ماں کی آنکھوں کے سامنے اس کا کمسن بیٹا مزدا کے پہیوں تلے کچل کر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
کراچی:
سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب ماں کی آنکھوں کے سامنے اس کا کمسن بیٹا مزدا کے پہیوں تلے کچل کر جاں بحق ہوگیا، ڈرائیور کی جلد بازی نے کمسن بچے کو زندگی سے محروم کر دیا، ذمہ دار ڈرایئور اور کلینر موقع سے فرار ہوگئے.
ایکسپریس کے مطابق سپر ہائی وے جمالی پل روٹ ڈی سیون بس اسٹاپ کے قریب ماں کی آنکھوں کے سامنے مزاد کے پہیوں تلے کچل کر اس کا لخت جگر جاں بحق ہوگیا، چھیپا حکام کے مطابق بچے کی شناخت ڈھائی سالہ فرحان ولد اسرار کے نام سے کی گئی جس کی خون میں لت پت والدہ اپنی گود میں لیکر ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال پہنچی۔
ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن چوہدری شاہد نے بتایا کہ متوفی فرحان کی والدہ نے بتایا کہ وہ لانڈھی مجید کالونی کی رہائشی ہے اور سپر ہائی وے جمالی پل کے قریب رہائش پذیر اپنی والدہ سے ملنے ان کے گھر آئی تھی، خاتون نے بتایا کہ مزدا سے پہلے بیٹے کو اتار رہی تھی کہ اس دوران اناڑی ڈرائیور نے عجلت اور جلد بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مزدا چلا دی جس کے نیتجے میں میرا لخت جگر اسی مزدا کے پہیوں تلے کچل کر زندگی کی بازی ہار گیا۔
سائٹ سپر ہائی وے پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور اور کلینر موقع سے فرار ہوگئے تاہم پولیس نے موقع پر پہنچ کر مزدا کو اپنے قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا ہے۔
چھیپا حکام کے مطابق متوفی بچے کی لاش ضابطے کی کارروائی کے بعد اس کی رہائش گاہ لانڈھی مجید کالونی منتقل کر دی گئی ہے جبکہ پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
شہر میں ٹریفک حادثات سے متعلق چھیپا حکام کی جانب سے جاری اعداد کے مطابق رواں سال 2025ء میں مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں جاں بحق مجموعی طور پر 255 افراد جاں بحق ہوئے جس میں 195 مرد، 26 خواتین ، 26 بچے ، 8 بچیاں شامل ہیں جبکہ رواں سال کے دوران ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 3438 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جس میں 2795 مرد ، 475 خواتین 127 بچے اور 41 بچیاں شامل ہیں۔
چھیپا حکام کے مطابق شہر میں 99 روز کے دوران اب تک ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق افراد کی تعداد 79 ہوگئی جس میں ڈمپر کی ٹکر سے 18 ، ٹریلر کی ٹکر سے 30 ، واٹر ٹینکر کی ٹکر سے 17 ، مزدا کی ٹکر سے 5 جبکہ بس کی ٹکر سے 9 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سپر ہائی وے چھیپا حکام کی ٹکر سے کے مطابق
پڑھیں:
نسلہ ٹاور کے پلاٹ کی نیلامی کیلئے کوئی خریدار سامنے نہ آسکا‘ذرائع
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250916-02-22
کراچی (اسٹاف رپورٹر)نسلہ ٹاور کے پلاٹ کی نیلامی کیلیے کوئی خریدار سامنے نہ آسکا۔ذرائع کے مطابق نسلہ ٹاور کی نیلامی 4 ستمبر کو ہونا تھی، کسی خریدار نے بولی جمع نہیں کرائی۔ذرائع آفیشل اسائنی کے مطابق زمین کی حیثیت سے متعلق تمام لینڈ اوننگ اداروں کو خط لکھ دیے ہیں، خط میں کہا گیا ہے کہ135گز زمین کی حیثیت سے متعلق بتایا جائے۔ذرائع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ نسلہ ٹاور کی پلاٹ کی فروخت کا اشتہار دوبارہ دیا جائے گا۔نسلہ ٹاور کے780گز کے پلاٹ کی ریزرو پرائس 81 کروڑ12لاکھ رکھی گئی تھی۔قانون کے تحت پلاٹ پر بیسمنٹ سمیت گراؤنڈ پلس9منزلہ عمارت تعمیر کی جا سکتی ہے۔