خیبرپختونخوا، 2 اضلاع میں متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
خیبر پختون خوا کے 2 اضلاع میں متعدد افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
صرف ضلع بونیر میں 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں جبکہ شانگلہ میں لاپتہ افراد کا تعین کیا جا رہا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ڈی جی پی ڈی ایم اے) ناصر خٹک نے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر سیف کے ہمراہ نیوز کانفرنس کی۔
بونیر کے عمر خان کے گھر کے 21 افراد سیلابی ریلے میں بہہ گئے، کچھ کی لاشیں مل گئیں۔
ڈی جی پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ سیلاب کے نتیجے میں صوبے بھر میں 22 پل ٹوٹ گئے ہیں۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاق اور پنجاب حکومت نے مدد کی پیشکش ضرور کی ہے مگر اب تک کوئی اہم سپورٹ سامنے نہیں آئی۔
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی طرف سے کچھ امدادی سامان مہیا کر دیا گیا ہے جبکہ پاک فوج کے دستے سیلابی صورتِ حال میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
پاکستان آرمی نے 5 ہیلی کاپٹر صوبائی حکومت کے حوالے کیے ہیں۔
دوسری طرف چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے کہا ہے کہ خیبر پختون خوا کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں لاپتہ افراد کی تلاش کا کام اب بھی جاری ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق صوبائی حکومت سے مل کر ریلیف اور بحالی کام کر رہے ہیں، جن آبادیوں کا زمینی رابطہ ختم ہوا ہے، وہاں سڑکوں اور پُلوں کی بحالی کا کام پہلی ترجیح ہے، حالیہ تباہی کی وجہ موسمیاتی تبدیلی ہے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے نے مزید کہا کہ بالائی خیبر پختون خوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کلاؤڈ برسٹ کا خدشہ ہے، جنوبی پنجاب اور زیریں سندھ میں بھی آئندہ چند روز میں کلاؤڈ برسٹ کا خدشہ ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: خیبر پختون خوا ڈی ایم اے کا خدشہ
پڑھیں:
آج شب سے پنجاب کے کئی اضلاع میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) پنجاب نے صوبے بھر میں بارش کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پیشگوئی کے مطابق آج رات سے منگل تک بیشتر اضلاع میں بارش اور آندھی-بجلی گرنے کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سیلاب اور گندم پر سیاست کرنے والوں کو جواب ملے گا، مریم اورنگزیب کا پیپلزپارٹی پر وار
پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق مغربی ہوائیں بالائی پنجاب میں داخل ہو گئی ہیں، جس کے باعث راولپنڈی، مری، گلیات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، لاہور، ملتان، بہاولپور اور دیگر اضلاع میں شدید بارش اور گرج چمک کے ساتھ طوفانی موسم متوقع ہے۔
بارش کے باعث پہاڑی علاقوں میں ندی نالوں اور دریاؤں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے تمام کمشنرز، ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ محکموں کو الرٹس جاری کر دیے ہیں۔
شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز، حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے اور ہنگامی صورتحال میں PDMA ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بارش پنجاب پی ڈی ایم اے طوفانی بارش