بھارتی فالس فلیگ آپریشن کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
حسن علی : بھارتی فالس فلیگ آپریشن کیخلاف آئی پی پی نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی۔
تفصیلات کے مطابق ایم پی اے شعیب صدیقی نے پاکستان کی امن پسندانہ کوششوں کےحق میں قرارداد پیش کی،قرارداد میں پہلگام حملے کوپاکستان سے منسوب کرنے کی بھر پور مذمت کی گئی۔
قرارداد کے جاری کردہ متن کے مطابق سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ ختم کرنا عالمی اصولوں کیخلاف ہے،دریاؤں کا پانی پاکستان کی لائف لائن ،پابندی اعلان جنگ کے مترادف ہے،قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے اعلامیے نے حکومتی پالیسی واضح کر دی ،ایوان بھارت کی امن پسندی کیخلاف پروپیگنڈا مہم کی شدید مذمت کرتا ہے۔
گلیڈئیٹرز vs کے کے؛ روسو حسن علی کا تیسرا شکار بن گئے
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
حاجیوں کی وطن واپسی کی پہلی پرواز 10 جون کو پاکستان پہنچے گی۔
سعودی عرب سے حاجی بدھ کو وطن واپس پہنچنا شروع ہوجائیں گے،حج آپریشن 10 جولائی کو تمام حاجیوں کی وطن واپسی پر مکمل ہو گا۔حاجیوں کی وطن واپسی کے لیے پہلی پرواز 10 جون کی شب 11 بج کر 50 منٹ پر جدہ سے روانہ ہو گی۔ اور یہ حج پرواز 11 جون کو صبح 3 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔پہلی پرواز سے مختصر دورانیے کا حج کرنے والے 307 حاجی وطن واپس پہنچیں گے۔ 11 جون کو 8 پروازیں حاجیوں کو لے کر پاکستان پہنچیں گی۔ یہ حج پروازیں اسلام آباد، لاہور، ملتان اور کراچی آئیں گی۔حج آپریشن 10 جولائی کو تمام حاجیوں کی وطن واپسی پر مکمل ہو گا۔ حج فلائٹ آپریشن کے ایک ہفتے بعد مدینہ منورہ سے بھی پروازوں کا آغاز ہو جائے گا۔ ایک ماہ جاری رہنے والے فلائٹ آپریشن میں سرکاری اسکیم کے 88 ہزار 390 حاجیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔سرکاری حج اسکیم کے تحت 342 پروازوں کے ذریعے حاجیوں کو وطن واپس لایا جائے گا۔ پاکستان کی سرکاری، نجی اور سعودی ایئر لائنز حج آپریشن میں حصہ لیں گی۔