2025-07-04@12:32:56 GMT
تلاش کی گنتی: 32
«کے ملبے تلے دبے»:
ویب ڈیسک : کراچی کے علاقے لیاری میں 5 منزلہ عمارت گرنےسے متعدد افراد زخمی ہو گئے، متعددلوگوں کے ملبے تلے دبے ہو نے کا خدشہ ہے ۔ تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرگئی جو مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں اور 6 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے جن میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جب کہ مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار ریسکیو کا بتانا ہےکہ عمارت میں...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں کے تنازع پر ثالثی عدالت کی جانب سے رواں ماہ 27 جون کو سنائے گئے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ ’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ ثالثی عدالت نے پاک ،بھارت تنازع پر اپنی مکمل آئینی حیثیت کو برقرار رکھا ہے۔ عدالت کا یہ فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ اب بھی مؤثر اور نافذ العمل ہے اور بھارت کو اس پر یکطرفہ اقدام کا کوئی حق حاصل نہیں۔فیصلے میں عدالت نے قرار دیا ہے کہ اسے اس مقدمے کی سماعت کا مکمل اختیار حاصل ہے اور یہ کہ اس کی ذمہ داری...

مائنڈ یور لینگویج!،اس ادارے کی خاطر اپنی والدہ کی فاتحہ چھوڑ کرآیا ہوں آپ مذاق پر تلے ہیں، جسٹس جمال مندوخیل اور حامد خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون 2025)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کی سماعت کے درمیان جسٹس جمال مندوخیل اور وکیل حامد خان کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ،سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں حامد خان کا بینچ پر اعتراض مسترد کردیا،سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں کے نظر ثانی کیس کی سماعت کے دوران حامد خان نے کہا کہ مثالیں موجود ہیں آپ یہ سماعت نہیں کر سکتے اس پر جسٹس مندوخیل نے کہا کہاں لکھا ہے کہ ہم کیس کی سماعت نہیں کر سکتے؟ سپریم کورٹ رولزمیں دکھائیں کیسے نہیں کرسکتے سماعت؟،جسٹس مندوخیل نے کہا کہ اگر آپ نے دلائل دینا ہیں تو دیں ورنہ واپس کرسی پر بیٹھ جائیں یہ سپریم کورٹ ہے مذاق...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں مون سون کا آغاز ہوگیا۔ موسلا دھاربارش کے باعث حادثات میں 7 افراد جاں بحق 14 زخمی ہوگئے۔ لاہور میں لیسکو کے 210 فیڈرز ٹرپ ہونے سے متعددعلاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق جہلم میں برساتی نالے میں رکشہ الٹنے سے 8 افراد ڈوب گئے، رکشے میں سوار8 افراد میں سے 6 کو زندہ بچالیا گیا جبکہ دو افراد کی لاشیں نکال کر اسپتال منتقل کردی گئیں۔ چونیاں میں بارش کے باعث مکان کی چھت گرگئی، جس کے باعث 2 بچیاں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئیں۔ بہاولنگر میں بارش کے باعث کچے مکان کی چھت گرگئی، چھت کے ملبے تلے دب کر 4 سال کا...

پاکستان کی رتلے اور کشن گنگا کے متنازع منصوبوں کیخلاف ورلڈ بینک کی کارروائی رکوانے کی بھارتی درخواست کی مخالفت
پاکستان کی رتلے اور کشن گنگا کے متنازع منصوبوں کیخلاف ورلڈ بینک کی کارروائی رکوانے کی بھارتی درخواست کی مخالفت WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے دریاوں پر بننے والے رتلے اور کشن گنگا کے متنازع ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کے خلاف ورلڈ بینک کی کارروائی رکوانے کی بھارتی درخواست کی مخالفت کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے ورلڈ بینک ثالث مائیکل لینو کو خط لکھ کر کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل کرچکا ہے، اس لیے رتلے اور کشن گنگا ہائیڈرو پاور پروجیکٹس پر بھارت کے خلاف ورلڈ بینک کی کارروائی روک دی جائے۔بھارتی اخبار کے مطابق ورلڈ بینک کے نیوٹرل ایکسپرٹ مائیکل لینو نے اس پر پاکستان...

