سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں 30 اپریل تک شدید گرمی، ہیٹ ویو الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات نے آج سے 30 اپریل تک شدید گرمی کی لہر کی پیشگوئی کرتے ہوئے ہیٹ ویو الرٹ جاری کر دیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ہوا کا دباؤ بالائی فضا میں داخل ہوگا، جو کل سے ملک کے بیشتر علاقوں کو متاثر کرے گا، جنوبی پنجاب، سندھ اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، وسطی و بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 30 اپریل سے بارش کا سبب بننے والی ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی، جس کے نتیجے میں کشمیر، اسلام آبا، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں 30 اپریل سے یکم مئی کے دوران بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔
یکم مئی کے بعد ہیٹ ویو کی شدت میں کمی متوقع ہے۔
پنجاب کے اسکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں
پنجاب میں بڑھتی گرمی کے پیش نظر صوبائی محکمہ تعلیم نے گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا، موسم گرما کی تعطیلات یکم جون سے ہوں گی۔
سیکریٹری اسکول ایجوکیشن پنجاب خالد نذیر وٹو نےنجی ٹی وی کو بتایا کہ اگر گرمی کی شدت میں زیادہ اضافہ ہوا تو مقررہ شیڈول سے ایک ہفتہ قبل بھی چھٹیاں دی جاسکتی ہیں۔
واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے دنیا بھر میں موسم میں تیزی سے تبدیل ہوئے ہیں، گلوبل وارمنگ ایک بڑا عالمی چیلنج بن کر ابھرا ہے، ان تبدیلیوں سے قدرتی آفات، جیسے زلزلے اور سیلابوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔
پاکستان ان ممالک میں شامل ہے، جو موسمیاتی تبدیلیوں سے بہت زیادہ متاثر ہوسکتے ہیں۔
Post Views: 1.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