2025-11-19@06:16:34 GMT
تلاش کی گنتی: 7000
«کے درمیان کوئی»:
وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے اعزاز میں دیے گئے بلیک ٹائی ڈنر میں دنیا کی سیاست، کاروبار اور کھیل سے تعلق رکھنے والی غیر معمولی شخصیات نے شرکت کی۔ اس تقریب میں سب سے زیادہ توجہ عالمی فٹبال اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے حاصل کی، جو سعودی کلب النصر کی نمائندگی کرتے ہیں اور اس وقت سعودی پرو لیگ کے سب سے بڑے نام ہیں۔ فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو بھی اس تقریب میں شریک تھے۔ یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ سے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی ملاقات، سرمایہ کاری ایک ٹریلین ڈالر تک لے جانے کا اعلان تقریب میں ٹیکنالوجی کی دنیا کے بڑے...
6 نومبر کو استنبول میں مذاکرات کی ناکامی کے بعد سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات میں تعطل آ گیا ہے جس میں دہشتگرد ٹی ٹی پی کے حوالے سے افغان طالبان رجیم کی ہٹ دھرمی اہم رکاوٹ تھی۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کی شہ پر افغان طالبان کی ہٹ دھرمی، استنبول میں ہونے والے پاک افغان مذاکرات ناکام مذاکرات میں تعطل کے بعد سے پاکستان اور افغانستان کے درمیان قیام امن کے لیے علاقائی ممالک خصوصاً ایران متحرک ہے جس کی وزارت خارجہ کی جانب سے علاقائی ممالک کا اجلاس بلائے کی اعلان اس سلسلے میں ایک اہم پیشرفت ہے۔ اسی طرح سے برادر اسلامی ملک ترکیہ بھی اس حوالے سے سرگرم اور اس کے اعلیٰ سطحی وفد کی...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سینیٹر شیری رحمان نے کم عمری کی شادی کے خلاف قانون سازی پر بلوچستان حکومت کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ شیری رحمان نے بیان میں کہا کہ بلوچستان میں چائلڈ میرج کے خلاف نیا قانون بڑی کامیابی ہے۔ اہم معاملے پر قانون سازی کرنے کیلیے حکومتِ بلوچستان اور وزیرِاعلیٰ بلوچستان کی شکر گزار ہوں۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے ٹیکسٹائل برآمدات متاثر ہونے کے باوجود ملک بھر میں نئی شوگر ملوں کے قیام پر پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، اس اقدام سے گنے کی کاشت میں مزید اضافے سے اربوں ڈالر مالیت کی معیاری روئی اور خوردنی تیل کی درآمدات بڑھنے کے خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے شوگر انڈسٹری کو ڈی ریگولیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وفاقی وزارت غذائی تحفظ آئندہ روز میں ایک سمری بھی وزیر اعظم کو ارسال کر دے گی جس میں نئی شوگر ملوں کے قیام پر پابندی ختم کرنے کی تجویز دی جائے گی۔ احسان الحق نے بتایا کہ حکومت کے...
ملتان کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے ثانیہ زہرا قتل کیس میں مقتولہ کے شوہر علی رضا کو سزائے موت سنادی۔ثانیہ زہرا قتل کیس میں شوہر علی رضا، ساس عذرا پروین، دیور علی حیدر سمیت 6 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے شوہر علی رضا کو دفعہ 302 کے تحت سزائے موت سنائی جبکہ ساس عذرا پروین اور دیور علی حیدر کو عمر قید کی سزا سنائی گئی، 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا گیا جبکہ 3 ملزمان کو رہا کردیا گیا۔فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقتولہ ثانیہ زہرا کے والد اسد عباس شاہ نے کہا کہ میں اپنی بیٹی کے لیے اکیلا لڑتا رہا، آج انصاف اور عدلیہ کی...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں دراندازی کے واقعات میں بھارت ملوث ہے اور پاکستان اس صورتحال کا مؤثر جواب دینے کے لیے دو محاذوں پر سرگرم رہے گا۔ اپنے بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، یو اے ای، ایران اور چین سمیت دیگر ممالک چاہتے ہیں کہ پاکستان میں دراندازی کے واقعات بند ہوں کیونکہ افغانستان دہشت گردوں کی آماج گاہ بن چکا ہے۔ خواجہ آصف نے بھارت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو خراب کرنا چاہتا ہے اور بھارت سرحد پر بھی کسی بھی وقت حملہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے بھارتی آرمی چیف کے بیانات کو نظرانداز نہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف ر پورٹر)سندھ حکومت نے کراچی فش ہاربر کو یورپی یونین کے مقرر کردہ معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کا آغاز کر دیا ہے، تاکہ یورپی آڈٹ وفد کے دورے سے قبل ہاربر کو مکمل طور پر یورپی اسٹینڈرڈز پر ہم آہنگ کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں ایک اہم اجلاس صوبائی وزیر لائیو اسٹاک اینڈ فشریز محمد علی ملکانی کی زیرصدارت منعقد ہوا جس میں فش ہاربر سے متعلق ترقیاتی اور تکنیکی امور پر تفصیل سے غور کیا گیا۔اجلاس میں سیکریٹری لائیو اسٹاک ڈاکٹر قاظم حسین جتوئی، ڈی جی میرین فشریز ڈاکٹر منصور وسان، ایم ڈی فش ہاربر ڈاکٹر زاہد کیمٹیو، ایڈیشنل سیکریٹری ٹیکنیکل ڈاکٹر علی محمد مستوئی، ڈپٹی سیکریٹری...
مقتولہ ثانیہ زہرا کی پھندا لگی لاش گھر کے کمرے سے برامد ہوئی تھی، تھانہ نیو ملتان میں ثانیہ کے شوہر علی رضا، دیور حیدر رضا، ساس عذرا پروین سمیت چھ افراد کو مقدمہ میں نامزد کیا گیا تھا، ثانیہ زہرا قتل کیس ایک سال چار ماہ اور نو دن عدالت میں زیر سماعت رہا۔ اسلام ٹائمز۔ ملتان کی ثانیہ زہرا قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محسن علی خان نے فیصلہ سنایا، ثانیہ زہرا قتل کیس میں مرکزی ملزم علی رضا کو سزائے موت جبکہ علی رضا کے بھائی اور والدہ کو عمر قید کی سزادی گئی، مقتولہ ثانیہ زہرا کی پھندا لگی لاش گھر کے کمرے سے برآمد ہوئی تھی، مدعی پارٹی...
بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہفتہ کے روز ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جب باپ نے اپنے بیٹے کو تشدد کرکے قتل کردیا۔ کلی شابو کی ایک خاموش گلی میں واقع چھوٹی سی حجامت کی دکان میں وہ منظر کسی نے نہ دیکھا، مگر بعد میں سامنے آنے والی تفصیلات ہر سننے والے کو لرزا گئیں۔ مزید پڑھیں: بیمہ کی رقم حاصل کرنے کے لیے ماں نے ’دوست‘ کے ہاتھوں جوان بیٹا قتل کروا دیا دکان کا مالک محمد ندیم جو چند ماہ قبل سیالکوٹ سے اپنے 11 سالہ بیٹے محمد سلطان کے ساتھ کوئٹہ منتقل ہوا تھا، اور اسی دکان میں رہائش پذیر تھا۔ یہی جگہ بچے کے لیے گھر بھی تھی اور بدقسمتی سے آخری پناہ...
اسلام آباد: بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی غفلت کے باعث مالی سال 2023-24 کے دوران 30 قیمتی جانیں ضائع ہوگئیں۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیشن اتھارٹی نے تقسیم کار کمپنیوں لیسکو، فیسکو اور گیپکو کو انسانی جانوں کے ضیاع کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے مجموعی طور پر 5 کروڑ 75 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ مالی سال 2023-24 کے دوران پیش آنے والے مہلک حادثات میں 30 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر نیپرا نے تین بڑی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 5 کروڑ 75 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے الگ الگ فیصلوں میں لیسکو، گیپکو اور فیسکو...
اسلام آباد ہائی کورٹ عمارت منتقلی کے معاملے پر نیا موڑ سامنے آگیا جب کہ اسلام آباد ہائیکورٹ بار اور اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار آمنے سامنے آگئے۔ ہائی کورٹ بار نے سیکریٹری کی اسلام آباد ہائی کورٹ کی جی ٹین منتقلی کی مخالفت کی، اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار نے ہائیکورٹ کی جی ٹین منتقلی کی حمایت کر دی۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار نے وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کے نام خط لکھ دیا جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ ہائی کورٹ کو جی ٹین منتقل کریں ہم مکمل تعاون کے لئے تیار ہیں، ہائیکورٹ کی جی ٹین منتقلی سے وکلا سائلین کی مشکلات کم ہوں گے۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ بار کے صدر نعیم گجر اور جنرل سیکرٹری عبد الحلیم بوٹو نے خط تحریر کیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ معصوم بچی کے ردعمل پر ڈاکو نے ڈکیتی ترک کردی اور پیسے لوٹا کر واپس چلا گیا۔ تاہم تحقیقات اور ریورس سرچ سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ ویڈیو ایک ڈرامائی/اسکرپٹڈ ریکارڈنگ ہے، جسے کانٹینٹ کریئٹرز نے سوشل میڈیا ریچ اور انگیجمنٹ بڑھانے کے لیے تیار کیا ہے۔ یہ خبر بھی پڑھیے: معصوم بچی کے ردعمل پر ڈاکو کا دل پگھل گیا، بغیر ڈکیتی کیے واپس فیکٹ چیک پوائنٹس: ویڈیو میں اداکاری کے واضح اشارے موجود ہیں۔ ڈکیتی کا منظر، کرداروں کا ردعمل اور کیمرہ اینگل سب اسکرپٹڈ لگتے ہیں۔ کسی مستند خبر، تھانے یا سرکاری ریکارڈ میں اس ڈکیتی یا واقعے کی...