پاکستان نے رتلے اور کشن گنگا کے متنازع منصوبوں کیخلاف ورلڈ بینک کی کارروائی رکوانے کی بھارتی درخواست کی مخالفت کردی
پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے دریاؤں پر بننے والے رتلے اور کشن گنگا کے متنازع ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کے خلاف ورلڈ بینک کی کارروائی رکوانے کی بھارتی درخواست کی مخالفت کردی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے ورلڈ بینک ثالث مائیکل لینو کو خط لکھ کر کہا ہےکہ بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل کرچکا ہے، اس لیے رتلے اور کشن گنگا ہائیڈرو پاور پروجیکٹس پر بھارت کے خلاف ورلڈ بینک کی کارروائی روک دی جائے۔ بھارتی اخبار کے مطابق ورلڈ بینک کے نیوٹرل ایکسپرٹ مائیکل لینو نے اس پر پاکستان کا مؤقف لیا اور پاکستان نے بھارتی درخواست کی مخالفت کردی ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ دونوں پروجیکٹس انڈس واٹر ٹریٹی کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور...
سوات میں منگور کے علاقے سنگر میں کچے مکان کی چھت گرگئی۔ چھت کے ملبے تلے دب کر 12سالہ ریما اور 9 سالہ مصطفیٰ جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے ملبے تلے دبی لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا ہے۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2025ء) میکسیکو میں اس انتخابی عمل میں ووٹرز کو سینکڑوں غیر معروف امیدواروں میں سے ملکی عدلیہ کا انتخاب کرنا تھا۔ عدلیہ کے انتخاب کی خاطر الیکشن کے متنازعہ فیصلے کے حامی اسے بدعنوان اور غیر مؤثر عدالتی نظام کی اصلاح کے لیے ضروری قرار دے رہے ہیں۔ دوسری جانب ناقدین کا کہنا ہے کہ اس عمل سے عدلیہ میں سیاست کا اثرورسوخ بڑھ جائے گا بالخصوص ایک ایسے ملک میں جہاں جرائم اور منشیات فروش گروہوں کا راج ہے۔ میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شین باؤم نے اس فیصلے کا بھرپور دفاع کیا۔ یہ تجویز ان کے پیشرو اور سیاسی سرپرست آندریس مانوئل لوپیز اوبراڈور کی جانب سے پیش کی گئی...
اسلام ٹائمز: فارن افیئرز میں شائع ہونے والے ایک تجزیے میں امریکی حکومت کی اس پالیسی کے خطرناک نتائج کے بارے میں خبردار کیا گیا ہے۔ یہ معتبر امریکی مجلہ اس بارے میں لکھتا ہے: "ٹرمپ حکومت کی موجودہ پالیسی امریکہ کے خلاقانہ نظام، اقتصادی ترقی کے اصل سبب اور فوجی طاقت کو کمزور کر رہی ہے۔" فارن افیئرز کے مطابق مصنوعی ذہانت، روبوٹکس اور الیکٹرک گاڑیوں جیسے شعبوں کا بجٹ کم کرنے کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ 1 ہزار سے زیادہ تحقیقاتی منصوبے منسوخ ہو گئے ہیں اور افرادی قوت کی تجربہ گاہیں بھی بند ہو گئی ہیں اور حتی تجربہ گاہوں کے حیوانات بھی ختم ہو گئے ہیں۔ مزید برآں، ٹرمپ حکومت کی مہاجرین مخالف پالیسیاں، خاص...
