مذاکرات میزائلوں اور ڈرونز کے تلے نہیں ہوسکتے، بلاول بھٹو زرداری
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مذاکرات میزائلوں اور ڈرونز کے تلے نہیں ہوسکتے۔
برطانوی میڈیا سے گفتگو میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اس مرحلے پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کوئی رسمی سفارتی رابطے نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے یقین رکھتا ہے کہ مذاکرات ہی پائیدار امن کا واحد راستہ ہیں، لیکن مذاکرات میزائلوں اور ڈرونز کے تلے نہیں ہوسکتے۔
پی پی پی چیئرمین نے مزیدکہا کہ بھارت اگر اپنا جنگجو رویہ روک دے تو ہم کشیدگی کم کرنے اور سفارتی چینل استعمال کرنے کےلیے تیار ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ امریکا سمیت بین الاقوامی ثالث سے رابطے میں ہیں، ذمے داری دکھانے کا دباؤ مکمل طور پر بھارت پر ہی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت ، بلاول کی وزیراعظم سے ملاقات سیاسی نہیں تھی: رانا ثناء
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ این این آئی) وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نے تحریک انصاف کو سپیکر آفس میں مذاکرات کی دعوت دے دی۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہاکہ وزیراعظم نے تو کہا ہے ملک کی بہتری کیلئے آپس میں بیٹھ جائیں۔ سپیکر آفس میں وزیراعظم کو بھی بلا لیں گے۔ ضمنی الیکشن کے بائیکاٹ سے پی ٹی آئی کی مشکلات بڑھیں گی۔ رانا ثناء اللہ نے کہاکہ بائیکاٹ سے معاملات نہیں سنبھلتے، سسٹم میں رہ کر ہی جدوجہد کی جاسکتی ہے۔ بلاول بھٹو کی وزیراعظم سے ملاقات کا سیاسی ایجنڈا نہیں تھا۔ وہ وزیراعظم کے کزن کے انتقال پر تعزیت کیلئے آئے تھے۔ آئندہ دو تین سال میں ملک کے کئی مسائل حل ہو جائیں گے۔ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے اس صوتحال میں نہیں آئیں گے۔ اگر بانی پی ٹی آئی کے بچے ویزا مانگیں تو انہیں دینا چاہئے۔ نو مئی کے فیصلے ہو گئے، ان کے پاس اپیل کا حق موجود ہے۔ اگر فیصلے نہ ہوں تو بنانا ریپبلک بنانے والی بات ہے۔ کل کو جو اٹھے اور جہاں چاہے حملہ آور ہو جائے۔