سانحہ سوات پر ڈی سی کے بجائے وزیر اعلی گنڈا پور کو معطل کیا جائے: عطا تارڑ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز ) وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ سانحہ سوات پر ڈی سی کے بجائے وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کو معطل کیا جائے۔ وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطار تارڑ کا کہنا تھا کہ سانحہ سوات پر پوری قوم رنجیدہ ہے،قدرتی آفت کے دوران ریلیف کی فراہمی حکومتوں کی ذمہ داری ہے ، بہت وقت گزرنے کے بعد ریسکیو آپریشن کیا گیا، بچے چیخ وپکار کرتے رہے مگر کوئی ان کی مدد کو نہ آیا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں ورک فرام اڈیالہ چل رہا ہے ، کیا عوام نے آپ کو اس کام کے لیے مینڈیٹ دیا تھا، یہ اسلام آباد پر چڑھائی کرتے ہیں اور گولیاں چلاتے ہیں ، علی امین گنڈا پور نے اپنا کیمپ آفس اڈیالہ جیل کو بنایا ہوا ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا سانحہ سوات پر ڈپٹی کمشنر کے بجائے وزیر اعلی خیبر پختونخوا کو معطل کیا جائے، سرکاری املاک کو جلانا کوئی کارنامہ نہیں ہے،یہ 12سال میں بھی ریسکیو نظام نہیں بنا سکے، غریب عوام کا 50کروڑ صوابدیدی فنڈ میں ڈالا جاتا ہے، ہمیں پتہ ہے بجٹ کس کام آتا ہے۔

عطارتارڑ نے مزید کہا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کہتے ہیں یہ میرا کام نہیں ہے، وہ بتائیں ان کا کیا کام ہے، واقعہ کے بعد کہا جارہا ہے کہ ہم صوبے میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کریں گے، ان کے صوبے میں انفراسٹرکچر زبوں حالی کا شکار ہے، علی امین گنڈا پور مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔وزیر مملکت قانون بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے ججز نے مخصوص نشستوں کے 12جولائی کے فیصلے کو آئین میں دوبارہ تحریر کیا، سنی اتحاد کونسل نے مقررہ وقت نے امیدواروں کی فہرست جمع نہیں کرائی۔انہوں نے کہا کہ جس پارٹی کا اسمبلی میں وجود ہی نہیں اسے کیسے مخصوص نشستیں دی جاسکتی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرشمالی وزیرستان میں خود کش دھماکا، 8 سیکیورٹی اہلکار شہید شمالی وزیرستان میں خود کش دھماکا، 8 سیکیورٹی اہلکار شہید پاکستان عالمی سطح پر خودمختار ڈیفالٹ رسک میں بہتری لانے والا سرفہرست ملک بن گیا لوگ پنجاب سے مرنے نہیں، سیر کے لیے گئے،کے پی حکومت تماشائی ہے:عظمی بخاری سپریم کورٹ کے فیصلے سے دکھ اور مایوسی ہوئی، ہمارا مینڈیٹ چوروں کو دے دیا گیا، بیرسٹر گوہر پی او آر کارڈ کے حامل افغان مہاجرین کے قیام میں 3 سے 6 ماہ کی توسیع پر غور حکومت پنجاب کا سرکاری ہسپتالوں میں صحت کارڈ کی سہولت بند کرنے کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے بجائے وزیر اعلی کو معطل کیا جائے سانحہ سوات پر گنڈا پور

پڑھیں:

سوات؛ زیر تعمیر عمارت میں کام کرتے ہوئے 3 مزدور تیسری منزل سےگر گئے

سٹی 42 : سوات کے علاقے میں زیر تعمیر عمارت میں کام کرتے ہوئے 3 مزدور تیسری منزل سےگر گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ سوات کے علاقے کڑے سر میں پیش آیا، جہاں 3 مزدور  زیر تعمیر عمارت میں کام کر رہے تھے کہ اسی دوران تینوں عمارت کی تیسری منزل سے گر گئے۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مزدوروں کو اسپتال روانہ کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز کی جانب سے 2 مزدوروں کی موت کی تصدیق کی گئی جبکہ تیسرا زخمی مزدور زخمی حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ 

فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

متعلقہ مضامین

  • عدالتی فیصلے کی معطلی تک نااہلی ختم نہیں ہوتی، اعظم نذیر تارڑ
  • حکومت کے پاس سرکاری سطح پر زیادہ نوکریاں نہیں، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پور
  • حلقہ این اے 66 ‘ بڑا اپ سیٹ‘ نثار چیمہ کی جگہ بلال فاروق تارڑ نامزد
  • ہلاکتوں پہ گہرا دکھ، 15 روز میں ڈمپرز پر کیمرے اور لائسنس نہ ہوئے تو سخت کارروائی ہوگی، وزیر اعلیٰ سندھ
  • خیبر پختونخوا، بلدیاتی حکومتوں کو توسیع دینے کی بجائے انتخابات کرانے کا فیصلہ
  • خیبر پختونخوا میں بلدیاتی حکومتوں کو توسیع دینے کے بجائے انتخابات کرانے کا فیصلہ
  • جسے ریاست سے بات کرنا ہے ہتھیار ڈال کر آئے: وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی
  • وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسد قیصر کی پریس کانفرنس کوحقائق کے منافی قراردیدیا
  • سابق حکومتوں کی کرپشن کو میرے کیخلاف ہتھیار بنایا جارہا ہے، گنڈا پور کا الزام
  • سوات؛ زیر تعمیر عمارت میں کام کرتے ہوئے 3 مزدور تیسری منزل سےگر گئے