اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے عالمی یومِ جمہوریت کے موقع پر پاکستان کے جمہوری عزم، پارلیمانی استحکام اور عوامی شمولیت کے تسلسل کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت عوام کی طاقت، اجتماعی دانش، اور قومی ترقی و خوشحالی کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن اُن تمام سیاسی کارکنوں، رہنماؤں اور صحافیوں کی قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جنہوں نے جمہوریت کی بحالی اور بقا کے لیے جدوجہد کی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پاکستان جمہوری جدوجہد کے نتیجے میں قائم ہوا، اور آئینِ پاکستان ہر شہری کو برابری، مذہبی آزادی، اظہارِ رائے اور شراکتی سیاست کے بنیادی حقوق فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام بھی مشاورت، باہمی رائے اور عوامی شمولیت کی تعلیم دیتا ہے، اور انہی اصولوں کی روشنی میں جمہوری نظام عوامی نمائندگی پر قائم ہے۔

اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پارلیمان عوامی امنگوں کا سپریم فورم ہے، جہاں قانون سازی، پالیسی سازی، اور حکومتی نگرانی کے ذریعے عوامی رائے کو عملی جامہ پہنایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی بالادستی، آئین کی مکمل پاسداری، ادارہ جاتی ہم آہنگی اور عوامی فلاح و بہبود جمہوری استحکام کی ضمانت ہیں۔

انہوں نے قائداعظم محمد علی جناحؒ کے 11 اگست کے تاریخی خطاب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہر شہری کو مذہبی آزادی حاصل ہے اور ریاست کا تعلق فرد کے مذہب، ذات یا عقیدے سے نہیں ہوتا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف، سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز، سابق وزرائے اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کی ملک میں جمہوریت کی بحالی اور استحکام کے لیے قربانیوں اور جدوجہد کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ جمہوری نظام حکومت عوام کو بااختیار بناتا ہے، اداروں کو جوابدہ کرتا ہے اور قومی ترقی کے لیے اجتماعی بصیرت فراہم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کا دن اس عزم کی تجدید کا موقع ہے کہ ہم آئین، قانون، اور اداروں کے استحکام کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں پر زور دیا کہ وہ باہمی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے قومی مفاد میں مشترکہ حکمتِ عملی اپنائیں۔

انہوں نے نوجوانوں کی جمہوری عمل میں شرکت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی کی جانب سے شروع کیے گئے پارلیمانی اسٹڈیز پروگرام، انٹرن شپ پروگرامز، اور یوتھ پارلیمنٹرینز فورم جیسے اقدامات کا مقصد نوجوان نسل کو جمہوری عمل میں شامل کرنا اور قومی ترقی میں اُن کا کردار یقینی بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی شمولیت جمہوریت کو نتیجہ خیز اور پائیدار بنانے میں بنیادی کردار ادا کرے گی۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ پاکستان کی پارلیمان نے نہ صرف خواتین کے حقوق، مالیاتی شفافیت اور ماحولیاتی تحفظ جیسے اہم معاملات پر قانون سازی کی بلکہ وومنز پارلیمانی کاکس، پارلیمانی ٹاسک فورس برائے پائیدار ترقی کے اہداف (ایس ڈی جیز)، پارلیمانی کاکس برائے چائلڈ رائٹس، اور ینگ پارلیمنٹرینز فورم جیسے پارلیمانی پلیٹ فارمز کے ذریعے بین الجماعتی تعاون کو فروغ دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ فورمز پارلیمان میں تمام سیاسی جماعتوں کی شراکت کو ممکن بناتے ہیں، جو شراکتی جمہوریت اور گڈ گورننس کی اصل روح ہے۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی، سید غلام مصطفیٰ شاہ نے بھی عالمی یوم جمہوریت کے موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزرائے اعظم شہید محترم ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی جمہوریت کے لیے لازوال قربانیاں ہمارے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت صرف ایک طرزِ حکمرانی نہیں بلکہ ایک نظریہ ہے جو عوامی حاکمیت، شہری آزادی اور آئینی بالادستی کو یقینی بناتا ہے۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پارلیمان ایک ایسا ادارہ ہے جہاں مختلف سیاسی نظریات رکھنے والے نمائندگان مل کر قانون سازی کرتے ہیں۔ انہوں نے تمام پارلیمانی کاکسز کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ بین الجماعتی مکالمہ اور مشاورت ہی جمہوریت کا اصل حسن ہے، اور یہی راستہ پاکستان کے روشن اور پائیدار مستقبل کی طرف لے جاتا ہے

Post Views: 7.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسپیکر قومی اسمبلی نے سردار ایاز صادق انہوں نے کہا کہ ہوئے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سے قبل اہم سیاسی پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے انتخابی اتحاد اور مختلف حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے پر اتفاق کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں انتخابی عمل سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنائیں گے، چیف الیکشن کمشنر کا واضح پیغام

یہ اتفاق رائے استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر کے صدر اور سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان کے درمیان ملاقات کے دوران ہوا۔

ملاقات میں آزاد کشمیر کی مجموعی سیاسی صورتحال، آئندہ قانون ساز اسمبلی کے انتخابات اور دونوں جماعتوں کے درمیان انتخابی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے مختلف انتخابی حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے اصولی فارمولے کی منظوری دے دی جبکہ انتخابات کے بعد بھی مشترکہ حکمت عملی کے تحت آگے بڑھنے پر اتفاق کیا گیا۔

مزید پڑھیے: تنویر الیاس کے قافلے پر حملہ، وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی شدید مذمت

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ دونوں جماعتوں کی مشترکہ رابطہ کمیٹی جلد مختلف حلقوں میں امیدواروں کی حمایت اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق حتمی اعلان کرے گی۔

سیاسی مبصرین کے مطابق اس اتحاد کو آزاد کشمیر کے انتخابات میں ایک اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ دونوں جماعتیں مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے انتخابی میدان میں اپنا اثر و رسوخ بڑھانے کی کوشش کر رہی ہیں۔

مزید پڑھیں: آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

ملاقات کے موقع پر سابق معاون خصوصی سردار امتیاز شاہین، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے چیئرمین سردار عثمان عتیق، کھائیگلہ پونچھ سے مسلم کانفرنس کے نامزد امیدوار ڈاکٹر عرفان اشرف، سابق امیدوار اسمبلی سردار منظور ایڈووکیٹ، سابق ڈی جی ہیلتھ سردار محمود خان، پولیٹیکل ایڈوائزر سردار افتخار رشید، ممبر میونسپل کارپوریشن باغ سردار شجاع منگول ایڈووکیٹ، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، پیر عبدالقادر، سردار عفان عتیق، راجہ عبدالجبار اور اسٹاف آفیسر سردار حفیظ خان بھی موجود تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے صدر و سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر تنویر الیاس اور سرادر عتیق احمد کی ملاقات سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان

متعلقہ مضامین

  •  230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں  کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • آزاد کشمیر الیکشن، استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • پاکستان کے روشن مستقبل کیلئے قومی اتحاد، استقامت اور مشترکہ کوششیں ناگزیر ہیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
  • عوامی مسائل کے حل میں تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی، ضیاء الحسن لنجار
  • حکومت نے نیشنل امیگریشن اینڈ ویلفیئر پالیسی 2026 کا اجرا کر دیا
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن