پاکستان کی رتلے اور کشن گنگا کے متنازع منصوبوں کیخلاف ورلڈ بینک کی کارروائی رکوانے کی بھارتی درخواست کی مخالفت
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
پاکستان کی رتلے اور کشن گنگا کے متنازع منصوبوں کیخلاف ورلڈ بینک کی کارروائی رکوانے کی بھارتی درخواست کی مخالفت WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان نے مقبوضہ کشمیر کے دریاوں پر بننے والے رتلے اور کشن گنگا کے متنازع ہائیڈرو پاور پروجیکٹس کے خلاف ورلڈ بینک کی کارروائی رکوانے کی بھارتی درخواست کی مخالفت کردی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے ورلڈ بینک ثالث مائیکل لینو کو خط لکھ کر کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ معطل کرچکا ہے، اس لیے رتلے اور کشن گنگا ہائیڈرو پاور پروجیکٹس پر بھارت کے خلاف ورلڈ بینک کی کارروائی روک دی جائے۔
بھارتی اخبار کے مطابق ورلڈ بینک کے نیوٹرل ایکسپرٹ مائیکل لینو نے اس پر پاکستان کا موقف لیا اور پاکستان نے بھارتی درخواست کی مخالفت کردی ہے۔ پاکستان کا کہنا ہے کہ دونوں پروجیکٹس انڈس واٹر ٹریٹی کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور پانی کے کم از کم بہاو کی شق پوری نہیں کرتے۔حکومتی ذرائع کے مطابق بھارت کشن گنگا اوررتلے پن بجلی منصوبوں پرنیوٹرل ایکسپرٹ کی کاروائی رکوانا چاہتا ہے، بھارت کے ان متنازع منصوبوں پرعالمی بینک نے نیوٹرل ایکسپرٹ مقررکررکھا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدہ معطلی کا کہہ کر نیوٹرل ایکسپرٹ کی کارروائی روکنے کی کوشش کررہاہے، عالمی بینک خود کہہ چکا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ معطل نہیں ہوسکتا۔حکومتی ذرائع کے مطابق پاکستان متعلقہ فورمز پر اپنے دریاوں کے پانی کا مکمل تحفظ اور دفاع کرے گا، پاکستان کے جہلم اورچناب پربھارتی پن بجلی منصوبوں کے ڈیزائن پراعتراضات ہیں۔ذرائع نے کہا کہ رتلے اور کشن گنگا منصوبوں پرنیوٹرل ایکسپرٹ کی کاروائی نہیں رک سکتی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرٹک ٹاکر ثنا یوسف کو قتل کیوں کیا؟ ملزم نے اعترافی بیان میں بتادیا ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو قتل کیوں کیا؟ ملزم نے اعترافی بیان میں بتادیا جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11دہشتگرد ہلاک، کارروائی میں پاک فوج کے 2بہادر سپوت شہید وزیراعظم کا ایرانی صدر سے رابطہ، مذاکرات اور سفارت کاری سے امن کی بحالی پر زور این ڈی ایم اے کی 25جون تایکم جولائی تک ممکنہ موسمی صورتحال کیلئے ایڈوائزری جاری سی ڈی اے کا اسلام آباد سے پیپرملبری کے درختوں کو دو مرحلوں میں ختم کرنے کا فیصلہ پاکستان کے عوام اور حکومت کا حج انتظامات پر پاکستان و سعودی حکومت کو خراجِ تحسینCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ورلڈ بینک کی کارروائی کے مطابق
پڑھیں:
لاہور ہائیکورٹ کا دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم
لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔
اسموگ تدارک کیس کی سماعت کے دوران فاضل جج نے ریمارکس میں کہا کہ مجھے ای پی اے کے افسران سڑکوں پر مانیٹرنگ کرتے چاہئیں، ڈائریکٹرز سڑکوں پر کھڑے ہو کر دیکھیں کون سی گاڑیاں دھواں چھوڑتی ہیں۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ گزشتہ دو تین روز میں اے کیو آئی بہتر ہوا ہے اور اسے برقرار رکھنا ضروری ہے۔ عدالت نے ای پی اے افسران کے ڈیوٹی روسٹرز طلب کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لاہور سمیت موٹرویز کے داخلی و خارجی راستوں پر تعینات کیا جائے۔
جج نے ریمارکس دیے کہ جب میں سڑک پر نکلتا ہوں تو درجنوں گاڑیاں دھواں چھوڑتی نظر آتی ہیں، آپ لوگوں کو کیوں نہیں دکھتیں؟، عدالت نے حکم دیا کہ دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، شہر بھر میں بینرز آویزاں کیے جائیں اور ٹریفک پولیس کو بھی مہم میں شامل کیا جائے۔
ممبر جوڈیشل کمیشن نے عدالت کو بتایا کہ ساٹھ ٹن کاربن والے ٹرک پکڑے گئے اور سولہ غیر قانونی رکشہ ورکشاپس سیل کی جا چکی ہیں۔ عدالت نے ہدایت کی کہ لاہور سمیت پورے پنجاب میں کارروائیاں تیز کی جائیں تاکہ آئندہ دو ہفتوں میں کوئی دھواں چھوڑتی گاڑی سڑک پر نظر نہ آئے۔