پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملاقات کریں گے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج چین جائیں گے۔

افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی بیس مئی کو چین پہنچیں گے، ذرائع کے مطابق مذاکرات میں تینوں ملک باہمی تجارت کے فروغ، سیکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ملاقات میں پاک بھارت تنازع کے بعد خطے کی صورت حال پر گفتگو کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار چین کے وزیرخارجہ وانگ ای کی دعوت پر بیجنگ روانہ ہوں گے۔

دونوں وزرائےخارجہ امن و استحکام سمیت علاقائی صورت حال کاجائزہ لیں گے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پاک ترک وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

پاکستانی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور ان کے ترک ہم منصب حاکن فدان—فائل فوٹوز

پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار اور ترک ہم منصب حاکن فدان کے درمیان علاقائی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ سے رابطہ، بھارتی غیر قانونی حملوں اور صورتحال سے آگاہ کیا

ترجمان دفترِ خارجہ کا کہنا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

دفترِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان باہمی مفاد کے امور پر تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی امن و استحکام کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشوں پر بھی زور دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وزیر خارجہ اسحاق ڈار بیجنگ پہنچ گئے
  • نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار3 روزہ دورے پر چین پہنچ گئے
  • پاک بھارت سیز فائر کے بعد پہلی اعلیٰ سطح ملاقات، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار چین روانہ
  • وزیرخارجہ اسحاق ڈار 3 روزہ دورے پر بیجنگ روانہ
  • پاکستان، چین، افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملاقات کرینگے
  • پاکستان، چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ بیجنگ میں ملاقات کریں گے
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل چین کا دورہ کریں گے، افغان وزیر خارجہ کی بھی چین آمد متوقع
  • پاک ترک وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ
  • پاکستان اور ترکیے کے وزرائے خارجہ کے درمیان خطے کی پیش رفت پر تبادلہ خیال