لیاری :5 منزلہ عمارت گرنےسےمتعدد افراد زخمی، لوگوں کے ملبے تلے دبے ہو نے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک : کراچی کے علاقے لیاری میں 5 منزلہ عمارت گرنےسے متعدد افراد زخمی ہو گئے، متعددلوگوں کے ملبے تلے دبے ہو نے کا خدشہ ہے ۔
تفصیلات کے مطابق لیاری کے علاقے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت گرگئی جو مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ عمارت گرنے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردی ہیں اور 6 افراد کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ہے جن میں سے ایک شخص کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے جب کہ مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔
معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ سے شہری کو زخمی کرنے والا ملزم گرفتار
ریسکیو کا بتانا ہےکہ عمارت میں 20 کے قریب فلیٹ تھے جس کے ملبے تلے دبے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے، گلیوں کے تنگ ہونے کی وجہ سے ہیوی مشینری کو پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق راستوں کی بندش کے باعث بھی ہیوی مشینری کے پہنچنے میں تاخیر ہورہی ہے جب کہ مقامی لوگ بھی اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کارروائیاں میں مصروف ہیں۔
سبزہ زار: تلخ کلامی پرفائرنگ کرکےشہری کوزخمی کرنیوالا ملزم گرفتار
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کے ملبے تلے دبے
پڑھیں:
اسرائیلی حملے، 24 گھنٹے میں مزید 5 فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیل کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔ 24 گھنٹوں کے دوران حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید کردیے۔
محکمہ صحت غزہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی کی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں میں اب تک 226 فلسطینی شہید اور 594 زخمی ہوچکے ہیں۔
حکام کے مطابق غزہ میں ملبے سے مزید 17 فلسطینیوں کی لاشیں ملی ہیں، یوں اب تک ملنے والی لاشوں کی تعداد 499 ہوچکی ہے۔
غزہ حکام کے مطابق ملبے سے لاشیں ملنے کے بعد اسرائیلی حملوں سے شہید ہونے والوں کی تعداد 68 ہزار 858 ہوگئی ہے۔