ملالہ یوسف زئی کا اپنی نئی کتاب کے اجرا کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک: نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اپنی نئی کتاب "Finding My Way" کے رواں برس اکتوبر میں اجراء کا اعلان کر دیا۔
اس بات کا اعلان ملالہ یوسف زئی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایک جذباتی پوسٹ میں کیا۔
ملالہ نے کتاب کے حوالے سے بتایا کہ میری نئی کتاب ‘Finding My Way’ ایک بکھری ہوئی، سچائی اور بعض اوقات تکلیف دہ حد تک مزاحیہ یادداشت پر مبنی ہے۔
مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا
نوبیل امن انعام یافتہ ملالہ نے مزید بتایا کہ یہ کتاب دوستی، پہلی محبت، ذہنی صحت اور خود کو تلاش کرنے کی میری اپنی کہانی ہے۔
ملالہ نے مزید کہا کہ پندرہ سال کی عمر میں دنیا میرا نام جانتی تھی لیکن حقیقت میں کوئی مجھے نہیں جانتا تھا۔ یہ وہ کہانی نہیں جو آپ سمجھتے ہیں، بلکہ وہ ہے جو میں برسوں سے سنانا چاہتی تھی۔
یاد رہے کہ ملالہ سوات میں شدت پسندوں کے قبضے کے دوران طالبات پر اسکول کی بندش کے حوالے سے عالمی نشریاتی ادارے کو خطوط کے ذریعے آگاہ کیا کرتی تھیں۔
سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے بعد علی امین نے تین افسر معطل کر دیئے
طالبان کے سوات سے خاتمے کے بعد ملالہ میڈیا پر عوام کے سامنے بھی آئیں اور 2012 میں اس وقت عالمی توجہ حاصل کی جب ٹی ٹی پی کے اسکول بس پر حملے میں شدید زخمی ہو گئیں۔
ملالہ یوسف زئی کو علاج کے لیے برطانیہ منتقل کیا گیا جہاں سے اُن کا تعلیمی اور انسانی حقوق کی جدوجہد کا سفر عالمی سطح پر پھیل گیا۔
بعد ازاں ملالہ نے صرف 17 برس کی عمر میں نوبیل امن انعام حاصل کیا اور وہ اب بھی دنیا بھر میں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے سرگرم ہیں۔
آزاد کشمیر ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے؛ وزیراعظم
ملالہ کا کہنا ہے کہ میں ان 122 ملین لڑکیوں کے لیے ہر روز لڑتی رہوں گی جو ابھی تک کسی بھی وجہ سے اسکول جانے سے قاصر ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ ان کی جدوجہد اپنی تعلیم کے لیے شروع ہوئی، لیکن جلد ہی انہیں احساس ہوا کہ یہ جنگ صرف ان کی ذات تک محدود نہیں، بلکہ یہ ہر اُس لڑکی کی جنگ ہے جو تعلیم کا حق رکھتی ہے۔
Ansa Awais Content Writer.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پشاور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی اور سینٹ میں اپوزیشن لیڈرز کی تقرری روک دی
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پشاور ہائیکورٹ نے قومی اسمبلی اور سینٹ میں نئے اپوزیشن لیڈرز کی تقرری روک دی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس ارشد علی اور جسٹس خورشید اقبال پر مشتمل 2 رکنی بینچ نے عمر ایوب اور شبلی فراز کو الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈی نوٹی فائی کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔
عدالت نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب اور شبلی فراز کے خلاف مزید کارروائی سے بھی روک دیا اور درخواست پر مزید سماعت 15 اگست تک ملتوی کردی۔
عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 15 اگست تک جواب طلب کر لیا۔
کراچی کا ڈمپر مافیا شہریوں کو کچل رہا ہے، سندھ حکومت ناکام ہوگئی:حافظ نعیم الرحمان
عدالت میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے خود کو مس گائیڈ کیا ہے، آرٹیکل 63(2) کی غلط تشریح کی گئی ہے ، الیکشن کمیشن سید یوسف رضا گیلانی کے کیس کا حوالہ دے رہا ہے جو یہاں ٹھیک نہیں ہے، سید یوسف رضا گیلانی کا کیس اس کیس سے بلکل مختلف تھا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کی سزا آرٹیکل 63 ون ایچ کے تحت سات رکنی بینچ نے فیصلہ کیا، پی ٹی آئی نے 190 سیٹیں جیتیں اور اب ہم 77 اراکین رہ گئے ہیں۔
عدالت نے کہا کہ ہم نے باقی کیسز میں نوٹس جاری کئے ہیں، اس میں بھی کر لیں گے، اس پر بیرسٹر گوہر نے استدعا کی کہ ہماری درخواست ہے الیکشن کمیشن کو مزید کارروائی سے روک دیں۔
یہ شرمناک ہے کہ اسرائیل غزہ پر تباہی مسلط کر رہا ہے اور بھارتی حکومت خاموش ہے: پریانکا گاندھی
مزید :