پہلگام میں حملے کے بعد پاکستان اوربھارت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ‘ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 اپریل ۔2025 )مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں حملے کے بعد پاکستان اوربھارت کے درمیان تعلقات میں مسلسل کشیدگی میں اضافہ سامنے آ رہا ہے اور فائربندی کے معاہدے کے باوجود لائن آف کنٹرول پر دونوں ملکوں کے درمیان مسلسل دوسرے روز فائرنگ کے تبادلہ ہوا ہے.
(جاری ہے)
بھارتی فوج نے دعوی کیا ہے کہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کشمیر پاکستانی فوج کی متعدد چوکیوں سے چھوٹے ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں انڈین فوج نے بھی فائرنگ کی جبکہ آزادکشمیر میں لائن آف کنٹرول پر آباد مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ فائرنگ بھارتی فوج کی جانب سے شروع کی گئی تاہم ابھی تک پاکستان نے اس پر کوئی تبصرہ نہیں کیا. بھارتی فوج کا دعوی ہے کہ جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب بھی وقفے وقفے سے فائرنگ لائن آف کنٹرول پر فائرنگ کی گئی قابض بھارتی فوج کا کہنا ہے کہ اس کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج
پڑھیں:
معروف بھارتی اداکار سائبر حملے کا شکار، ہیکرز نے کیا مطالبہ کیا؟
کناڈا فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار اور ہدایتکار اوپیندرا راؤ اور ان کی اہلیہ پریانکا کا موبائل فون ایک سائبر حملے میں ہیک ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اوپیندرا راؤ اور ان کی اہلیہ پریانکا کا موبائل فون اس وقت ہیک ہوا جب انہیں ایک پیغـام موصول ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان کا ایک آن لائن آرڈر کسی مسئلے کے باعث ڈیلیور نہیں کیا جا سکا۔
اس پیغام میں دیے گئے مخصوص علامات والے نمبر پر کال کرنے کا کہا گیا تاکہ آرڈر ڈیلیور کروایا جاسکے۔ جب پریانکا اور اوپیندرا راؤ نے یہ نمبر ملایا تو ان کے موبائل فونز نے کام کرنا بند کر دیا اور دونوں کے فونز ہیک ہوگئے۔
ہیکرز نے دونوں کے موبائل میں موجود دوستوں اور اہل خانہ کے نمبرز پر پیغامات بھیج کر 55 ہزار روپے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ وہ کچھ ہی گھنٹوں میں یہ رقم واپس کردیں گے۔
یاد رہے کہ اوپیندرا راؤ نے واقعے کی اطلاع پولیس اور سائبر کرائم یونٹ کو کردی ہے جس پر ان کی جانب سے تحقیقات کی جارہی ہے۔