اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی بقا کے لیے بھارت کو جواب دینا بہت ضروری تھا، بھارت کو جواب ملنے کے بعد ان کیلئے صلح کی طرف آنا مشکل ہوگیا، بھارت معاملے کو طول دے گا تو اس کا مزید نقصان ہوگا، اگلے لیول کے لیے بھی تیار ہیں، بڑی جنگ ہوئی تو پھر اس خطے تک محدود نہیں رہے گی، تاہم ایٹمی جنگ کا امکان نہیں ہے۔

ایک انٹرویوم یں خواجہ آصف نے کہا کہ جوہری ہتھیار استعمال کرنے آپشن اس وقت زیر غور نہیں ہے، بھارت کے ساتھ تناؤ بڑھ رہا ہے لیکن اگر صورت حال اس طرف بڑھتی ہے تو تماش بین بھی متاثر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو بتا رہے ہیں کہ یہ صرف اس علاقے تک محدود نہیں رہے گا، یہ تباہی کہیں زیادہ وسیع ہو سکتی ہے، بھارت جو حالات پیدا کر رہا ہے، اس میں ہمارے آپشنز کم ہو رہے ہیں، انہوں نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی اجلاس طلب کرنے کی تردید کی، یہ اتھارٹی پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کے بارے میں عملی فیصلے کرنے کی ذمہ دار ہے۔

(جاری ہے)

خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے 4 ، 5 دن سے تماشہ لگایا ہوا تھا، بھارت کو کہتے رہے کہ ہمیں دیوار سے نہ لگائیں، مودی تحقیقات کی بات نہیں سننا چاہتا تھا، انہیں پتا لگنا چاہیے پاکستان یہ سب برداشت نہیں کرے گا، خدانخواستہ ایٹمی جنگ کی صورت حال پیش آئی تو تماش بین بھی لپیٹ میں آئیں گے۔وزیر دفاع نے کہا کہ امریکا سے بھی کہا تھا پہلگام واقعے کی تحقیقات کرالیں، پاکستان نے جواب تو دینا تھا، پہلگام واقعے کی تحقیقات سے بھارت انکاری ہے، بھارت کو کاری ضرب لگائی ہے، تیاری کررکھی تھی جواب دیا اور کامیابی ملی، گجرات سے پنجاب تک بھارتی ایئر فیلڈز تباہ کر دیں، پاکستان کے پاس کوئی اور آپشن نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کو ایسا جواب دیا کہ 3، 4 دن کا سارا قرض پورا ہوگیا، بھارت معاملے کو طول دے گا تو اس کا نقصان ہوگا، پاک فوج کے تمام اثاثے محفوظ ہیں، بھارتی جارحیت کے بعد پاکستان عوام کی جانب سے دباؤ بڑھ رہا تھا، اس لیے جوابی کارروائی ناگزیر تھی۔وزیر دفاع نے کہا کہ نور خان ایئربیس پر ایک گاڑی کو نقصان پہنچا، اس کے علاوہ کوئی نقصان نہیں ہوا، بھارت کی جانب سے امن کی بات میڈیا پر سنی ہے، ہم اس پر محتاط ہیں، تاہم عالمی قوتیں مداخلت کرتی ہیں تو ہم اس کے لیے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نیشنل کمانڈ اتھارٹی کا کوئی اجلاس نہیں بلایا، صبح ایک ہائی لیول میٹنگ ہوئی تھی۔قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر پیغام دیتے ہوئے فیض احمد فیض کے شعر کا مصرع پوسٹ کیا تھا، خواجہ آصف نے ’ایکس‘ پر پوسٹ میں لکھا کہجو وہ قرض رکھتے تھے، جان پر وہ حساب آج چکا دیا،وزیر دفاع نے ’اللہ اکبر، پاک افواج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد‘ کا پیغام بھی تحریر کیا۔خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر بھارتی جارحیت کا پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے جوانمردی سے جواب دینے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہوئے نعرہ تکبیر تحریر کیا۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے خواجہ ا صف نے وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت کو انہوں نے

پڑھیں:

بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔

متعلقہ مضامین

  • پی ڈی ایم اے کا دورہ : انتظامیہ ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے پوری طرح تیار ہے، خواجہ سلمان رفیق
  • دہشتگردی میں بھارت کا کردار واضح، بلوچستان کے عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،وزیراعظم شہباز شریف
  • پاکستان میں دہشت گردی کے پیچھے بھارت کا کردار واضح ہے، وزیراعظم
  • آبنائے ہرمز اور باب المندب کا متبادل تیار کرنے میں دہائیاں لگیں گی، عرب ماہر
  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • بدقسمت خواجہ سرا۔۔۔؟
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
  • ٹرمپ کے وار پاورز محدود؛ امریکی پارلیمان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کرلی