حکومت کا بجلی بلوں سے پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
وفاقی حکومت نے بجلی بلوں سے 35 روپے ماہانہ پی ٹی وی فیس ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق اس فیصلے کا حتمی اعلان وزیراعظم شہباز شریف جلد کریں گے۔
ملک بھر میں بجلی کے صارفین کی تعداد اس وقت 4 کروڑ ہے، جن سے پی ٹی وی فیس کی مد میں ماہانہ ڈیڑھ ارب روپے اور سالانہ تقریباً 16 ارب روپے وصول کیے جاتے ہیں۔
یہ ریلیف گھریلو، کمرشل، اور تمام کیٹگریز کے صارفین کے لیے ہوگا۔
اس اقدام سے صارفین کو مالی بوجھ میں کمی آئے گی اور بجلی بلوں میں نمایاں ریلیف ملے گا۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
سعودی حکومت کا حج کے دوران جدید ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ آنے والے حج سیزن میں ادویات اور خون کے نمونوں کی منتقلی کے لیے جدید ڈرون ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی ۔ وزیر صحت فہد الجلاجل کے مطابق ماضی میں روایتی گاڑیوں کے ذریعے میڈیکل سیمپل یا دوائیں ایک مقام سے دوسرے مقام تک پہنچانے میں ڈیڑھ سے 3گھنٹے لگتے تھے، تاہم اب ڈرون کے استعمال سے یہ وقت صرف 5سے 10منٹ رہ جائے گا۔ وزیرِ صحت نے مزید بتایا کہ تمام عازمین حج کے لیے گردن توڑ بخار کی ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔ہدایات کا مقصد صحت کا تحفظ اور متعدی امراض کے پھیلاؤ کی روک تھام ہے۔