اسلام آباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان نے جمعہ 21 نومبر کو 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کر دیا۔ سپریم کورٹ کے سامنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن رہنما محمود خان اچکزئی نے کہا کہ جمعہ کو پورے پاکستان میں یومِ سیاہ منایا جائے گا، جمعہ کی نماز میں ہم سب اس ترمیم کی مذمت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا قانون ہر اس چیز کی مخالفت کرتا ہے جو اسلام کے خلاف ہو اور 27ویں ترمیم نے قانون کو غیر مؤثر کر دیا۔ محمود اچکزئی نے بتایا کہ ہم ایک بڑی اپوزیشن اتحاد کانفرنس بلا رہے ہیں جس میں ہر طبقے کے لوگ شامل ہوں گے، بدتمیزی نہیں...
دنیا بھر میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کے خواب دیکھنے والے پاکستانی طلبا کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ نومبر 2025 سے کئی بین الاقوامی سطح کی مکمل طور پر فنڈڈ اسکالرشپس شروع ہو رہی ہیں۔ ان اسکالرشپس کا مقصد نہ صرف مالی بوجھ کم کرنا ہے بلکہ نوجوانوں کو عالمی معیار کی تعلیم اور تحقیق کے مواقع فراہم کرنا بھی ہے تاکہ وہ اپنے ملکوں کی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ یہ بھی پڑھیے: اسکاٹ لینڈ: نیشنل اسپورٹس اسکالرشپ کا اعزاز پاکستانی نژاد کرکٹر نیما شیخ کے نام ان میں سوئیڈش انسٹی ٹیوٹ اسکالرشپ، جرمن حکومت کا ڈی اے اے ڈی پروگرام، اور یورپی یونین کا ایراسمس منڈس جوائنٹ ماسٹرز پروگرام اور ڈی ڈبلیو کی ماسٹر ڈگری...
وزیراعظم شہباز شریف کا فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا کولاچی، ضلع ڈیرہ اسماعیل خان اور دتہ خیل ، ضلع شمالی وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف دو مختلف کامیاب کاروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم کا ان آپریشنز میں فتنتہ الخوارج کے 15 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ عزم استحکام کے ویژن کے تحت سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خلاف بڑی کامیابیاں حاصل کر رہی ہیں۔ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اس جنگ میں پاکستان کی افواج کے ساتھ کھڑی ہے۔ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
سلامتی کونسل نے ٹرمپ کے غزہ پلان کی قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کر لی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ غزہ منصوبے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے قرارداد بھاری اکثریت سے منظور کرلی۔ قرارداد کے حق میں 14 ووٹ ڈالے گئے اور کسی بھی ملک نے مخالفت نہیں کی جبکہ چین اور روس نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔ اجلاس سے خطاب میں امریکی مندوب نے پاکستان، مصر، قطر، اردن، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، ترکیہ اور انڈونیشیا کا ’غزہ کے لیے مشترکہ کوششوں پر تعاون‘ پر شکریہ ادا کیا۔ امریکی مندوب نے کہا کہ آج سلامتی کونسل نے...
غزہ منصوبےکی قرارداد کےحق میں ووٹ دیا، مقصد اسرائیلی فورسز کا مکمل انخلا، فلسطینیوں کا قتل عام روکنا ہے: پاکستان
غزہ منصوبےکی قرارداد کےحق میں ووٹ دیا، مقصد اسرائیلی فورسز کا مکمل انخلا، فلسطینیوں کا قتل عام روکنا ہے: پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے غزہ میں تنازع کے خاتمے کےلیے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کا خیر مقدم کیا۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ کے غزہ میں جنگ کے خاتمے کےلیے اقدامات کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ امن معاہدے سے غزہ میں جنگ کا خاتمہ ہوا ہے۔ پاکستانی مندوب نے کہا کہ انہوں نے غزہ منصوبے کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا، انہوں نے واضح کیا کہ ہمارا بنیادی مقصد غزہ میں معصوم فلسطینیوں...
حماس نے سلامتی کونسل میں ٹرمپ کےغزہ منصوبے کی حمایت میں قراردادکو مسترد کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے سلامتی کونسل میں ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد کو مسترد کردیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی امریکا اور مسلم ممالک کی قرارداد پر ووٹنگ آج ہوگی۔ سلامتی کونسل میں غزہ میں عبوری حکومت کے قیام پر بھی ووٹنگ ہوگی۔ سلامتی کونسل میں غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی پربھی ووٹنگ ہوگی۔ عرب میڈیا کے مطابق حماس اور دیگر فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے غزہ قرار داد کے مسودےکو مسترد کردیا ہے۔ حماس کا کہنا...
—فائل فوٹو پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ غزہ میں تنازع کے خاتمے کے لیے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کا خیر مقدم کرتے ہیں، امن معاہدے سے غزہ میں جنگ کا خاتمہ ہوا ہے۔سلامتی کونسل میں پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ پاکستان نے غزہ منصوبے کی قرارداد کے حق میں ووٹ دیا۔سلامتی کونسل سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ بنیادی مقصد غزہ میں معصوم فلسطینوں کے قتل عام کی روک تھام ہے، غزہ سے اسرائیلی فورسز کا مکمل انخلاء چاہتے ہیں۔ سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظورقرار داد میں غزہ کے لیے بین الاقوامی استحکام فورس کی تعیناتی اور غزہ میں عبوری حکومت کے قیام کے نقاط...
فلسطین کے مزاحمتی گروپوں نے ٹرمپ کے غزہ منصوبے کے مسودے کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سلامتی کونسل میں اس قرارداد کا پیش ہونا اور منظوری فلسطین میں فیصلہ سازی کا اختیار بیرونی قوتوں کے کنٹرول میں کر دے گا۔ مزاحمتی گروپوں نے کہا کہ بیرونی قوتوں یا افواج کی غزہ میں تعیناتی سے فلسطینیوں سے حکومت سازی کا حق چھن جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے قبل فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس اور دیگر گروپوں نے ٹرمپ کے امن منصوبے کے تحت غزہ کے کنٹرول کی قرارداد کو مسترد کر دیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ٹرمپ کے امن منصوبے کو آج ووٹنگ کیلیے...
