بھارت: مذہبی تقریب کے دوران ہاتھی بے قابو، بھگدڑ مچ گئی
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
بھارتی ریاست احمد آباد میں مذہبی تقریب رتھ یاترا کے دوران ایک ہاتھی اچانک بے پرجوش ہوکر بے قابو ہوگیا، جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم ہاتھی کو انجکشن لگا کر قابو میں کرلیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق احمد آباد میں ہونے والی مذہبی تقریب اس وقت شدید بدنظمی کا شکار ہو گئی جب جلوس میں شامل 18 ہاتھیوں میں سے 3 ہاتھی بدک ہو گئے، روایتی انداز میں نکالے گئے اس جلوس میں شامل دیوہیکل ہاتھیوں کی اچانک بپھری ہوئی حرکتوں سے وہاں موجود لوگ اور راہگیروں خوف زدہ ہوگئے.
ملک بھر سے سینکڑوں عقیدت مند تہوار میں شرکت کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے، واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر گردش کررہی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق بے قابو ہاتھیوں نے اچانک دوڑنا شروع کر دیا، جس کے باعث لوگ جان بچانے کے لیے گلیوں اور دکانوں کی طرف بھاگنے لگے۔ کئی افراد زمین پر گر پڑے ۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھیوں کےاوپر بیٹھے لوگ نیچے کود پڑے، ہاتھیوں کو تہوار کے موقع پر لایا گیا تھا، شور، پٹاخے پھوٹنے اور آتش بازی پر ہاتھی بپھر ے،عقیدت مند جان بچانے کے لئے تنگ گلیوں میں بدحواسی کے عالم میں دوڑے۔
ایک ہاتھی لوگ کے ہجوم کی طرف آیا مارے خوف کے لوگوں نے چیخ، چلانا شروع کردیا،جان بچاتے ہوئے اس دوران کچھ لوگ زمین پر بھی گرے، تینوں ہاتھی ہجوم سے نکل کر دوسری گلیوں میں بھاگ گئے۔
واقعہ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، جبکہ وہاإں کھڑی سکیوٹیز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئیں، حکام نے واقعے کی مکمل تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور جلوس میں شامل جانوروں کی سکیورٹی اور تربیت کے نظام پر سوالات اٹھنا شروع ہو گئے ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت میں مذہبی تہواروں اور رسومات کے موقع پر ہاتھیوں کے بدکنے کے واقعات عام ہیں اس سے قبل بھی بپھرے ہاتھی نے ہجوم میں کھڑے شخص کو اٹھا کر زمین پر پٹخ دیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ Post Views: 3
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
گورونانک کا جنم دن، سکھ یاتریوں نے کرتارپور میں مذہبی رسومات ادا کیں
لاہور (خصوصی نامہ نگار) بابا گورو نانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات کے موقع پر بھارت سے آئے سکھ یاتریوں نے گورو دوارہ دربار صاحب کرتار پور میں مذہبی رسومات ادا کیں۔ سکھ یاتریوں کے اعزاز میں پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی، PMU کرتار پور کے اشتراک سے کبڈی فیسٹیول کا انعقاد کیاگیا۔ سکھ یاتری کبڈی میچ سے لطف اندوز ہوئے۔ کرتار پور پاکستان زندہ باد اور سے سری اکال کے نعروں سے گونج اٹھا۔پاکستان سکھ گوردوارہ پربندھک کمیٹی کے پردھان سردار رمیش سنگھ اروڑہ کبڈی میچ میں مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سکھ یاتریوں کی خدمت، مہمان نوازی،کبڈی فیسٹول کے انعقاد پر میں ایڈیشنل سیکرٹری شرائنز ناصر مشتاق، سی سی او کرتاپور مینجمنٹ ابوبکر آ فتاب قریشی ا ور کبڈی فیڈریشن کا شکر گزار ہیں۔ تقریبا ت کا انعقاد، مہمان نوازی پوری دنیا کی سکھ قوم کے لیے امن کا پیغام ہے۔ ڈپٹی کمشنر نارووال، ضلعی انتظامیہ، پولیس، ریسکیو 1122 اور لوکل سکھ سنگت اور بھارت سے پاکستان آئے سکھ یاتریوں نے شرکت کی۔ سکھ یاتری آج گورو دوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد کی یاترا کرنے کے بعد لاہور پہنچیں گے۔