بھارت کی جانب سے جنگ کی دھمکیوں کے بعد سرحدی علاقوں کو محفوظ رکھنے کے لیے نوجوانوں نے کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ ہنگامی صورتحال میں بلڈ کے عطیات دینے کے لیے اپنا نام رجسٹرڈ کروانا شروع ہو گئے، سرحدی دیہات ہر طرح کے حالات سے نپٹنے کے لیے تیار، مزید دیکھیے عظیم شہزاد کی یہ رپورٹ

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بھارت پاک فوج جنگ سیالکوٹ.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت پاک فوج سیالکوٹ کے لیے

پڑھیں:

پہلگام فالس فلیگ کے تناظر میں پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، سیالکوٹ سیکٹر میں بڑی مشقیں جاری

اسلام آباد :بھارتی زیرِ انتظام کشمیر میں “پہلگام فالس فلیگ” واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھنے لگی ہے، جس کے پیشِ نظر پاک فوج نے جنگی تیاریوں کو حتمی شکل دے دی ہے۔ عسکری ذرائع کے مطابق سیالکوٹ، نارووال، ظفروال اور شکرگڑھ کے سرحدی علاقوں میں بھرپور جنگی مشقیں جاری ہیں۔
https://dailyausaf.com/wp-content/uploads/2025/04/whatsapp-video-2025-04-30-at-17.35.59_4e3bc640.mp4

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان مشقوں میں پاک فوج کے مختلف یونٹس شریک ہیں جن میں انفنٹری، توپ خانہ، ٹینک کور اور جدید اسلحہ بردار دستے شامل ہیں۔ جنگی مشقوں کے دوران فیلڈ مشنز، اسلحہ ہینڈلنگ اور دفاعی پوزیشننگ پر خاص توجہ دی جا رہی ہے۔

پاک فوج کے جوان دفاع وطن کے جذبے سے سرشار اور ملک کی سلامتی کے لیے ہر قسم کی قربانی کے لیے تیار ہیں۔ فوجی ذرائع نے مزید کہا ہے کہ پاک فوج ہمہ وقت چوکس ہے اور کسی بھی مہم جوئی کا فوری اور مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ جنگی مشقیں معمول کا حصہ ضرور ہیں، لیکن خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال میں ان کی اہمیت دوچند ہو گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاک فوج کی جنگی مشقیں جاری، جدید ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ
  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی پر پاکستان کی حکمت عملی مرتب، بھارت کو نوٹس دینے کا فیصلہ
  • بھارتی دھمکیاں پاکستانیوں کے حوصلے پست نہ کر سکیں، سرحدی علاقوں میں زندگی معمول کے مطابق رواں دواں
  • بھارت کی کسی بھی عسکری مہم جوئی کا فوری، دوٹوک اور بلند سطح جواب دیا جائے گا، آرمی چیف
  • پاک فوج کی دشمن کو دندان شکن جواب دینے کیلئے جنگی مشقیں جاری
  • بھارتی جنگی جنون، افواہوں کا بازار گرم
  • پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، سیالکوٹ، نارووال، ظفر وال میں مشقیں جاری
  • دفاعی حکمت عملی کا مقصد مطلق فتح ہونا چاہیے، عدم تیاری خودکشی ہے، محمد یونس
  • پہلگام فالس فلیگ کے تناظر میں پاک فوج کی جنگی تیاریاں عروج پر، سیالکوٹ سیکٹر میں بڑی مشقیں جاری