ویب ڈیسک:پاکستان نے ایک بار پھر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کر دیا۔ یو این سلامتی کونسل میں خطاب کرتے ہوئے پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے کہا پاکستان نے غزہ منصوبے کی قرار داد کے حق میں ووٹ دیا، تنازع کے خاتمے کیلئے ٹرمپ کے امن منصوبے کا خیرمقدم کرتے ہیں، ہمارا مقصد غزہ میں معصوم فلسطینیوں کا قتل عام روکنا ہے۔ عاصم افتخارکا کہنا تھا کہ فلسطینیوں کی حمایت کے بغیر خطے میں دیرپا امن کا قیام ممکن نہیں، قرارداد کی منظوری پر سلامتی کونسل کے شکرگزار ہیں۔ محسن نقوی سے چینی سفیر کی ملاقات،سکیورٹی تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بنگلہ دیش میں عوامی انصاف کی فتح: بھارت کے علاقائی تسلط کی ناکامی ہے۔ بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو عدالت کی طرف سے دی گئی سزائے موت کا فیصلہ نہ صرف بنگلہ دیش میں قانون کی بالادستی کی بحالی کا ایک تاریخی لمحہ ہے بلکہ یہ خطے میں بھارت کے سیاسی اثر و رسوخ کی ناکامی کا بھی واضح ثبوت ہے۔ شیخ حسینہ کے 15 سالہ دور حکومت کو بنگلہ دیش میں دہشت زدہ دور کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ جس میں بدعنوانی، ریاستی تشدد اور جبری گمشدگیاں عروج پر تھیں۔ سزا اس بات کا اشارہ ہے کہ بنگلہ دیش میں بالآخر انتقامی سیاست کا دور ختم ہوا، اور آئندہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> لاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ آج بنگلا دیش میں پیش آنے والا واقعہ پوری دنیا کے لیے ایک ایسا عبرت ناک درس ہے جو روز روشن کی طرح واضح ہے۔ بھارتی پروردہ شیخ حسینہ واجد نے اقتدار کے 15 برس میں جس طرح جھوٹے مقدمات کی سیاست کو فروغ دیا، عدالتی فیصلوں کو انتقام کا ہتھیار بنایا اور فسطائیت پر مبنی طرزِ حکمرانی اپنائی، وہ تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔عوامی پلیٹ فارم ’’ایکس ‘‘پر اظہار خیال کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ بھارت کی سرپرستی اور ہدایات پر قومی مفادات کا سودا کرنے کے باوجود حسینہ واجد نئی نسل کو گمراہ کرنے میں کامیاب ہوئیںاورنہ ہی عوامی لیگ...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں فلسطین کی مزاحمت کار تنظیم حماس اور دیگر گروپوں نے ٹرمپ کے امن منصوبے کے تحت غزہ میں بیرونی فوج کے کنٹرول کی قرارداد کو مسترد کردیا۔ الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ٹرمپ کے امن منصوبے کو آج ووٹنگ کیلیے پیش کیا جائے گا۔ ووٹنگ کے تحت غزہ میں عالمی افواج کی تعیناتی اور حکومت سازی کا فیصلہ بھی کیا جائے گا تاہم حماس اور دیگر فلسطین کے گروپوں نے ٹرمپ کے امن منصوبے کی حمایت کیلیے پیش کی جانے والی قرار داد کو مسترد کردیا۔ حماس اور دیگر فلسطینی گروپوں نے کہا کہ وہ کسی بھی صورت غزہ کا کنٹرول بیرونی قوتوں یا پھر کسی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا کی فوج نے مشرقی بحرالکاہل میں آپریشن نے دوران ایک کشتی میں سوار 3 افراد کو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں ہلاک کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے اور امریکی سدرن کمانڈ کے ایک سرکاری بیان کے مطابق آپریشن جس کی اجازت امریکی وزیر دفاع نے دی، میں اہلکاروں نے منشیات کی اسمگلنگ کرنے والی کشتی کو نشانہ بنایا۔ملٹری کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں واقعے کی تفصیل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی انٹیلی جنس نے تصدیق کی ہے کہ یہ کشتی منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث تھی اور منشیات لے جا رہی تھی۔حملے میں تینوں ہلاک ہونے والوں کو مرد اسمگلر کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ یہ سمندری حملہ ٹرمپ انتظامیہ کی انسداد منشیات مہم...
بنگلہ دیش کی عدالت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کو سزائے موت سنانے کے بعد بھارت سے مطالبہ کیا ہے کہ سابق وزیراعظم کو ہمارے حوالے کیا جائے، جس پر پڑوسی ملک کا ردعمل سامنے آگیا۔ مزید پڑھیں: حسینہ واجد کی سزا پر عالمی ماہر کا تبصرہ، بنگلہ دیش میں سیاسی اثرات کا امکان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہم نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف فیصلہ دیکھا ہے۔ Our statement regarding the recent verdict in Bangladesh⬇️ ???? https://t.co/jAgre4dNMn pic.twitter.com/xSnshW6AzZ — Randhir Jaiswal (@MEAIndia) November 17, 2025 بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم بنگلہ دیش کے عوام کے بہترین مفادات کے لیے پرعزم ہیں، کیوں کہ وہ ہمارا پڑوسی ملک ہے۔...
سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ کی تقسیم مشکل نہیں بلکہ ناممکن ہے، صوبے کو کسی کیک کی طرح بانٹنا نہیں جا سکتا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہاکہ صوبہ توڑنے کی باتیں بے بنیاد ہیں اور 27 ویں ترمیم کے ایجنڈے میں بلدیات کا کوئی ذکر نہیں تھا۔ مزید پڑھیں: کوئٹہ میں 12 سال بعد بلدیاتی انتخابات، کیا عوام کو حکمرانوں کے قریب لا پائیں گے؟ انہوں نے مزید کہاکہ بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹ میں 27 ویں ترمیم کے نکات واضح کیے ہیں۔ شرجیل میمن نے ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال کے بیانات کا جواب دیتے ہوئے کہاکہ بانی ایم کیو ایم کے پیروکار ملک کو توڑنے کی...
پولیس کے مطابق صوبیہ بی بی نے حال ہی میں دوسری شادی کی تھی جس کا اس کا بیٹا ذیشان کو سخت رنج تھا، اس رنجش اور غصے نے ذیشان کو اس قدر مشتعل کر دیا کہ اس نے اپنی ماں کی زندگی چھین لی۔ اسلام ٹائمز۔ قصور میں ایک افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں بیٹے نے اپنی والدہ کو اس وجہ سے قتل کر دیا کہ اس نے دوسری شادی کر لی تھی۔ پولیس کے مطابق صوبیہ بی بی نے حال ہی میں دوسری شادی کی تھی جس کا اس کا بیٹا ذیشان کو سخت رنج تھا، اس رنجش اور غصے نے ذیشان کو اس قدر مشتعل کر دیا کہ اس نے اپنی ماں...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اردب کے شاہ عبداللہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور شاہ عبدالّلہ دوم کی ملاقات ہوئی جس میں صدر نے اردن کے شاہ دوم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازا۔ شاہِ اردن نے صدر آصف علی زرداری کو ’’وسامُ النّہضہ المرصّع‘‘ (آرڈر آف دی رینیسانس) سے نوازا، جو سربراہانِ مملکت اور معزز شخصیات کو دیا جاتا ہے۔ تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام بشمول وزیر اعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور ایڈمرل نوید اشرف اور وفاقی کابینہ کے ارکان سمیت سفرا بھی موجود تھے۔ قبل ازیں صدرِ مملکت آصف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کو ملنے والی سزا پر جماعت اسلامی کا ردِ عمل بھی سامنے آگیا۔سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حسینہ واجد کے قائم کردہ خصوصی ٹریبونل نے انتہائی سزا کا فیصلہ سنایا ہے، یہ وہی عدالت ہے جس نے بےشمار محب وطن و اسلامی شخصیات کو پھانسیوں کے تختے پر چڑھایا تھا۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ بنگلہ دیش میں آج جو واقعہ پیش آیا ہے، وہ دنیا کے لیے عبرت ناک درس ہے، بھارتی پروردہ شیخ حسینہ واجد نے اقتدار کے پندرہ برسوں میں جھوٹے مقدمات کی سیاست کو فروغ دیا۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ سابق وزیراعظم بنگلہ...
آئینی عدالت میں کراچی کے عوامی پارکس کا کھیلوں کیلئے تجارتی مقاصد کے استعمال کا کیس زیر سماعت ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میونسپل کارپوریشن کی سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں تین رکنی آئینی عدالت نے سماعت کی۔ وکیل کے ایم سی کا کہنا تھا کہ یہ کیس کے ایم سی کے اختیارات سے متعلق ہے۔ کے ایم سی نے قرارداد کے زریعے عوامی پارکس کو کھیلوں کیلئے استعمال کرنے کی منظوری دی۔ وکیل کے ایم سی کا کہنا تھا کہ سندھ ہائی کورٹ نے قرار دیا کے ایم سی کو ایسا کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ ہم نے سندھ ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر...
رائزنگ اسٹارز ٹی20 ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ اس شاندار فتح میں 20 سالہ معاذ صداقت بیٹنگ اور بولنگ میں شاندار کارکردگی دکھا کر ٹیم کا ہیرو بن کر ابھرے۔ معاذ صداقت کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ 15 مئی 2005 کو پیدا ہوئے۔ وہ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین اور بائیں بازو کے اسپن بولر ہیں، اور بطور بیٹنگ آل راؤنڈر پاکستان کرکٹ میں ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں میں سے ہیں۔ مزید پڑھیں:رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ، پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا معاذ نے چھوٹے عمری سے ہی پلاسٹک بال کے ساتھ گلیوں میں...
رپورٹ کے مطابق پچھلے مسودوں کے برعکس اس نئے مسودے میں جو غزہ کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کو اپناتا ہے، مستقبل میں ایک ممکنہ فلسطینی ریاست کا حوالہ شامل ہے، جس کی اسرائیلی حکومت برسوں سے سخت مخالفت کرتی آئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں امریکا اور مسلم ممالک کی قرارداد پر ووٹنگ آج ہو گی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں پیش کی جانے والی قرارداد پر اسرائیلی انتہاء پسند وزراء کی جانب سے تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے دائیں بازو کے وزراء کو فلسطینی...
سپریم کورٹ میں منشیات کیس کے ملزم کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے منشیات کی سپلائی نہ روکنے پر متعلقہ سرکاری اداروں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ جسٹس جمال مندوخیل کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے اینٹی نارکوٹکس فورس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے کہ منشیات شہروں تک آخر پہنچتی کیسے ہے، بارڈر پر اسے کیوں نہیں روکا جاتا۔ یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں ملزم کو کیوں بری کیا؟ انہوں نے کہا کہ اگر بارڈر سے لیکر ایک ہزار کلومیٹر اندر تک منشیات پہنچ رہی ہیں تو یہ سنگین غفلت...
