چراغ تلے اندھیرا، راوی ٹاؤن کے قریب تجاوزات کی بھرمار
اشاعت کی تاریخ: 3rd, May 2025 GMT
سٹی42: شہر میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے باوجود راوی ٹاؤن کے قریب پیکو روڈ پر تجاوزات کی بھرمار نے شہریوں کو پریشان کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بادامی باغ اور پیکو روڈ کے فٹ پاتھوں پر ریڑھی بانوں، ٹی سٹالز، جوس کارنرز اور دیگر دکانوں نے قبضہ جما رکھا ہےجس کی وجہ سے پیدل چلنا بھی دشوار ہو چکا ہے۔
شہریوں نے سوال اٹھایا ہے کہ اگر شاہ عالم اور دیگر علاقوں میں آپریشن ممکن ہے تو پیکو روڈ کیوں اس سے مستثنیٰ ہے؟ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ تجاوزات کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے۔
پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ
شہریوں نے یہ بھی الزام عائد کیا ہے کہ کچھ انتظامی اہلکار خود تجاوزات لگوانے میں ملوث ہیں، اور ان کے خلاف بھی سخت کارروائی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر شہر کی باقی سڑکیں صاف ہو سکتی ہیں تو بادامی باغ اور پیکو روڈ کو بھی تجاوزات سے پاک کیا جانا چاہیے۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: سٹی42
پڑھیں:
حافظ آباد: بارش اور سیلابی پانی سے شہریوں اور جانوروں میں بیماریاں پھیلنے لگیں
حافظ آباد میں حالیہ بارشوں کے اسپیل کے بعد ضلع کے مختلف دیہاتوں میں مسلسل پانی کھڑا ہے جس سے وہاں پر مختلف وبائی امراض پھوٹنا شروع ہوگئے ہیں۔
موجودہ صورتحال کی وجہ سے متاثرین کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔
متاثرین خارش، نزلہ، بخار، ڈائریا اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، بڑی تعداد میں مریضوں کی وجہ سے اسپتالوں میں بھی رش دکھائی دے رہا ہے۔
علاوہ ازیں سیلابی پانی کی وجہ سے جانوروں میں بھی مختلف بیماریاں پھیل رہی ہیں۔