یو اے ای کا ایکسچینج ہاﺅس پر 2 ملین درہم کا جرمانہ عاید
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ابوظہبی (انٹر نیشنل ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے اپنے ایکسچینج ہاﺅس پر 2 ملین درہم کا جرمانہ عاید کردیا۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یو اے ای کے مرکزی بینک نے ایکسچینج ہاو¿س پر منی لانڈرنگ اور انتہا پسندوں کی مالی امداد سے متعلق پالیسیوں پر عمل درآمد میں ناکامی کا الزام عاید کرتے ہوئے اس پر 20 لاکھ درہم جرمانہ عاید کردیا ہے۔
یو اے ای کی نیوز ایجنسی وام کے مطابق مذکورہ کارروائی وفاقی آئین 137 کے تحت کی گئی، جو مرکزی بینک اور مالیاتی اداروں کی تنظیم اور اس میں کی گئی ترامیم بھی اس میں شامل ہیں۔
جبکہ بینک کے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ سزا ایکسچینج ہاو¿س میں کی گئی تحقیق کے نتائج کی بنیاد پر دی گئی ہے، جس میں مذکورہ انکشاف کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔
مقامی میڈیا کے مطابق مرکزی بینک نے یہ واضح کر دیا کہ وہ اپنے ماتحت اور ضابطہ جاتی اختیارات کے تحت تمام ایکسچینج ہاو¿سز بشمول مالکان اور عملہ ملکی قوانین، ضوابط اور مرکزی بینک کے مقرر کردہ معیارات کی مکمل پابندی کریں کیونکہ مالیاتی نظام کی ٹرانسپیرنسی اور دیانت داری کو برقرار رکھنا وقت کی ضرورت ہے۔
مذکورہ تناطر میںکزی بینک نے اس بات اعادہ کیا کہ وہ ملک میں مالیاتی اداروں کی نگرانی اور احتساب کے لیے پر عزم ہے اور ایسے تمام اقدامات جاری رکھے گا جو ملکی اور عالمی مالیاتی تحفظ کے تقاضوں سے ہم آہنگ ہوں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ٹریڈنگ کا گرین زون میں آغاز
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا ہے۔کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں تیزی دیکھنے میں آئی، 500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 59 ہزار 621 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروبار روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 481 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 59 ہزار 96 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