امریکا کی فوج نے مشرقی بحرالکاہل میں آپریشن نے دوران ایک کشتی میں سوار 3 افراد کو منشیات اسمگلنگ کے الزام میں ہلاک کردیا ہے۔ امریکی سدرن کمانڈ کے ایک سرکاری بیان کے مطابق آپریشن جس کی اجازت امریکی وزیر دفاع نے دی، میں اہلکاروں نے منشیات کی اسمگلنگ کرنے والی کشتی کو نشانہ بنایا۔ ملٹری کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں واقعے کی تفصیل دیتے ہوئے کہا کہ امریکی انٹیلی جنس نے تصدیق کی ہے کہ یہ کشتی منشیات کی غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث تھی اور منشیات لے جا رہی تھی۔ حملے میں تینوں ہلاک ہونے والوں کو مرد اسمگلر کے طور پر بیان کیا گیا ہے۔ یہ سمندری حملہ ٹرمپ انتظامیہ کی انسداد منشیات مہم کے تحت امریکا کی...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور بیوٹی فکیشن تقریب سے خطاب میں وزیراعلیٰ خیبر پی کے سہیل آفریدی نے کہا کہ پشاور صوبہ کا دارالخلافہ ہے اور اس کو خوبصورت ترین بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ سب سے زیادہ قربانیاں کے پی کے عوام نے دی ہیں۔ نیٹ ہائیڈل پروفٹ میں ہمارے 2200 ارب روپے بقایہ ہیں، اب تک 700 ارب روپے ہمارے قبائلی اضلاع کے بنتے ہیں جن میں 500 ارب اب بھی بقایہ ہیں۔ این ایف سی کا ہمارا شیئر 19 اعشاریہ 4 فیصد بنتا ہے، وفاق اپنی ذمہ داری نبھائے اور کے پی کے عوام سے سوتیلی ماں کا سلوک بند کرے۔ اس بار زیادہ ڈیلیور کر کے دکھائیں گے۔ قانون میں کسی کو استثنیٰ نہیں...
وی ایکسکلوسیو، حکومت سیاسی درجہ حرارت میں کمی پر متفق، پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کا دوسرا راؤنڈ جلد ہوگا، فواد چوہدری
سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد حسین چوہدری نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی درجہ حرارت میں کمی اور عمران خان کو ریلیف دلوانے کے لیے حکومت کے سینیئر وزرا اور اسپیکر سے کی گئی ملاقاتوں میں مثبت پیش رفت ہوئی ہے اور پی ٹی آئی کے ساتھ مڈل گراؤنڈ پیدا کرنے کے لیے ان ملاقاتوں کا دوسرا دور جلد شروع ہو رہا ہے۔ ’وی نیوز‘ کے پروگرام ’سیاست اور صحافت‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ حکومت کے سینیئر وزرا اور اسپیکر سے ہونے والی ملاقاتوں میں یہ اتفاق طے پایا ہے کہ سیاسی درجہ حرارت کم ہونا چاہیے، تاہم حکومت کا یہ شکوہ برقرار ہے کہ ماضی میں پی ٹی آئی کی...
قصور کے علاقے میں ایک افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں بیٹے نے اپنی والدہ کو صرف اس وجہ سے قتل کر دیا کہ اس نے دوسری شادی کر لی تھی۔ پولیس کے مطابق صوبیہ بی بی نے حال ہی میں دوسری شادی کی تھی جس کا اس کا بیٹا ذیشان کو سخت رنج تھا۔ اس رنجش اور غصے نے ذیشان کو اس قدر مشتعل کر دیا کہ اس نے اپنی ماں کی زندگی چھین لی۔ صوبیہ بی بی کی دوسری شادی کے بعد ذیشان کو غصہ آیا اور اس نے اپنی ماں کا قتل کرنے کا ارادہ کر لیا۔ گزشتہ روز ملزم ذیشان نے اپنی والدہ کو کیلوں کی فصل میں بلا کر کلہاڑی...
حکومت سندھ نے حال ہی میں اسداللہ ابڑو کو سیکرٹری لیبر سندھ جبکہ ذوالفقار نظامانی کو ڈائریکٹر جنرل لیبر سندھ مقرر کیا ہے۔ ان تقرریوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے پیپلز لیبر بیورو سندھ کے صدر سینئر مزدور رہنما حبیب الدین جنیدی، وقار میمن، فرحت پروین، اسلم سموں، ری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے صحافیوں کو درپیش بڑھتی ہوئی دھمکیوں اور ہراسمنٹ کے واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں اور ان کے خاندانوں کے نام و پتے سوشل میڈیا پر شیئر کرنا اور ان کے خلاف قتل پر اکسانا انتہائی مذموم حرکت ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ جیو نیوز کے پروگرام پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جس طرح مزمل صاحب کے گھر میں گھس کر دھمکیاں دی گئیں اور شاہزیب خانزادہ کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ ہوا، وہ شدید قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ کسی بھی شہری، خصوصاً صحافی، کو اپنے اہلِ خانہ کے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ہم سے انتقام لینے والوں سے قدرت نے انتقام لیا، حلفاً کہتی ہوں کہ میں نے کسی سے انتقام نہیں لیا، جادو ٹونے کے ذریعے چلائی جانے والی پی ٹی آئی حکومت کی حقیقت پوری دنیا کے سامنے ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کلائمٹ چینج واریئر قرار لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز ہے، میرے دل میں محترمہ بینظیر بھٹو کے لیے احترام موجود ہے، میری پہچان پاکستان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل حل کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کی پراپرٹیز اور بینک کے مسائل ہفتوں میں...
صدر مملکت آصف علی زرداری نے اردب کے شاہ عبداللہ کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ سے نواز دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور شاہ عبدالّلہ دوم کی ملاقات ہوئی جس میں صدر نے اردن کے شاہ دوم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نوازا۔ شاہِ اردن نے صدر آصف علی زرداری کو ’’وسامُ النّہضہ المرصّع‘‘ (آرڈر آف دی رینیسانس) سے نوازا، جو سربراہانِ مملکت اور معزز شخصیات کو دیا جاتا ہے۔ تقریب میں اعلیٰ سول و عسکری حکام بشمول وزیر اعظم محمد شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور ایڈمرل نوید اشرف اور وفاقی کابینہ کے ارکان سمیت سفرا بھی موجود تھے۔ قبل ازیں صدرِ مملکت آصف علی...
فوٹو: پی آئی ڈی ایوانِ صدر میں اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دے دیا گیا۔ایوانِ صدر میں ہونے والی تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے، صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف بھی تقریب میں موجود تھے۔اعلامیے کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے شاہ عبداللّٰہ دوم کو نشانِ پاکستان سے نوازا، شاہ عبداللّٰہ نےصدر مملکت کو اردن کے ایوارڈ’’وسامُ النّہضہ المرصّع‘‘سے نوازا۔ اردن کے شاہ عبداللہ پاکستان کے 2 روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئےدفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دورے سے پاکستان اردن تعلقات کی اسٹریٹجک سمت مزید مضبوط ہوگی، شاہ عبداللّٰہ دوم صدر اور وزیرِ اعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔ یہ ایوارڈ سربراہانِ مملکت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: تیسرے ایک روزہ میچ میں سری لنکن ٹیم نے پاکستان کو جیت کے لیے 212 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکا ٹیم پاکستانی باؤلرز کے سامنے جم کر بیٹنگ نہ کر سکی اور پوری ٹیم 46ویں اوور میں 211 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔مڈل آرڈر بیٹر سدھیرا سمارا وکرما نے 48 رنز بنا کر پاکستانی باؤلرز کے سامنے مزاحمت کرتے دکھائی دیے، کپتان کوسال مینڈس 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کامل مشارا 29 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹے۔پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے 47 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، نوجوان اسپنر فیصل اکرم اور فاسٹ باؤلر حارث رؤف نے 2،...
''آپ نے عمران خان کی بیوی کے ساتھ جو کیا ہے اس پر آپ کو شرم آنی چاہیے،،شاہ زیب خانزادہ سے بیرون ملک میں ایک شخص کی بد تمیزی، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف اینکر پرسن شاہ زیب خانزادہ کو ایک شخص نے بیرون ملک شاپنگ سنٹر میں بدتمیزی کا نشانہ بنا دیا۔ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شاہ زیب خانزادہ ایک شاپنگ سنٹر میں موجود ہیں جہاں پر موجود ایک شخص نے اپنے موبائل کا کیمرہ آن کر کے انہیں تنقید کا نشانہ بنانا شروع کردیا۔شاہ زیب خانزادہ نے ویڈیو نہ بنانے کی درخواست کی تو اس شخص نے جواب دیا کہ آپ ویڈیو بنانی پڑے گی ، آپ نےعمران خان کے خلاف جو کیاہے اس پر آپ کو شرم آنی چاہیے۔ اس کے بعد شاہ زیب خانزادہ نے منہ پھیر کر چلنا شروع کردیا لیکن وہ آدمی ان کا...
