غزہ میں جنگبندی کے بعد ملبے تلے سینکڑوں لاشیں برآمد
اشاعت کی تاریخ: 31st, January 2025 GMT
اپنی ایک رپورٹ میں اقوام متحدہ کا کہنا تھا کہ اگر 100 بڑے ٹرالے روزانہ کی بنیاد پر غزہ سے ملبہ ہٹانے کا کام انجام دیں تو اس کام کو 15 سال لگ سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ الجزیره نے رپورٹ دی کہ جنگ بندی کے بعد سے غزہ میں امدادی کارکن ملبے ہٹانے میں مصروف ہیں۔ ملبہ ہٹانے کا ایک مقصد بقیہ شہداء کی لاشوں کو تلاش کرنا ہے۔ فلسطین کی وزارت صحت کے مطابق، غزہ میں اس وقت تک 14 ہزار 222 افراد لاپتہ ہیں اور اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ قابل غور بات یہ ہے کہ ملبے سے لاشیں نکالنے کا کام ایسی صورت حال میں جاری ہے جب دو ہفتے قبل اقوام متحدہ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ اگر 100 بڑے ٹرالے روزانہ کی بنیاد پر ملبہ ہٹانے کا کام انجام دیں تو اس کام کو 15 سال لگ سکتے ہیں۔ نیز اس کام کے لئے تقریباََ 1.
ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی:خانگی تنازع، گلبرک میں گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد
کراچی (نیوز ڈیسک)کے علاقے گلبرک میں واقع ایک گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس حکام کے مطابق شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کی ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کے باعث پیش آیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شوہر نے مبینہ طور پر بیوی کو چاقو کے وار کر کے قتل کیا، بیوی کو قتل کرنے کے بعد شوہر نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کر لی۔
پولیس نے مزید بتایا ہے کہ واقعے کے وقت گھر کا مرکزی دروازہ اندر سے بند تھا، پولیس نے لاشیں اسپتال منتقل کر دی ہیں۔
پولیس حکام مطابق ہلاک ہونے والے میاں بیوی کا آبائی تعلق بہاولپور سے ہے، کیس کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