اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے بھارت کے ساتھ کشن گنگا اور  رتلے پن بجلی منصوبوں کے تنازع پر  ثالثی عدالت کی جانب سے رواں ماہ  27 جون کو سنائے گئے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔

’’جیو نیوز ‘‘ کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ ثالثی عدالت نے پاک ،بھارت تنازع پر  اپنی مکمل آئینی حیثیت کو برقرار رکھا ہے۔ عدالت کا یہ فیصلہ ثابت کرتا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ اب بھی مؤثر اور نافذ العمل ہے اور  بھارت کو اس پر  یکطرفہ اقدام کا کوئی حق حاصل نہیں۔فیصلے میں عدالت نے قرار دیا ہے کہ اسے اس مقدمے کی سماعت کا مکمل اختیار حاصل ہے اور یہ کہ اس کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس معاملے کو بروقت، مؤثر اور منصفانہ طریقے سے آگے بڑھائے۔

ترکیہ: ازمیر کے جنگلات میں لگی آگ بے قابو، سیکڑوں افرادانخلاء پر مجبور، ایئرپورٹ بند

 ترجمان نے زور دیاکہ بھارت کو چاہیےکہ وہ معاہدےکی معمول کی عملداری فوری بحال کرے اور  معاہدے کی تمام شقوں پر مکمل اور  ایمانداری سے عمل کرے۔

خیال رہے کہ 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام کے سیاحتی مقام پر فائرنگ کے واقعے کے بعد بھارت نے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی شروع کردی اور سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کردیا۔پاکستان کا مؤقف ہے کہ سندھ طاس معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان دو طرفہ عالمی معاہدہ ہے جسے بھارت یکطرفہ طور پر ختم نہیں کر سکتا۔

کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی، روس نے ثالثی کی پیشکش کر دی

ماسکو:

روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتے تناؤ کو کم کرنے کے لیے دونوں ملکوں کو ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔

اس حوالے سے ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریا زخارووا نے کریملن میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ خطے میں استحکام کا قیام روس کی اولین ترجیح ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایران نے بھی پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی میں کمی کے لیے ثالثی کی پیشکش کی تھی۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے پاکستان اور افغانستان کو خطے کے اہم شراکت دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے درمیان سرحدی کشیدگی علاقائی سلامتی کے لیے ایک سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔

 زخارووا کا مزید کہنا تھا کہ ایسی صورتحال میں مصالحتی کوششیں پائیدار امن کے قیام میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

روس نے اس بات پر زور دیا کہ تنازعات کا پائیدار حل صرف مذاکرات اور بات چیت کے ذریعے ممکن ہے۔

وزارت خارجہ کی ترجمان نے دونوں ممالک سے اپیل کی کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں، اختلافات کو بات چیت سے حل کریں اور کشیدگی کو مزید بڑھانے والے اقدامات سے گریز کریں۔

روس نے اپنے موقف میں واضح کیا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی خطے میں امن و استحکام کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہے، اور اس کے حل کے لیے بات چیت کا عمل جاری رکھنا ضروری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • شیخ حسینہ: سزائے موت کا فیصلہ!
  • ٹرمپ کے غزہ منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہیں: پاکستان
  • بھارت کا شیخ حسینہ کیخلاف بنگلادیشی عدالت کے سزائے موت کے فیصلے پر ردعمل سامنے آگیا
  • بھارت نے ٹرمپ کے دباؤ میں امریکا سے گیس خریدنے کا معاہدہ کرلیا
  • عوامی پارکس معاملہ، سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے پر آئینی عدالت کا حکم امتناع
  • عوامی پارکس کا معاملہ، آئینی عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے پر حکم امتناع دے دیا
  • جسٹس اقبال کی پی پی 98 میں ضمنی انتخاب کیخلاف درخواست پر سماعت سے معذرت
  • پاکستا ن اور بھارت کی بلائنڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے ہاتھ ملایا اورایک دوسرے کا خیرمقدم کیا
  • روس نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ثالثی کی پیشکش کر دی
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی کشیدگی، روس نے ثالثی کی پیشکش کر دی