پاکستان کی جانب سے اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو اعلیٰ ترین سول ایوارڈ نشان پاکستان سے نواز دیا گیا۔ اتوار کے روز ایوان صدر میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم کو پاکستان کا اعلیٰ ترین سول ایوارڈ دینے کے لیے پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزرا اور دیگر سیاسی و عسکری قیادت نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، تقریب میں دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘...
کمپنی کے ماحول سے تنگ آکر 23 سالہ ملازم نے ملازمت سے استعفیٰ دے دیا۔ ملازم کا کہنا ہےکہ مینیجر کی جانب سے ورک فرام ہوم کو چھٹی کے مترادف قرار دیے جانے پر مویوسی ہوئی، لہٰذا ملازمت چھوڑنے پر مجھے کوئی افسوس نہیں ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی بحث و مباحثوں کی ویب سائٹ ریڈیٹ پر وائرل ہونے والی ایک پوسٹ میں فرید آباد کے ایک ملازم نے کمپنی کے ٹاکسک ورک کلچر پر روشنی ڈالی ہے۔ وائرل پوسٹ کے مطابق ملازم کا کہنا ہے کہ میں فرید آباد کی ایک کمپنی میں کام کرتا ہوں، جہاں تنخواہ ہمیشہ وقت پر ہوتی تھی، لوگ بھی ٹھیک ہیں، بظاہر کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن ورک کلچر انتہائی...
ایڈن گارڈنز میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں بھارت کو صرف 124 رنز کے معمولی ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 30 رنز کی شرمناک شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ تیسرا دن ہونے کے باوجود پچ پانچویں دن جیسی خطرناک ثابت ہوئی، اور بھارت کی بیٹنگ ریت کی دیوار ثابت ہوئی۔ بھارت نے ہدف کا تعاقب شروع ہی میں گنوا دیا جب تین اوورز کے اندر اندر اس کے دونوں اوپنرز مارکو یانسن کی اٹھتی ہوئی گیندوں پر واپس پویلین لوٹ گئے۔ شبھمن گل کی عدم موجودگی نے بیٹنگ لائن کو مزید کمزور کر دیا۔ جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باووما نے پہلی اننگز میں قیمتی نصف سنچری اسکور کر کے میچ کی بنیاد رکھی، یہ پورے ٹیسٹ میں کسی بھی...
لیبیا کے ساحل کے قریب 2 کشتیوں کو حادثہ، 4 تارکین وطن ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 16 November, 2025 سب نیوز لیبیا کے ساحل کے قریب درجنوں تارکیں وطن کو لے جانے والی 2 کشتیاں اُلٹ گئیں جس میں چار تارکین وطن ہلاک ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک کشتی میں 26 بنگلا دیشی تارکین وطن سوار تھے جب کہ دوسری کشتی میں 69 افراد سوار تھے جن میں دو مصری اور درجنوں سوڈانی شہری شامل تھے۔ یہ سانحہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب بحیرہ روم میں اسی طرح کے مہلک واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ ترین ہلاکتوں سے رواں ماہ بحیرہ ایجیئن کے یونانی کنارے پر تارکین وطن کی کشتیوں کے حادثات میں مرنے...
گجرات پولیس کا انوکھا کارنامہ سامنے آگیا جب کہ عادل نامی ’’جن‘‘ پر ڈی پی او کے حکم پر جنسی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق معاملے کی درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق گجرات میں سابق داماد اور جن کی جانب سے ساس سمیرا کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، واقعہ تھانہ ککرالی کی حدود میں واقع گاؤں بھدر میں پیش آیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق داماد کے اندر ’جن‘ آتا ہے جو داماد کو قابو کر کے میرے ساتھ جنسی جسمانی تعلق قائم کر لیتا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا کہ 17 سالہ نوجوان کبیر میں عادل نامی ’’جن‘‘ نے اپنی سابقہ ساس کیساتھ زیادتی کی۔ ڈی پی او کے...
لاہور (نیوزڈیسک) صوبائی دارالحکومت اور باغوں کا شہر لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں آج بھی دوسرے نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی دارالحکومت نئی دہلی دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سر فہرست ہے جہاں ایئر کوالٹی انڈیکس 702 تک پہنچ گیا ہے، ادھر لاہور کی فضا بھی مسلسل آلودہ ہے جہاں آج بھی اے کیو آئی 353 ریکارڈ کیا گیا۔ پاکستان کے دیگر بڑے شہروں میں گوجرانوالہ میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 934، فیصل آباد میں 491، ملتان میں 228 ریکارڈ کی گئی، اس کے علاوہ پشاور کا اے کیو آئی 172 کو چھو گیا ہے، ماہرین نے شہریوں کو ماسک استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔
وفاقی وزراء نے بیرون ممالک جانیوالے مسافروں سے بات چیت کی، امیگریشن پراسیس سے متعلق پوچھا، وفاقی وزیر سالک حسین نے سفری دستاویزات پر پروٹیٹکٹر اسٹیکرز چیک کیے۔ اس دوران ڈرائیور کی ملازمت کیلئے بیرون ملک جانیوالے نوجوان کو ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے روک دیا گیا جبکہ وفاقی وزیر سالک حسین نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا اور ہدایت کی کہ پروٹیٹکٹر کے تحت مسافروں کی متعلقہ ملازمت کی دستاویزات کی تصدیق کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ غیر قانونی امیگریشن برداشت نہیں کی جائے گی، ضروری دستاویزات کے بغیر کسی مسافر کو سفر کی اجازت نہ دی جائے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین...
کونسل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آئینی عدالت کا قیام چارٹر آف ڈیموکریسی کا حصہ ہے اور اس سے ملک میں عدالتی نظام مضبوط ہوگا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئینی عدالت کے قیام سے آئینی نوعیت کے مقدمات کی سماعت جلد ممکن ہو گی اور قانونی پیچیدگیوں کی وجہ سے تاخیرکا خاتمہ ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور، پنجاب بار کونسل نے 27 ویں آئینی ترمیم اور آئینی عدالت کے قیام کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ کونسل کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آئینی عدالت کا قیام چارٹر آف ڈیموکریسی کا حصہ ہے اور اس سے ملک میں عدالتی نظام مضبوط ہوگا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ آئینی عدالت کے قیام سے آئینی نوعیت کے...
لاہور (خبر نگار) سپریم کورٹ کے سینئر ترین جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے بھی استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے اپنا استعفیٰ صدرِ مملکت کو بھجوا دیا۔ وہ اپنے چیمبر آئے اور چیمبر خالی کر کے بغیر پروٹوکول واپس روانہ ہو گئے۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے 22 مارچ 2014ء کو ہائیکورٹ کے ایڈیشنل جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا، انہوں نے 2028ء میں ریٹائر ہونا تھا۔ جسٹس شمس محمود مرزا سپریم کورٹ کے سابق جسٹس ضیاء محمود مرزا کے صاحبزادے ہیں۔ جسٹس شمس محمود مرزا کا 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد تبادلے کا امکان تھا، وہ لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کے...
حیسکو عوام کے تعاون سے روشنیوں کا سفر کامیابیوں سے و مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے،فیض اللہ ڈاہری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈومحمدخان (این این آئی) حیسکو چیف ایگزیکٹو آفیسر حیدرآباد فیض اللہ ڈاھری نے کہا ہے کہ عوام کے بھرپور تعاون سے روشنیوں کا سفر کامیابیوں سے حیسکو مکمل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ٹنڈومحمدخان کے آبادگارجنرل فیڈر کے وی132گرڈ اسٹیشن کو ایکسپریس کر کے لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ کیا گیا ہے۔ یہ بات انہوں نے ٹنڈومحمدخان میں نجی ہال میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ حیسکو کی جانب سے اب تک 13 جنرل فیڈر کام کر رہے ہیں ہماری کوشش ہے کہ بجلی کی چوری کا مکمل خاتمہ کر کے حیسکو کے 12 لاکھ صارفین کو بجلی کی بہتر سہولیات اور لوڈ شیڈنگ سے مستشنی کیا جائے جس کے...
اسلام آباد: وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ دنیا کے 10 ممالک 70 فیصد کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کے ذمہ دار ہیں لیکن اسی کے ساتھ عالمی گرین فنانس کا 85 فیصد بھی انہی کو ملتا ہے، برفانی ذخائر کا بحران دراصل انصاف اور حقوق کا معاملہ ہے۔ وفاقی وزیر مصدق ملک نے برازیل کے شہربیلیم میں جاری اقوامِ متحدہ کے 30ویں سالانہ عالمی موسمیاتی کانفرنس کوپ30 کے موقع پر منعقدہ پاکستان کی تقریب رایوسفیئر ایڈاپٹیشن اینڈ ڈیزاسٹر میں خصوصی ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کیا۔ مصدق ملک نے ہندوکش–قراقرم–ہمالیہ کے برفانی ذخائر کے تحفظ کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہیں دنیا کی سفید چھتیں قرار دیا، جو جنوبی ایشیا کے کروڑوں لوگوں کی...
حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جبکہ پیٹرول کی قیمت برقرار رکھی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیزل کی نئی قیمت 284 روپے 44 پیسے ہوگئی ہے جبکہ 265 روپے 45 پیسے میں ہی دستیاب ہوگا۔ وفاقی وزارت خزانہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق ہوگیا ہے۔ اس سے قبل یکم نومبر کو پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 43 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 2 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر...
بھارتی ریاست بہار کے انتخابات میں بی جے پی نے اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے اس بار بھی کسی ایک مسلمان امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیا۔ انتخابی مہم کے دوران اس پالیسی پر جب صحافیوں نے امیت شاہ سے سوالات کیے تو انہوں نے معمول کے تکبرانہ انداز میں جواب دیا کہ “ہم اسی کو ٹکٹ دیتے ہیں جس کے جیتنے کا امکان ہو۔ امیت شاہ کے اس بیان نے بہار کے مسلمانوں—جو ریاست کی آبادی کا تقریباً 18 فیصد ہیں—کو سخت ناراض کیا۔ نتیجتاً مسلمانوں کی اکثریت والے علاقوں نے بی جے پی کو واضح طور پر مسترد کردیا اور اپوزیشن کے مسلم امیدواروں کو بڑی تعداد میں کامیابی دلائی۔ اس الیکشن میں مختلف جماعتوں کے کل 11 مسلم...
بھارتی ریاست بہار کے الیکشن میں مودی کی جماعت نے روایتی انتہاپسندی، دھونس، دھمکی اور دھاندلی کے ذریعے فتح حاصل کرلی لیکن مسلم علاقوں میں بی جے پی کا سارا غرور اور تکبر خاک میں مل گیا۔ بھارتی ریاست بہار کی 243 نشستوں پر مودی کی جماعت نے ایک بھی مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیا تو صحافیوں نے امیت شاہ پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔ جس پر بھارتی وزیر داخلہ اور پارٹی کے سربراہ امیت شاہ نے متکبرانہ انداز میں کہا کہ ہم اُسے ٹکٹ دیتے ہیں جس کی فتح کا کوئی امکان بھی موجود ہو۔ ریاست بہار کی آبادی کے 18 فیصد غیور مسلمانوں کو امیت شاہ کا یہ گھمنڈی بیان ایک آنکھ نہ بھایا اور مسلم علاقوں میں بی جے...
وزیراعظم پاکستان اور اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ کے درمیان ون ٹو ون ملاقات ہوئی ہے۔ وزیراعظم شہبازشریف نے آج شام وزیراعظم ہاؤس میں اردن کے شاہ عبداللہ دوم ابن الحسین کا استقبال کیا۔ دونوں رہنماؤں میں ملاقات کے دوران بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے ساتھ ساتھ اقتصادی، تجارت، سرمایہ کاری، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم کے ساتھ ساتھ دفاعی شعبوں میں تعاون بڑھانے کے مواقع تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات میں پاکستان اور اردن کے درمیان اسٹریٹجک اور اقتصادی تعلقات کو بڑھانے، علاقائی اور بین الاقوامی فورمز پر باہمی فائدہ مند تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر...
'عمران خان امن کے لیے اردوان، شی جن پنگ، پیوٹن اور خمینی سے بڑا خطرہ ہے،بدنام زمانہ جنسی مجرم نے اپنی پرانی ای میلز میں عمران خان کو خطرہ قرار دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین نے 2018 میں سابق وزیراعظم عمران خان کو امن کے لیے خطرہ قرار دیا تھا، یہ بیان اُن دنوں سامنے آیا تھا، جب پی ٹی آئی نے پاکستان کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔نجی نیوز چینل ڈان نیوز کے مطابق امریکی ڈیموکریٹس کی جانب سے بدھ کو ایوانِ نمائندگان کی اوور سائٹ کمیٹی پر جاری کیے گئے ای میلز کے مطابق جیفری ایپسٹین نے 31 جولائی 2018 کو ایک نامعلوم فرد کے ساتھ اپنی ای میل گفتگو میں پی ٹی آئی کے بانی کا ذکر کیا۔ 2019 میں امریکی محکمہ انصاف نے مین ہیٹن میں جیفری ایپسٹین پر کم عمر لڑکیوں کی اسمگلنگ کے الزامات عائد کیے تھے،...
خیبرپختونخوا حکومت نے برطانوی جریدہ دی اکانومسٹ کی سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے متعلق رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے عالمی فورم پر رجوع کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر اطلاعات شفیع اللّٰہ جان کا کہنا ہے کہ رپورٹ غیر مصدقہ کہانیوں، سنسنی خیز الزامات اور سیاسی پروپیگنڈے پر مبنی ہے، جس میں عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف کی طرز حکمرانی کو جانبدارانہ انداز میں پیش کیا گیا۔ رپورٹ میں گم نام ذرائع، گھریلو عملے کی افواہوں اور سیاسی مخالفین کے بیانات کو حقیقت کے طور پر پیش کیا گیا، جو صحافتی اصولوں کے سراسر منافی ہے۔ شفیع جان نے مزید کہا کہ بشریٰ بی بی کی حکومتی معاملات میں...
بدنام زمانہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین نے 2018 میں سابق وزیراعظم عمران خان کو عالمی امن کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا تھا۔ یہ انکشاف امریکی ڈیموکریٹس کی جانب سے ایوانِ نمائندگان کی اوور سائٹ کمیٹی کو فراہم کی گئی ای میلز میں سامنے آیا، جس وقت پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک کے عام انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی۔ ای میلز کے مطابق، 31 جولائی 2018 کو ایپسٹین نے ایک نامعلوم فرد کے ساتھ اپنی گفتگو میں عمران خان کا ذکر کیا اور لکھا کہ اگرچہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے حکومتیں گرانے یا بغاوت کے لیے فنڈنگ نہیں کی، لیکن پاکستان میں عمران خان، ترک صدر رجب طیب اردوان، ایران کے خمینی، چین کے صدر...
تقریب سے خطاب میں جمیل احمد نے کہا کہ بینکوں کی توجہ حکومت کی بجٹ ضروریات پوری کرنے پر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) جمیل احمد نے کہا ہے کہ 10 سال میں ہم نے اپنی بنیاد مضبوط کی ہے۔ کراچی میں ایک تقریب سے خطاب میں جمیل احمد نے کہا کہ بینکوں کے اثاثے 10 سال میں بڑھے ہیں، ہم نے اس دوران اپنی بنیاد مضبوط کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں کا منافع بڑھا ہے، لیکن وہ معاشی نمو اور روزگار فراہمی کا سبب نہیں ہے۔ گورنر ایس بی پی نے مزید کہا کہ بینکوں کی توجہ حکومت کی بجٹ ضروریات پوری کرنے پر ہے۔
تحریکِ انصاف نے ستائیسویں آئینی ترمیم کی منظوری کے خلاف احتجاج کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں پی ٹی آئی کے پنجاب اسمبلی کے ارکان پیر کے روز اسمبلی سے لاہور ہائیکورٹ تک احتجاجی واک کریں گے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان پنجاب اسمبلی میں ایک ریکوزیشن بھی جمع کروائیں گے، جس میں ستائیسویں ترمیم اور موجودہ سیاسی صورتحال کو ایوان میں زیرِ بحث لانے کی درخواست کی جائے گی۔ پارٹی قیادت کی جانب سے پنجاب کے تمام ارکانِ اسمبلی کو احتجاج میں شرکت کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی اس ترمیم کو متنازع قرار دیتے ہوئے اسے سیاسی مباحثے اور پارلیمانی سطح پر چیلنج کرنے...
برطانوی جریدے “دی اکانومسٹ” کی ایک حالیہ رپورٹ میں سابق انٹیلی جنس چیف جنرل فیض حمید پر الزام عائد کیا گیا ہے کہ انہوں نے بشریٰ بی بی کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ آئی ایس آئی نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے تعلقات کو نہیں کرایا تھا، تاہم اس کے اشارے ملے ہیں کہ اس تعلق کا فائدہ اٹھایا جا رہا تھا۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ بعض سینئر فوجی حکام، بشمول ریٹائرڈ جنرل قمر جاوید باجوہ، اس بات سے ناخوش تھے کہ عمران خان اپنی بیوی کی رائے پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔ 2019 میں اس وقت کے آئی ایس آئی چیف جنرل عاصم منیر کو...
کراچی کو ناپسند کرنے والوں کے بیانات پر ماہرہ خان نے دل چھو لینے والا ردِعمل دیا جس نے سب کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ اپنی آنے والی فلم نیلوفر کی پروموشن کے لیے کراچی میں ہونے والی پریس میٹ میں سپر اسٹار فواد خان اور ماہرہ خان ایک ساتھ نظر آئے۔ اس موقع پر صحافی نے ماہرہ خان سے سوال کیا کہ کچھ لوگ کہتے ہیں کہ انہیں کراچی آنا پسند نہیں، آپ اپنے شہر کے بارے میں کیا کہنا چاہیں گی؟۔ ماہرہ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ کراچی میں پیدا ہوئیں، یہی شہر ان کی پرورش کی جگہ ہے اور ان کی زندگی کا سب سے خاص حصہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر...