کراچی: ماڑی پور ٹرک اڈے کے قریب ٹرالر کے نیچے سویا ہوا شخص ٹرالر چلنے کے باعث ٹائروں تلے آکر جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ماڑی پور تھانے کے علاقے ماڑی پور ٹرک اڈا گیٹ نمبر 02 درویش کانٹے کے قریب ٹرالر کے نیچے سوتے ہوئے شخص پر ٹرالر چڑھ گیا جسے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا. لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کر دی گئی جہاں متوفی کی شناخت 35 سالہ ثناء اللہ ولد امیر خان کے نام سے کی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق متوفی شخص ٹرالر کا ڈرائیور تھا اور کسی دوسرے ٹرالر کے نیچے سو رہا تھا کہ مذکورہ ٹرالر کے ڈرائیور نے ٹرالر چلا دیا جس...

ہمارے جوانوں نے دنیا کی سوچ بدل کر رکھ دی، دشمن نےمیلی آنکھ سے دیکھا تو پاؤں تلے روند دیں گے: وزیر اعظم کا کامرہ ایئر بیس کے دورے پر خطاب
کامرہ ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں اس سے شاندار فتح ہمیں پہلے نصیب نہیں ہوئی تھی ،پاکستان کی کامیابی نے خطے میں طاقت کے توازن کو تبدیل کیا ، دشمن کو پیغام مل گیا کہ اگر دوبارہ ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھا تو پاؤں تلے روند دیں گے۔ کامرہ ایئر بیس کے دورے میں پاک فضائیہ کے شاہینوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ فضائیہ کے شاہینوں کو عظیم کامیابی پر مبارک باد پیش کرتا ہوں، جوانوں نے جنگ میں دشمن کے دانت توڑے اور غرور کو خاک میں ملایا، 6 سے 10 مئی تک دنیا کو پاک فضائیہ نے اپنی اعلیٰ ترین مہارت...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمن نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کے پاؤں کے نیچے سے زمین نکال لیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اکیسویں صدی کی سب سے طویل جھڑپوں میں دشمن کی برتری کی خوش فہمی خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے کامرہ ایئر بیس پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی جانب سے پاک فضائیہ کے جوانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرنے آئے ہیں، وہ قوم کے بیٹوں سے مل کر آرہے ہیں جنہوں نے مختصر جنگ میں دشمن کے نہ صرف دانت توڑے بلکہ اس کے گھمنڈ اور غرور کو بھی اپنی اعلیٰ ترین پروفیشنل مہارت اور...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مذاکرات میزائلوں اور ڈرونز کے تلے نہیں ہوسکتے۔برطانوی میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس مرحلے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی رسمی سفارتی رابطے نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے یقین رکھتا ہے کہ مذاکرات ہی پائیدار امن کا واحد راستہ ہیں، لیکن مذاکرات میزائلوں اور ڈرونز کے تلے نہیں ہوسکتے۔پی پی پی چیئرمین نے مزیدکہا کہ بھارت اگر اپنا جنگجو رویہ روک دے تو ہم کشیدگی کم کرنے اور سفارتی چینل استعمال کرنے کےلیے تیار ہیں۔اُن کا کہنا تھا کہ امریکا سمیت بین الاقوامی ثالث سے رابطے میں ہیں، ذمے داری دکھانے کا دباؤ مکمل طور...
سٹی42: شہر میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے باوجود راوی ٹاؤن کے قریب پیکو روڈ پر تجاوزات کی بھرمار نے شہریوں کو پریشان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بادامی باغ اور پیکو روڈ کے فٹ پاتھوں پر ریڑھی بانوں، ٹی سٹالز، جوس کارنرز اور دیگر دکانوں نے قبضہ جما رکھا ہےجس کی وجہ سے پیدل چلنا بھی دشوار ہو چکا ہے۔ شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر شاہ عالم اور دیگر علاقوں میں آپریشن ممکن ہے تو پیکو روڈ کیوں اس سے مستثنیٰ ہے؟ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ تجاوزات کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے۔ پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ شہریوں نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے...
