پاکستان عالمی سطح پر ابھرتی معیشتوں میں سرفہرست، بلوم برگ کی رپورٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
بلوم برگ نے رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں گزشتہ 12 ماہ میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا امکان 59 فیصد سے کم ہو کر 47 فیصد رہ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ دیوالیہ ہونے سے لے کر مضبوط و مستحکم ہونے تک کا سفر، پاکستان کی بڑی مالی کامیابی سامنے آگئی۔ پاکستان عالمی سطح پر ابھرتی ہوئی معیشتوں میں سرفہرست آ گیا، بلوم برگ نے رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے ڈیفالٹ رسک میں گزشتہ 12 ماہ میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی، پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کا امکان 59 فیصد سے کم ہو کر 47 فیصد رہ گیا۔ بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق ڈیفالٹ رسک میں نمایاں کمی سرمایہ کاروں کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا مظہر ہے، معاشی استحکام اور اصلاحات کے باعث ڈیفالٹ رسک میں کمی ہوئی۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ عالمی اداروں کی جانب سے کریڈٹ آؤٹ لُک میں بہتری سے ڈیفالٹ رسک میں کمی ہوئی۔ یہ دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لیے ایک واضح پیغام ہے کہ پاکستان اب نہ صرف واپس عالمی نقشے پر آ چکا ہے بلکہ اب وہ استحکام، شفافیت اور اصلاحات کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔ اس حوالے سے مشیر وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں دیوالیہ ہونے کے خطرات میں نمایاں کمی، عالمی سطح پر سب سے زیادہ بہتری ریکارڈ کی گئی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان کے ڈیفالٹ ڈیفالٹ رسک میں بلوم برگ
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہفتہ بھر مثبت رجحان رہا، ہفتہ وار رپورٹ جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے رواں کاروباری ہفتے کی تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتہ غیر معمولی مثبت رجحان کے ساتھ اختتام پذیر ہوا، جس کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے اعتماد میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا۔ ہنڈرڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح کے قریب بند ہوا اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں کھربوں روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق 100 انڈیکس ہفتے کے اختتام پر 162,257 پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے کے دوران انڈیکس مجموعی طور پر 5,176 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ ہفتے کی بلند ترین سطح 162,422 پوائنٹس ریکارڈ کی گئی جبکہ کم ترین سطح 157,245 پوائنٹس تک دیکھی گئی۔
مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 8.35 ارب شیئرز کی خرید و فروخت ہوئی، جن کی مالیت تقریباً 300 ارب روپے رہی۔ مسلسل مثبت رجحان کے باعث حصص بازار کی مجموعی مالیت میں بھی نمایاں اضافہ ہوا اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 468 ارب روپے بڑھ کر 19 ہزار 42 ارب روپے تک پہنچ گئی۔
ماہرینِ معیشت کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج میں یہ مثبت رحجان ملکی سرمایہ کاروں کے بڑھتے اعتماد اور اقتصادی پالیسیوں کے تسلسل کا مظہر ہے۔ ان کے مطابق اگر یہی رفتار برقرار رہی تو آئندہ ہفتوں میں انڈیکس مزید ریکارڈ سطح عبور کر سکتا ہے۔