اسلام آباد:وفاقی آئینی عدالت کے لیے دارالحکومت میں سرگرمیاں جاری ہیں، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی آئینی عدالت فعال کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کی انتظامیہ متحرک ہو چکی ہے اور عدالت عالیہ کے تھرڈ فلور پر 4 عدالتیں تیاری کے مراحل میں ہیں۔ اس سلسلے میں ایڈووکیٹ جنرل آفس اور اٹارنی جنرل آفس بھی خالی کروا لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کی 2 عدالتیں سیکنڈ فلور پر قائم ہوں گی۔ اسی طرح جسٹس محسن اختر کیانی کی کورٹ ٹو خالی کرانے کا سلسلہ بھی جاری ہے، جس کے بعد جسٹس محسن اختر کیانی ، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت منتقل ہو جائیں...
پنجاب بار کونسل نے 27ویں آئینی ترمیم اور دستوری عدالت کے قیام پر اہم مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا۔ پنجاب بار کونسل کے چیئرمین ذبیع اللہ ناگرہ اور وائس چیئرمین چوہدری محمد اشفاق کہوٹ نے مشترکہ اعلامیہ میں واضح مؤقف پیش کر دیا۔ پنجاب بار کونسل کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق؛ دستوری عدالت کا قیام ایک دیرینہ قانونی تقاضا اور جمہوری ضرورت کے طور پر موجود تھا میثاق جمہوریت میں بھی دستوری عدالت کا مطالبہ شامل تھا جو جمہوری اور آئینی اہمیت واضح کرتا ہے، اس آئینی اقدام سے ملک میں آئینی حکمرانی مضبوط اور نظام انصاف مزید بہتر ہوگا۔ آئین کے تحت پارلیمنٹ ملکی مفاد، استحکام اور بہتری کیلئے ضروری آئینی ترامیم کا مکمل اختیار رکھتی ہے، 27ویں آئینی ترمیم...
سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کے بعد لاہور ہائی کورٹ کے ایک جج نے بھی عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے استعفیٰ صدر پاکستان کو بھجوا دیا، جسٹس شمس محمود مرزا نے اپنا چیمبر خالی کردیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا کا 27ویں آئینی ترمیم کے بعد تبادلے کا امکا ن تھا، جسٹس شمس محمود مرزا لاہور ہائی کورٹ کی انتظامی کمیٹی کے ممبر تھے۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے 22 مارچ 2014 کو لاہور ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے 2028 میں ریٹائر ہونا تھا۔
وفاقی آئینی عدالت کے لیے دارالحکومت میں جاری سرگرمیاں، تفصیلات سامنے آ گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی آئینی عدالت کے لیے دارالحکومت میں سرگرمیاں جاری ہیں، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آ گئیں۔ ذرائع کے مطابق وفاقی آئینی عدالت فعال کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ کی انتظامیہ متحرک ہو چکی ہے اور عدالت عالیہ کے تھرڈ فلور پر 4 عدالتیں تیاری کے مراحل میں ہیں۔ اس سلسلے میں ایڈووکیٹ جنرل آفس اور اٹارنی جنرل آفس بھی خالی کروا لیا گیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کی 2 عدالتیں سیکنڈ فلور پر قائم ہوں گی۔ اسی طرح جسٹس محسن اختر کیانی کی کورٹ ٹو خالی کرانے...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے استعفیٰ دیے جانے کے 2 روز بعد لاہور ہائی کورٹ کے ایک جج نے بھی عہدے سے استعفی دے دیا۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے صدرمملکت کو بھیجے گئے 13 صفحات پر مشتمل اپنے استعفے میں کہا تھا کہ 27 ویں آئینی ترمیم آئین پاکستان پر ایک سنگین حملہ ہے، 27 ویں آئینی ترمیم نے سپریم کورٹ آف پاکستان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا ہے۔ بابر اعظم کا بہت بڑا فین ہوں،...
لاہور (نیوزڈیسک) لاہور ہائی کورٹ میں 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواست دائر کر دی گئی۔ منیر احمد اور میاں شبیر اسماعیل سمیت وکلا کی جانب سے ترامیم کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اپنایا گیا کہ ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے سے متصادم ہیں۔ درخواست گزاروں نے درخواست میں ترامیم کو 1973 کے آئین کی روح کے بھی منافی قرار دیا، سپریم کورٹ کا اصل اختیار ختم کر کے وفاقی آئینی عدالت کو اوپر بٹھا دیا گیا۔ مؤقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ کی حیثیت کمزور ہونے اور عدلیہ کی آزادی متاثر ہونے کا اندیشہ ہے، موجودہ اسمبلی حقیقی آئین ساز اسمبلی نہیں، اسے اتنی بڑی ترامیم کا اختیار حاصل نہیں۔ درخواست میں یہ بھی لکھا گیا ہے...
دھماکوں کے نتیجے میں متعدد فیکٹریوں میں آگ تیزی سے پھیل گئی جس کے باعث قریبی علاقوں میں سیاہ دھواں بلند ہوتا دکھائی دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ارجنٹینا کے دارالحکومت بیونس آئرس کے جنوبی صنعتی علاقے میں زور دار دھماکوں کے بعد بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔ بیونس آئرس کے میئر ایزیزا کے مطابق دھماکوں کی آواز دور تک سنائی دی جبکہ آگ نے صنعتی تنصیبات کو شدید نقصان پہنچایا ہے، دھماکوں سے مختلف فیکٹریوں میں لگنے والی آگ انتہائی شدید ہے۔ دھماکوں کے نتیجے میں متعدد فیکٹریوں میں آگ تیزی سے پھیل گئی جس کے باعث قریبی علاقوں میں سیاہ دھواں بلند ہوتا دکھائی دیا۔ حکام نے علاقے میں احتیاطی اقدامات بڑھا دیے ہیں اور ممکنہ جانی و مالی نقصان...
2 سال بعد سینچری اسکور کرنے کے قومی ٹیم کے بلے باز بابر اعظم نے کہا ہے کہ انہوں نے ان کی پرفارمنس پر تنقید کرنے والوں کو نہ اب تک جواب دیا ہے نہ آگے جواب دیں گے۔ میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی توجہ کرکٹ کھیلنے پر ہے، باہر کی چیزیں ان کے ہاتھ میں نہیں ہیں، ہر بندے کا اپنہ نکتہ نظر ہے میرا کام گراؤنڈ میں کھیلنا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: دوسرا ون ڈے: پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی بابر اعظم نے کہا کہ بہت سارے لوگ ان کی سینچری کا انتظار کررہے تھے، مجھے اپنے آپ پر...
لاہور (نیوز رپورٹر+نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ذیابیطس کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے ذیابیطس ایک خطرناک اور خاموش دشمن ہے جو احتیاط، آگاہی اور منظم زندگی سے قابو میں آ سکتا ہے۔ پاکستان میں ذیابیطس کے مرض کی بڑھتی ہوئی شرح اس بیماری سے مزید مؤثر جنگ کی متقاضی ہے۔ صحت عوام کا بنیادی حق ہے اور حکومت پنجاب یہ حق ہر دروازے تک پہنچا رہی ہے۔ تاریخ میں پہلی بار ٹائپ-ون شوگر کے مریض بچوں کو انسولین کٹس ان کے دروازے تک پہنچائی جا رہی ہیں۔ کسی مریض پر بوجھ نہ پڑے اسی لئے تمام سرکاری ہسپتالوں میں مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنا دی گئی ہے۔ مریم نواز نے کہا اچھے...
پشاور (نوائے وقت رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کا حکم دیدیا۔ ریلیوں، جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری مشینری کے استعمال کے خلاف درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ میں ہوئی۔ درخواست گزار کے مطابق صوبائی حکومت جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کا استعمال کرتی ہے، فریقین سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری ملازمین اور مشینری کا استعمال کرتے ہیں، احتجاج میں استعمال ہونے والی صوبائی حکومت کی مشینری اب بھی وفاق کے قبضے میں ہے۔ عدالت نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کا حکم دیدیا۔ درخواست گزار کے مطابق سرکاری وسائل کا استعمال آرٹیکل 4، 5 اور 25 کے خلاف...