اسلام آباد: سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہندوتوا براہمن فلسفہ دنیا کو متاثر کر رہا ہے، کوئی کسی بھول میں نا رہے پاکستانی قوم ایک پرچم تلے متحد ہے اور ہم ہر قسم کے حالات کے لیے تیار ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سابق نگران وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ نے بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں جنگی اور ہیجانی کیفیت چل رہی ہے اور لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی مہم جوئی کی سی کیفیت لگ رہی ہے اور پاکستان پر لگنے والے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔ انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان کی...
کراچی: سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب ماں کی آنکھوں کے سامنے اس کا کمسن بیٹا مزدا کے پہیوں تلے کچل کر جاں بحق ہوگیا، ڈرائیور کی جلد بازی نے کمسن بچے کو زندگی سے محروم کر دیا، ذمہ دار ڈرایئور اور کلینر موقع سے فرار ہوگئے. ایکسپریس کے مطابق سپر ہائی وے جمالی پل روٹ ڈی سیون بس اسٹاپ کے قریب ماں کی آنکھوں کے سامنے مزاد کے پہیوں تلے کچل کر اس کا لخت جگر جاں بحق ہوگیا، چھیپا حکام کے مطابق بچے کی شناخت ڈھائی سالہ فرحان ولد اسرار کے نام سے کی گئی جس کی خون میں لت پت والدہ اپنی گود میں لیکر ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال پہنچی۔ ترجمان چھیپا...
پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025ء سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ مجھے پختہ یقین ہے کہ پاکستان معدنی معیشت میں ایک عالمی رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام کے پیروں تلے معدنی ذخائر اور ہاتھوں میں مہارت ہے، ایسے میں مایوسی کی کوئی گنجائش نہیں۔ پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025ء سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ مجھے پختہ یقین ہے کہ پاکستان معدنی معیشت میں ایک عالمی رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بین الاقوامی اداروں کو خوش آمدید کہتے ہیں...
انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اپریل2025ء)سابق مس یورپ ترک ماڈل گلر ایردوآن دوستوں کے ساتھ جشن منا رہی تھیں جب پڑوسیوں کی شکایت پر پولیس کا ایک دستہ جائے وقوعہ پر پہنچا۔(جاری ہے) پولیس نے دیکھا کہ حسینہ بہت زیادہ شراب پینے کی وجہ سے نشے میں تھیں۔لیکن وہ پولیس کو دیکھ کر بھاگ کھڑی ہوئی اور پل پر جا پہنچی۔ پولیس نے اس کا تعاقب جاری رکھا مگر خاتون اچانک اپنا توازن کھو بیٹھی اور ایک پل سے ہائی وے پر گر گئی۔ ایک تیز رفتار کار وہاں سے گزر رہی تھی۔ خاتون کار کے پہیوں سے ٹکرا کر ہلاک ہوگئی۔
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی ریاست کنساس میں بچے کی طرف سے شکایت کی گئی کہ اس کے بستر کے نیچے بھوت ہے۔ بیبی سٹر نے بچے کو کہا کہ بھوت نہیں ہوتے، لیکن جب اس نے بچے کو یقین دلانے کیلئے بستر کے نیچے جھانکا تو ایسا منظر دیکھ لیا کہ واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی۔ بیڈ کے نیچے ایک شخص چھپا ہوا تھا جس کی بیبی سٹر کے ساتھ ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ سی این این کے مطابق یہ شخص پہلے اسی گھر میں رہتا تھا لیکن اس پر پابندی عائد کی گئی تھی کہ وہ اس جگہ کے قریب نہ آئے، کیونکہ اس کے خلاف ‘تحفظِ زیادتی’ (Protection from Abuse) کا حکم جاری کیا گیا تھا۔ پولیس...
