ایپل نے حالیہ اپنی آئی فون سیریز کا اب تک کا پتلا ترین آئی فون متعارف کرایا ہے جسے “iPhone Air” کا نام دیا گیا ہے اور اس کے ڈیزائن کے پیچھے کوئی اور نہیں بلکہ بنگلادیشی مسلمان عابدُر چوہدری ہیں۔

عابدُر چوہدری لندن میں پیدا ہوئے اور پرورش بھی وہیں ہوئی۔ انہوں نے برطانیہ کی لوبورو یونیورسٹی سے پروڈکٹ ڈیزائن اینڈ ٹیکنالوجی میں بیچلر ڈگری حاصل کی۔ دورانِ طالب علمی انہوں نے متعدد ایوارڈز حاصل کیے۔

بعد ازاں انہوں نے برطانیہ میں مختلف فرموں میں کام کیا، مثلاً کیمبریج کروینٹا، کنسلٹنٹس اور لیئر ڈیزائن میں۔ 2018 سے 2019 میں انہوں نے عابدُر چوہدری ڈیزائن نام کی اپنی کنسلٹنسی فرم بھی چلائی جس میں اسٹارٹ اپس اور ڈیزائن ایجنسیاں شامل تھیں۔

تاہم جنوری 2019 سے وہ ایپل کے صنعتی ڈیزائنر کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ عابدُر چوہدری نے آئی فون ائیر کا ڈیزائن تیار کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس میں خاص طور پر فون کے پتلے پن، ہلکی ساخت اور جمالیاتی پہلو شامل ہیں۔

آئی فون ایئر کی موٹائی تقریباً 5.

6 ملی میٹر ہے اور فرنٹ و بیک پر سیرامک شیلڈ استعمال کیا گیا ہے۔ فریم ٹائٹینیئم سے بنا ہے۔ اس باڈی میں کیمرہ ماڈیول کی ڈیزائننگ، اندرونی اجزا کی ترتیب اور بیٹری اور اے آئی-قابلیت کو بہتر بنانا جیسے چیلنجز شامل تھے جنہیں بخوبی انجام دے دیا گیا۔

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: عابد ر چوہدری انہوں نے ا ئی فون

پڑھیں:

پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان

لاہور : پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا۔رانا سکندر حیات نے ستمبر کے پہلے ہفتے سے انگلش اور کیمسٹری سمیت دیگر مضامین کی تدریس کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ لاہور میں ستمبر کے پہلے ہفتے سے کلاس کو پڑھاناشروع کروں گا، انگلش اور کیمسٹری میرے پسندیدہ مضمون ہیں لہٰذا ان ہی مضامین سے شروع کروں گا۔وزیر تعلیم نے کہنا ہےکہ پرائمری اسکولوں میں انگلش اور ہائی اسکولوں میں کیمسٹری سے آغاز کروں گا جب کہ انگلش اور کیمسٹری کے علاؤہ دیگرمضامین کی بھی تدریس کروں گا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ہفتے کسی ایک اسکول میں بغیر پیشگی اطلاع پڑھانے جاؤں گا، اساتذہ کی عزت کرتا ہوں، استاد بن کر فخر محسوس کروں گا۔ان کا کہنا تھا کہ اس اقدام سے تعلیمی معیار کو جانچ کر تدریسی کمزوریاں دور کرنے میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ، ہماری عبادتگاہ مسمار کرکے تجارتی پلازہ بنانا قابل مذمت ہے، سکھ برادری
  • پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ڈیزائن میں قائممقام وائس چانسلر کی تعیناتی کیلیے سینیٹ کا اجلاس طلب
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • سعودی عرب ابراہام معاہدوں میں شامل ہوا تو یہ تاریخی پیش رفت ہوگی؛ اسرائیلی وزیراعظم