سپریم کورٹ کے 2 ججز کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے جج نے بھی استعفیٰ دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, November 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کی جانب سے استعفیٰ دیے جانے کے 2 روز بعد لاہور ہائی کورٹ کے ایک جج نے بھی عہدے سے استعفی دے دیا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔
سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ نے صدرمملکت کو بھیجے گئے 13 صفحات پر مشتمل اپنے استعفے میں کہا تھا کہ 27 ویں آئینی ترمیم آئین پاکستان پر ایک سنگین حملہ ہے، 27 ویں آئینی ترمیم نے سپریم کورٹ آف پاکستان کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیا ہے۔
بابر اعظم کا بہت بڑا فین ہوں، سری لنکن بلے باز سدھیرا سماراوکرما
جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ میں نے ادارے کی عزت، ایمان داری اور دیانت کےساتھ خدمت کی، میرا ضمیر صاف ہے اور میرے دل میں کوئی پچتاوا نہیں ہے اور سپریم کورٹ کے سینئرترین جج کی حیثیت سے استعفیٰ پیش کرتا ہوں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سپریم کورٹ کے سے استعفی
پڑھیں:
جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
--کولاج فوٹو: فائلسپریم کورٹ کے ججز جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ کے مستعفی ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
ذرائع کے مطابق دونوں ججز نے گزشتہ رات ساتھی ججز سے ان کے چیمبرز میں جا کر الوداعی ملاقاتیں کیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں ججز کو استعفیٰ نہ دینے کا ساتھی ججز نے مشورہ دیا، ساتھی ججز آخری وقت تک دونوں ججز کو مستعفی نہ ہونے پر قائل کرتے رہے۔
ذرائع کے مطابق دونوں ججز نے ملاقاتیں کر کے استعفیٰ دیا اور سپریم کورٹ سے روانہ ہو گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ رات جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ نے بطور جج سپریم کورٹ استعفیٰ دیا تھا۔