وزیر اعلیٰ جی بی کا پانی کی عدم دستیابی کیخلاف سکردو میں خواتین کے احتجاج کا نوٹس
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
وزیر اعلی نے کہا ہے کہ گرمیوں میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے مساٸل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ اس سے پہلے سکردو طفیل کالونی میں خواتین پانی کی عدم دستیابی پر سڑکوں پر نکل آئی تھی۔ خواتین نے روڈ پر شدید احتجاج کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے سکردو میں پانی کی عدم دستیابی پر خواتین کے احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور سکریٹری مواصلات و تعمیرات کو پانی کی فراہمی کے لئے فوری اقدامات کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ وزیر اعلی نے کہا ہے کہ گرمیوں میں پانی کی فراہمی کے حوالے سے مساٸل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں۔ اس سے پہلے سکردو طفیل کالونی میں خواتین پانی کی عدم دستیابی پر سڑکوں پر نکل آئی تھی۔ خواتین نے روڈ پر شدید احتجاج کیا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پانی کی عدم دستیابی وزیر اعلی
پڑھیں:
جلسوں سے بانی پی ٹی آئی آزاد نہیں ہوں گے: گورنر خیبرپختونخوا
—فائل فوٹوگورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ یہ جلسہ کرنےکاموقع نہیں، جلسوں سے بانی پی ٹی آئی آزاد نہیں ہوں گے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلسہ ٹیکس پیئرز کے پیسوں پر بوجھ ہے، جلسے کے لیے لوگوں کو کرایے پر لایا جائے گا۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور واضح پالیسی دیں، اداروں کے ساتھ ہیں یا دہشت گردوں کے ساتھ، ایک بندہ ایک بیان دیتا ہے، دوسرا کچھ اور کہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کا مسئلہ ہے، حکومت کی طرف سے واضح پالیسی نظر نہیں آرہی، صوبہ خود مختار ہے وہ واضح پالیسی دیں۔
گورنر کے پی کا یہ بھی کہنا تھا کہ لوگوں نے قربانی دی ہے، وزیر اعلیٰ کو خود پتہ نہیں کیا چل رہا ہے۔