بیجنگ (ویب ڈیسک)غزہ کے مستقبل کا تعین فلسطینیوں کو ہی کرنا چاہیے، چین،فلسطینیوں کی جبری بےدخلی کی نئی چال بےنقاب ہو گئی۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل جہاز بھربھر کے فلسطینیوں کو دوسرے ممالک جبری بےدخل کرنے لگا ہے۔ اسرائیل فوجی اڈوں کے ذریعے فلسطینیوں کو طیاروں میں بٹھا کر دوسرے ممالک بھیجا گیا۔ نائیجریا جانے والے دو طیاروں کی جنوبی افریقا میں لینڈنگ ہوئی ہے جس کے بعد امیگریشن میں حقیقت کا پتہ چلا ہے۔ جنوبی افریقا میں چارٹرڈ طیارے کی لینڈنگ کے بعد 153 فلسطینیوں کو امیگریشن مسائل کا سامنا ہوا ہے۔ فلسطینیوں کے مطابق اسرائیلی فوجی اڈوں سے زبردستی چارٹرڈ طیاروں میں بٹھایا جاتا ہے۔ الجزیرہ ٹی وی کے مطابق فلسطینیوں کے مطابق ہمیں سامان...
فائل فوٹو جھنگ میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔پولیس کے مطابق واقعہ محلہ حسنانہ میں پیش آیا، ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم کا اپنی بیوی سے جھگڑا چل رہا تھا، جس نے آج گھر موجود اپنی 40 سالہ بیوی اور 20 سالہ بیٹی پر فائرنگ کردی اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئیں۔اطلاع ملنے پر پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا اور لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردی گئیں۔گرفتار ملزم سے قتل کے بارے میں مزید تفتیش کی جارہی ہے۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما علی محمد خان نے کہا ہے کہ جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے ان کا ذاتی فیصلہ ہوسکتا ہے، انہیں سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے۔ 27 ویں آئینی ترمیم کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہا کہ اس ترمیم کی سینیٹ اور قومی اسمبلی میں منظوری کے دوران ان کی جماعت نے بھرپور احتجاج کیا ہے۔ جہاں تک کسی بڑی احتجاجی تحریک کا تعلق ہے تو اسے محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس ہی لیڈ کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ججز کے استعفوں سے قوم کو سمجھ آگئی کون کس جماعت کا سہولتکار ہے، فیصل واوڈا...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اصل میں یہ اصلاحات خود سپریم کورٹ کو کرنی چاہیے تھیں تاکہ اندرونی نظام منصفانہ رہتا، مگر چونکہ ایسا نہیں ہوا، اس لیے پارلیمنٹ کو یہ قدم اٹھانا پڑا۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ عوام کی نمائندہ ہے، اس لیے عدالتی نظام کو زیادہ شفاف اور متوازن بنانے کے لیے قانون سازی کی گئی۔ اصل میں یہ اصلاحات خود سپریم کورٹ کو کرنی چاہیے تھیں تاکہ اندرونی نظام منصفانہ رہتا، مگر چونکہ ایسا نہیں ہوا، اس لیے پارلیمنٹ، جو عوام کی نمائندہ ہے، نے یہ قدم اٹھایا تاکہ عدالتی نظام کو زیادہ شفاف اور متوازن بنایا جا سکے۔ عدلیہ کی حقیقی آزادی کا مطلب...
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں اور 26ویں آئینی ترامیم کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مکمل طور پر مسترد کردیا اور اعلان کیا ہے کہ اگلے جمعہ کو ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائےگا۔ تحریک کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے اور عدلیہ پر حملہ ہیں، اور عدلیہ کو انتظامیہ کے ماتحت کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے، جس کے نتیجے میں سپریم کورٹ کے اختیارات محدود ہو گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی اعلامیے میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کو استعفے دینے پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور...
حکومت نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کیلئے ایک خودمختار کمیشن قائم کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی حکومت نے صحافیوں کے جان و مال کے تحفظ، پیشہ ورانہ آزادیوں اور میڈیا ورکنگ ماحول کی بہتری کے لیے کمیشن فار دی پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز قائم کر دیا۔کمیشن کا قیام پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز ایکٹ 2021 کے تحت عمل میں لایا گیا ہے، جس کے بعد وزارت اطلاعات و نشریات نے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق کمیشن کے 12اراکین کی نامزدگی مکمل کر لی گئی ہے، پرنسپل انفارمیشن آفیسر وزارت اطلاعات کمیشن کے رکن کی...
برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اُس دستاویزی پروگرام پر باضابطہ معافی مانگ لی ہے جس میں ٹرمپ کی تقریر کو اس انداز سے ایڈٹ کیا گیا کہ یوں محسوس ہو کہ انہوں نے 6 جنوری 2021 کو کیپیٹل ہل پر حملہ کرنے کے لئے اپنے کارکنوں کو براہ راست اکسايا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ نے بی بی سی کو ایک ارب ڈالر ہرجانے کا دعویٰ کرنے کی دھمکی کیوں دی؟ برطانوی سرکاری نشریاتی ادارے نے اعتراف کیا کہ سن 2024 میں نشر کیے گئے پروگرام پینوراما کی ایک قسط میں غلط تاثر دیا گیا تھا کہ صدر ٹرمپ نے تشدد پر مبنی کارروائی کی کال دی۔ بی بی سی کے مطابق غلط ایڈیٹنگ...
سپریم کورٹ کے 2 ججز کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہرمن اللہ نےگزشتہ رات ساتھی ججز سے ان کےچیمبرز میں جاکر الوداعی ملاقاتیں کیں۔ذرائع نے کہا کہ ساتھی ججز نے جسٹس منصور اور جسٹس اطہرمن اللہ کو استعفیٰ نہ دینے کا مشورہ دیا اور ساتھی ججز آخری وقت تک دونوں کو مستعفی نہ ہونے پر قائل کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ذرائع کے مطابق ساتھی ججز کے اصرار کے باوجود دونوں ججز اپنے فیصلے پر قائم رہے اور ساتھی ججز سے ملاقاتیں کرنے کے بعد استعفیٰ دیا پھر سپریم کورٹ سے روانہ ہوگئے۔ واضح رہے کہ 27 ویں ترمیم کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہرمن...
مظفرآباد: پیپلز پارٹی نے فیصل راٹھور کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لیے نامزد کر دیا۔ پریس کانفرنس میں پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے بتایا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں، ہم آزاد کشمیر میں حکومت بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی نے مسئلہ کشمیر کو ہمیشہ ترجیح دی ہے۔ فیصل راٹھور کا تعلق آزاد کشمیر کی ضلع حویلی سے تعلق ہے، ان کے والد کا تعلق بھی پیپلز پارٹی سے تھا۔
--کولاج فوٹو: فائل سپریم کورٹ کے ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق دونوں ججز نے گزشتہ رات ساتھی ججز سے ان کے چیمبرز میں جا کر الوداعی ملاقاتیں کیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ججز کو استعفیٰ نہ دینے کا ساتھی ججز نے مشورہ دیا، ساتھی ججز آخری وقت تک دونوں ججز کو مستعفی نہ ہونے پر قائل کرتے رہے۔ذرائع کے مطابق دونوں ججز نے ملاقاتیں کر کے استعفیٰ دیا اور سپریم کورٹ سے روانہ ہو گئے۔واضح رہے کہ گزشتہ رات جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ نے بطور جج سپریم کورٹ استعفیٰ دیا تھا۔
سپریم کورٹ کے 2 ججز کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہرمن اللہ نےگزشتہ رات ساتھی ججز سے ان کےچیمبرز میں جاکر الوداعی ملاقاتیں کیں۔ذرائع نے کہا کہ ساتھی ججز نے جسٹس منصور اور جسٹس اطہرمن اللہ کو استعفیٰ نہ دینے کا مشورہ دیا اور ساتھی ججز آخری وقت تک دونوں کو مستعفی نہ ہونے پر قائل کرنے کی کوشش کرتے رہے۔ذرائع کے مطابق ساتھی ججز کے اصرار کے باوجود دونوں ججز اپنے فیصلے پر قائم رہے اور ساتھی ججز سے ملاقاتیں کرنے کے بعد استعفیٰ دیا پھر سپریم کورٹ سے روانہ ہوگئے۔ واضح رہے کہ 27 ویں ترمیم کے معاملے پر جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہرمن...
ڈبلن (نیوز ڈیسک )ورلڈ کپ کوالیفائر میں آئرلینڈ کے ہاتھوں پرتگال کی حیران کن شکست اس وقت مزید ڈرامائی صورت اختیار کر گئی جب معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو ریڈ کارڈ دکھا کر میدان سے باہر بھیج دیا گیا۔ میچ کے دوران پرتگال 0-2 سے پیچھے تھا کہ 60ویں منٹ میں اسٹرائیکر رونالڈو نے آئرش ڈیفینڈر دارا او’شی کو باکس کے اندر کہنی رسید کی۔ ریفری نے وی اے آر کے مشورے پر ابتدائی پیلا کارڈ واپس لے کر براہِ راست ریڈ کارڈ دے دیا۔ رونالڈو نے غصے میں شائقین کی جانب طنزیہ تالیاں بجائیں اور آئرلینڈ کے کوچ ہیمیر ہالمگرِمسن سے جذباتی گفتگو بھی کی۔ پرتگالی کوچ رابرٹو مارٹینیز نے فیصلے کو سخت قرار دیتے ہوئے کہا کہ...