لاہور: 2 خانہ بدوش لڑکے کچرے کے ڈھیر تلے دب کر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
ریلوے پھاٹک ڈیفنس روڈ پر 2 خانہ بدوش لڑکے کچرے کے ڈھیر تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ٹیم کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں لڑکے ڈیفنس روڈ پر واقع ڈمپنگ اسٹیشن پر کچرے کے ڈھیر سے پلاسٹک کی بوتلیں نکال رہے تھے کہ اچانک کچرےکا ڈھیر اُن پر آ گرا اور وہ نیچے دب گئے۔ریسکیو ٹیم نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا اور 11 گھنٹے کی محنت کے بعد دونوں لڑکوں کی لاشوں کو نکال لیا گیا۔ریسکیو ٹیم کے مطابق ایک لڑکے کی عمر 17 اور دوسرے کی 15 سال معلوم ہوتی ہے،لڑکے خانہ بدوش لگتے ہیں تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
لاہور: گھر کے بیسمنٹ میں جمع بارش کے پانی میں ڈوب کر 1 شخص جاں بحق
—فائل فوٹولاہور کے علاقے ڈیفنس میں گھر کے بیسمنٹ میں جمع ہونے والے بارش کے پانی میں ڈوب کر ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔
دوسری جانب پنجاب میں مون سون بارشوں کے باعث جاں بحق ہونے والے شہریوں کی تعداد 21 ہو گئی۔
بارش رکنے کے بعد ایم ڈی واسا نے تمام انڈر پاس کلیئر کر دینے کا دعویٰ کیا، بارش کے باعث نناوے فیڈرز بھی متاثر ہوئے، بحالی کا کام جاری ہے، ڈیفنس میں بارش کے پانی میں ایک منچلا کشتی لے آیا۔
پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے صوبے میں مون سون بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی ہے جس کےمطابق رواں سال مون سون بارشوں سے اب تک 21 شہری جاں بحق اور 154 زخمی ہو گئے۔
ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ موسمِ برسات میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور خستہ حال مکانات میں رہائش نہ رکھیں۔