتِ حال اور خطے میں امن و استحکام پر بات ہوگی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اسحاق ڈار چین
پڑھیں:
اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو
باکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) آذربائیجان میں جاری اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے 17ویں سربراہ اجلاس کی سائیڈ لائن پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی اہم سفارتی سرگرمیاں جاری رہیں۔ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور اقتصادی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
نجی ٹی وی آ ج نیوز کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے آذربائیجان کو اجلاس کی کامیاب میزبانی پر مبارکباد پیش کی اور ای سی او میں آذربائیجان کے فعال کردار کو سراہا۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اطمینان کا اظہار کیا۔
ملاقات میں توانائی، تجارت، تعلیم، اور ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید گہرا کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ کی دیگر اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں جن میں علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا۔
بیرونی قرضوں کی وصولی کے بعد زرمبادلہ کے ذخائر میں بڑا اضافہ
مزید :