بھارت کی رسوائی پر عامر جمال کی کمنٹری وائرل
اشاعت کی تاریخ: 10th, May 2025 GMT
پاکستان کیخلاف جارحیت کا مظاہرہ کرنے پر قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال نے دلچسپ کمنٹری کرکے بھارت کا مذاق بناڈالا۔
رات کی تاریکی میں پاکستان پر بزدلانہ حملے کے بعد پاک فوج کی بھرپور کارروائی پر اپنی پسپائی کی خفت مٹانے کیلئے مودی سرکاری اور گودی میڈیا پاکستان کے خلاف مسلسل منفی پروپیگنڈے میں مصروف ہے۔
انتہا پسند نریندر مودی کے جنگی جنون نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کو ملتوی کروادیا ہے جبکہ بھارتی میڈیا کی غلط رپورٹنگ پر انہیں دنیا بھر میں تنقید کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی؛ آئی پی ایل کو کتنا نقصان ہورہا ہے؟ حیران کُن رپورٹ سامنے آگئی
بھارت کی اس جنگ ہنسائی پر بھارت کے اندر سے بھی باشعور عوام آواز اٹھا رہے ہیں تاہم قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال نے مختلف انداز اپناتے ہوئے انسٹاگرام پر دلچسپ کمنڑی شیئر کی ہے۔
مزید پڑھیں: "آپریشن بنیان مرصوص؛ پوری قوم مسلح افواج کیساتھ ہے"
عامر جمال نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر لکھا کہ "پاور پلے کا اسکور زیرو۔۔۔ سکس ڈاؤن، اوپنر رافیل ڈک پر آؤٹ۔۔ دس اوورز میں میچ منسوخ"۔۔
مزید پڑھیں: آئی پی ایل کو کب تک کیلئے ملتوی کیا گیا؟ نائب صدر نے بتادیا
انہوں نے مزید لکھا کہ 'پاکستانیوں شاہینوں کا غلبہ واضح دکھ رہا ہے کہ ہر میچ فکس نہیں ہوتا'۔
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر نے دلچسپ کمنٹری کے آخر میں بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کا یہ تاریخی جملہ بھی شیئر کیا جس میں لکھا تھا کہ "پاکستان کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں مٹا سکتی"۔
View this post on InstagramA post shared by Aamir Jamal (@aamir.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عامر جمال
پڑھیں:
شاہ رخ خان یا شکیب خان؟ ہانیہ عامر کی پسند نے مداحوں کو چونکا دیا
پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر ان دنوں بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں موجود ہیں، جہاں وہ مختلف تقریبات میں شرکت کر رہی ہیں۔ ان تقریبات کے دوران ہانیہ عامر کو بنگلا دیشی مداحوں سے ملاقات کا بھی موقع ملا، جن کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک تقریب کے دوران ہانیہ عامر سے دلچسپ سوال کیا گیا کہ وہ بالی ووڈ کے سپر اسٹار شاہ رخ خان اور بنگلا دیشی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شکیب خان میں سے کسے زیادہ پسند کرتی ہیں؟
یہ بھی پڑھیں: کیا ہانیہ عامر کی شادی ہو رہی ہے؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث چھڑ گئی
اس سوال پر ہانیہ عامر نے مسکراتے ہوئے حاضرین کی جانب دیکھا اور ہنستے ہوئے جواب دیا کہ یہاں موجود زیادہ تر افراد شکیب خان کو پسند کرتے ہیں، اس لیے میرا جواب بھی شکیب خان ہے
View this post on Instagram
A post shared by MediaMasala.Pk (@mediamasala)
ان کا یہ جواب سن کر تقریب میں موجود افراد نے خوب تالیاں بجائیں، جبکہ سوشل میڈیا صارفین نے بھی ان کی حاضر جوابی کو سراہا کہ وہ اس وقت بنگلا دیش میں ہیں تو ظاہر ہے ان کے ہیرو کی ہی تعریف کریں گی جبکہ کئی صارفین ان پر تنقید بھی کرتے نظر آئےکہ شاہ رخ خان اور شکیب خان کا کوئی مقابلہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ ہانیہ عامر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ڈھاکا میں گزارے گئے خوشگوار لمحات کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں، جن میں انہیں مقامی کھانوں سے لطف اندوز ہوتے اور مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیتے دیکھا جا سکتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ شاہ رخ خان شکیب خان ہانیہ عامر