7 دہائیوں کے دوران پاکستان میں کوئی بھی حکومت بڑے کاروباری افراد سے ٹیکس لینے میں ناکام رہی ہے، ایسی صورت میں ریونیو ہدف پورا کرنے کے لیے ہمیشہ تنخواہ دار طبقے پر بوجھ ڈالا جاتا ہے۔ موجودہ حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کے بوجھ میں مزید اضافہ کردیا ہے جس کے باعث ملازمت پیشہ افراد ٹیکس کے بھاری بوجھ تلے دب گئے ہیں۔ تاہم معاشی ماہرین نے تجویز دی ہے کہ ایک لاکھ 20 ہزار روپے ماہانہ آمدن پر ٹیکس چھوٹ دی جائے۔ یہ بھی پڑھیں تنخواہ دار و دیگر کچھ طبقات پرٹیکسوں کا بوجھ غیر متناسب ہے، وزیر خزانہ کا اعتراف میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں تنخواہ دار طبقے نے گزشتہ برس 285 ارب روپے ٹیکس...
حقیقی محبت وہ ہے جو اللہ کے لئے ہو، اللہ کی رضا کے لئے ہو اور اسی کی خاطر دلوں میں جاگزیں ہو۔ حدیث مبارکہ کے مطابق، قیامت کے دن، جب ہر شخص اپنی فکر میں ہوگا، سات خوش نصیب گروہ ایسے ہوں گے جو اللہ کے عرش کے سائے میں جگہ پائیں گے اور ان میں سے ایک وہ بھی ہوں گے جو اللہ کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا، قیامت کے دن اللہ تعالیٰ فرمائیں گے، کہاں ہیں وہ لوگ جو میری عظمت کے باعث ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے؟ آج میں انہیں اپنے سائے میں جگہ دوں گا، جس دن میرے سائے کے سوا کوئی اور سایہ نہ ہوگا۔...
واشنگٹن :جب ٹرمپ انتظامیہ نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) کی عالمی فنڈنگ کو منجمد کیا تو رائے عامہ کے بین الاقوامی میدان میں ایک مضحکہ خیز ڈرامہ سامنے آیا: بظاہر نظر آنے والے “انسانی حقوق کے محافظوں” نے اچانک اپنے نقاب اتار دیے اور سوشل پلیٹ فارمز پر کھلے عام چین مخالف فنڈنگ کا مطالبہ کیا۔ آسٹریلیا کے اسٹریٹجک پالیسی انسٹی ٹیوٹ اے ایس پی آئی کی محقق بیتھنی ایلن نے تنخواہوں کی درخواست کے لئے ایک پوسٹ میں دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ سالانہ لاکھوں ڈالر کے چین مخالف بجٹ کے بغیر ہم چین کو بدنام کرنا جاری نہیں رکھ سکتے۔ پیسے کے اس برہنہ لین دین نے مغرب کی جانب سے احتیاط...

ملک کے وجود پر حملہ آور ہونا سیاسی جدوجہد نہیں، عمران خان ریاست کو شکست دینے پر تلے ہیں، رانا ثنااللہ
وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ عمران خان عمران خان ریاست کو شکست دینے پر تلے ہوئے ہیں، کیا ملک کے وجود پر حملہ آور ہونا سیاسی جدوجہد ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ عمران خان کا مقصد ہے کہ فوج اور عوام میں غلط فہمیاں پیدا کی جائیں، خط لکھ کر دہشتگردوں کی سپورٹ کی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان کے آرمی چیف کو لکھے گئے خط کے مزید مندرجات سامنے آگئے رانا ثنااللہ نے کہاکہ عمران خان ایک عرصے سے ایک ہی مہم پر لگے ہوئے ہیں، معلوم نہیں ان کو سمجھ نہیں آرہی یا جان بوجھ کر ایسا کررہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ججز...
اپنی ایک رپورٹ میں اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ اگر 100 بڑے ٹرالے روزانہ کی بنیاد پر غزہ سے ملبہ ہٹانے کا کام انجام دیں تو اس کام کو 15 سال لگ سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ الجزیره نے رپورٹ دی کہ جنگ بندی کے بعد سے غزہ میں امدادی کارکن ملبے ہٹانے میں مصروف ہیں۔ ملبہ ہٹانے کا ایک مقصد بقیہ شہداء کی لاشوں کو تلاش کرنا ہے۔ فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق، غزہ میں اس وقت تک 14 ہزار 222 افراد لاپتہ ہیں اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ قابل غور بات یہ ہے کہ ملبے سے لاشیں نکالنے کا کام ایسی صورت حال میں جاری ہے جب دو...
