کراچی: لیاری کے بغدادی میں 5 منزلہ عمارت زمین بوس، ریسکیو آپریشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 4th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: شہر کے قدیمی علاقے لیاری کی بغدادی کالونی میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی، جس کے ملبے تلے کئی افراد دب جانے کا خدشہ ہے۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کے قدیمی علاقے لیاری کی بغدادی کالونی میں پانچ منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی، عمارت کے منہدم ہوتے ہی علاقے میں افرا تفری مچ گئی۔
رپورٹ کے مطابق ریسکیو اداروں نے اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور ابتدائی طور پر 6 زخمیوں کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متاثرہ عمارت میں 6 خاندان مقیم تھے اور اب بھی کئی افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا اندیشہ ہے۔ امدادی عملہ محدود وسائل کے باوجود لوگوں کو بچانے کے لیے بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔
گلیوں کی تنگی اور راستوں کی بندش کے باعث بھاری مشینری جائے وقوعہ تک پہنچنے میں تاخیر کا شکار ہے، تاہم مقامی افراد بھی اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔ حکام کے مطابق تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کھارادر ، رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی
کراچی ،کھارادر میں رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او کھارادر پون کمار نے بتایا کہ کھارادر تھانہ کی حدود اچھی قبر بمبئی بازار کے قریب 7 منزلہ رہائشی عمارت سٹی مال کی لفٹ اوپری منزل سے گراونڈ فلور کی طرف آرہی تھی کہ ممکنہ فنی خرابی کے سبب لفٹ کا بیلٹ ٹوٹ گیا اور وہ گر گئی۔لفٹ گرنے سے اس میں سوار 10 افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسیکو ادارے موقع پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو لفٹ سے نکال کر ریسیکو ایمبولینسوں سے سول اسپتال منتقل کیا گیا۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو معمولی زخم آئے ہیں۔ سب زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ یہ تمام زخمی افراد بلڈنگ کے ہی رہائشی ہیں۔ اس عمارت کے گراونڈ فلور پر دکانیں اور اوپری منزلیں رہائشی یونٹس ہیں۔ایدھی حکام کے مطابق لفٹ گرنے سے زخمی ہونے والوں کی شناخت 30 سالہ جنید ولد نور محمد۔35 سالہ الطاف ولد عبدالقاد، 30 سالہ محمد سہیل ولد اقبال، 28 سالہ ندیم ولد اجمل، 17 سالہ مبشر ولد اقبال ۔18 سالہ عفان ولد زاہد، 40 سالہ نفیس ولد رفیق، 40 سالہ سراج الدین ولد فضل الدین، 35 سالہ واحد گل ولد گل محمد اور 38 سالہ ریحان ولد اخلاق احمد کے ناموں سے ہوئی۔