پاکستانی قوم ایک پرچم تلے متحد اور ہر قسم کے حالات کیلیے تیار ہے، انوار الحق کاکڑ
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ ہندوتوا براہمن فلسفہ دنیا کو متاثر کر رہا ہے، کوئی کسی بھول میں نا رہے پاکستانی قوم ایک پرچم تلے متحد ہے اور ہم ہر قسم کے حالات کے لیے تیار ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سابق نگران وزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ نے بھارتی الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں جنگی اور ہیجانی کیفیت چل رہی ہے اور لوگ اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی مہم جوئی کی سی کیفیت لگ رہی ہے اور پاکستان پر لگنے والے الزامات کو مسترد کرتے ہیں۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان کی کشمیر پر واضح پوزیشن ہے اور کشمیر کو پاکستان کے ساتھ شامل ہونا چاہیے۔
انہوں نے واضح کیا کہ کشمیر ایک متنازع خطہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کے ارادے نیک نہیں ہیں، بنگلا دیش میں بھی بھارت کو شدید ناکامی ہوئی اور بھارت کی دراندازی کے شواہد بلوچستان میں بھی موجود ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے پاکستان کو دولخت کرنے میں کھلم کھلا کردار ادا کیا اور ہندوستان کی تخریب کاری کے بے شمار شواہد موجود ہیں۔
انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ پاکستان کی ریاست دوسروں کے معاملات میں مداخلت نہیں کرتی اور ہمسایوں کی ترقی پر خوش ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کہہ رہی ہے کہ کینیڈا اور امریکہ کے الزامات کے مطابق انڈیا نے مداخلت کی ہے اور بھارت کا تخریب کار کردار پوری دنیا میں بے نقاب ہو رہا ہے، دو ارب انسانوں کی تقدیر اس خطے سے جڑی ہے، اور جنگ کے بیانات تشویشناک ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام اپنی فوج اور دفاع کرنے والوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی حملے کی صورت میں پوری قوم یکجان اور یک زبان ہو گی۔
سابق نگران وزیر اعظم نے کہا کہ فلور آف دی ہاؤس پر پوری قوم نے اتحاد کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مسلمانوں کو ہندوستانی بنانے کی کوشش کر رہا ہے اور اگر کہیں تخریب کاری ہوئی ہے تو بھارت کو اپنے رویے پر غور کرنا چاہیے۔
انوار الحق کاکڑ نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان آبسیسڈ ہو چکا ہے اور اس کی منفی سیاست پوری دنیا پر عیاں ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوتوا براہمن فلسفہ دنیا کے معاشروں کو متاثر کر رہا ہے اور یہ حملہ ہمارے وجود پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم ایک پرچم تلے متحد ہے اور ہم ہر قسم کے حالات کے لیے تیار ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انوار الحق کاکڑ نے انہوں نے کہا کہ کہ پاکستان رہا ہے رہی ہے ہے اور
پڑھیں:
اقوامِ متحدہ میں پاکستانی مندوب کا بھارت کو کرارا جواب
تصویر بشکریہ فیس بُک اکاؤنٹاقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مندوب عثمان جدون کی جانب سے بھارت کو کرارا جواب دیا گیا ہے۔
سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستانی سفیر عثمان جدون نے کہا کہ بھارت جموں و کشمیر پر غیر قانونی قبضہ جما کر مسلسل اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارت پاکستان اور خطے میں منظم دہشتگردی کی سرپرستی کر رہا ہے۔
ابن کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں صرف کشمیر نہیں بلکہ بھارت کے دیگر حصوں میں بھی ہو رہی ہیں جن کی تصدیق بین الاقوامی رپورٹس سے ہوتی ہے۔
پاکستانی سفیر نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہے اور 7 سے 10 مئی کے دوران بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے ذمہ دارانہ انداز میں کارروائی کرتے ہوئے بھارت کے 6 جنگی طیارے تباہ کیے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک بھارت کے درمیان جنگ کا خاتمہ پاکستان کے مضبوط مؤقف اور امریکی معاونت کے باعث ممکن ہوا۔
عثمان جدون کا کہنا تھا کہ جنگ کے دوران پاکستان نے بھارت کے 6 جنگی طیارے تباہ کیے۔