یوکرین: روسی حملے میں تباہ عمارت کے ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کیا جارہا ہے کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرین کے شمال مشرقی شہر سومی پر روسی فوج کے ڈرون حملے میں ایک عمارت تباہ ہوگئی،جب کہ 4افراد ہلاک اور 9زخمی ہوگئے۔ صدر وولودیمیر زیلنسکی نے اپنے بیان میں کہا کہ روس نے سومی کو ایرانی شاہد ڈرون سے نشانہ بنایا۔ اس دوران 81 ڈرون استعمال کیے گئے،جس سے 20دکانوں اور گھروں کو نقصان پہنچا۔بیان میں دعویٰ کیا گیا کہ یوکرین کے فضائی دفاعی نظام نے 37 ڈرونز کو مار گرایا ۔ حملے کے بعد امدادی ٹیموںنے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا ،جب کہ ملبے تلے دبے افراد کی تلاش جاری ہے۔
حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) پاکستان سنی تحریک کے سینئر مرکزی نائب صدر محمد خالد قادری نے اپنے بیان میں اراکین اسمبلی کی تنخواہوں میں 200 فیصد سے زائد اضافے کی مذمت کرتے ہوئے اسے قومی خزانے پر بوجھ قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عوام پر نت نئے ٹیکسز لگا کر یوٹیلیٹی بلز میں اضافہ کرکے عوام کا خون نچوڑ کر اپنی شاہ خرچیاں پوری اور اراکین اسمبلی کو نواز رہی ہے، قوم کو یہ بھی بتایا جائے کہ ہر صوبائی و قومی اسمبلی کو ہر ماہ کیا سہولیات دی جاتی ہیں؟ سالانہ ترقیاتی بجٹ کتنا دیا جاتا ہے؟ تاکہ عوام کو پتہ چلے کہ ایک ممبر انہیں ہر ماہ کتنے میں پڑتا ہے؟ عوام کے خون پسینے کی...
اسلام آباد ،کچی آبادی کے بچے کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں
کراچی سمیت سندھ کے کسی بھی سرکاری اسپتال میں سردی سے محفوظ رہنے کیلئے کوئی شیلٹر ہوم قائم نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سرکاری اسپتالوں میں زیر علاج مریضوں کے تیماردار شدید سردی میں راتیں اسپتال کی فٹ پاتھوں پر گزارنے پر مجبور ہیں، جن میں خواتین بھی شامل ہیں، کراچی سمیت سندھ کے کسی بھی سرکاری اسپتال میں سردی سے محفوظ رہنے کیلئے کوئی شیلٹر ہوم قائم نہیں۔ اسپتالوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسپتالوں میں شیلٹر ہوم اس لیے قائم نہیں کیے گئے کہ اسپتالوں میں رات کے اوقات میں غیر متعلقہ افراد بھی سونے کے جگہ تلاش کرتے ہیں، جس سے تیمارداروں کے سامان کی چوری کے واقعات بھی رونما ہو جاتے ہیں۔ محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ...
بلوچستان کے علاقے سنجدی میں کوئلے کی کان بیٹھنے سے 12 مزدور ملبے تلے دب گئے ، جن کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ کان میں گیس کے باعث پی ڈی ایم اے کے 2 اہلکار بیہوش ہوگئے۔بلوچستان میں علاقے سنجدی میں گیس بھر جانے کے باعث کوئلہ کان بیٹھ گئی ۔ کام میں مصروف 12 کان کن کان کے اندر پھنس گئے ۔ متاثرہ کانکنوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہیں۔ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند کے مطابق کوئٹہ سے تقریبا 40 کلومیٹر دور سنجدی کے علاقے میں کوئلے کی ایک کان گیس بھر جانے کے باعث بیٹھ گئی، جس کے نتیجے میں 12 مزدور کان کے اندر دب گئے ۔حادثے کے بعد فوری طور...